پاکستان جراسک پارک بن چکا ہے ۔ جسٹس کٹجو ، بھارت

کیا آپ اس بیان سے متفق ہیں ؟؟


  • Total voters
    9

مغزل

محفلین
پاکستان جراسک پارک بن چکا ہے ۔ جسٹس کٹجو ، بھارت

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس جو پاکستان کے حوالے سے بیانات پر بھارتی زرائع ابلاغ میں خاصی شہرت رکھتے ہیں ایک خبر کے مطابق ، پاکستان کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روز مرّہ کی ہلاکتیں پاکستان کو ورثے میں ملی ہیں پاکستان جراسک پارک بن چکاہے ۔ ملائیت پر مبنی نظام َ حکومت کے پروردہ ان واقعات میں ملوث اور اصل جڑ ہیں۔ (خبر کا ماخذ: جیو ٹی وی)

گزارش اور پیشگی شکریہ : رائے دہندگان محفلین سے گزارش ہے کہ لڑی کو مذہبی اورقومیتی تعصب کی نذر ہونے سے بچا کر بحیثیت باشعور انسان رائے دیجیے ، وگرنہ منتظمین سے گزارش ہے کہ لڑی کو مقفل کر دیا جائے تاکہ صرف اعداد وشمار جمع کیے جاسکیں۔
 

حسان خان

لائبریرین
بات تو کچھ غلط نہیں، لیکن یہ خبر پڑھ کر فوراً دماغ میں یہ مصرع آیا ہے:
"تجھ کو پرائی کیا پڑی اپنی نبیڑ تو!"
 
Top