پاکستان ایوی ایشن انڈسٹری - میڈ اینڈ اپگریڈ ان پاکستان فائٹر ٹرینر جیٹ

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کی بدتر سیاسی قیادت کے باوجود کسی محکمے میں تو ترقی ہو رہی ہے۔ یہ جان کر خوشی ہوتی ہے۔ اگر سیاسی طور پر بھی بالغ ہو جائیں تو پاکستان دنیا کا مضبوط ترین ملک بن سکتا ہے۔

شکریہ عمران شریک محفل کرنے کا۔
 
عسکری

معطل
پاکستان ائروناٹیکل کمپلیکس ہماری بے لوث عسکری قیادت کی دور اندیشی کا نتیجہ ہے 1965 کی جنگ میں جب ہمارے دوست امریکہ نے ہم سے آنکھیں پھیر لیں اور اسلحہ کی سپلائی بند کردی تو اس وقت پاک فضائیہ کے سربراہ ائر مارشل نور خان مرحوم اور جنرل ایوب خان مرحوم نے چین کے ساتھ مل کر منصوبہ بنایا اس منصوبہ کی ترقی اور پاکستانی انجینئیرز ، ٹیکنیشنز کے اخلاص اورصلاحیتوں نے اس منصوبے کو اس قابل بنایا کہ بہت جلد اس کو وزارت دفاعی پیداوار کے تحت کر دیا ۔آج یہ اس قابل ہے کہ نہ صرف پاک فضائیہ بلکہ کئی دوست ممالک اپنے طیارے یہاں سے اوور ہال کراتے ہیں اور یہاں کے تیار کردہ چھوٹے طیارے برامد کیے جاتے ہیں ۔
نہ صرف پی اے سی بلکہ ، اے ڈبلیو سی (آئر ویپن کملپیکس ) واہ آرڈیننس فیکٹری ، ٹیکسلا ہیوی ری بلڈ فیکٹری پاکستان کا قابل قدر سرمایہ ہے ۔ اللہ ان کو مزید ترقی دے اور ان کی حفاظت کرے (آمین ثم آمین)
یہ تو 5 ہو گئے باقی 28 کے نام لکھتے یا پھر سب کا نا لکھتے سر جی :grin: پاکستان میں 33 ادارے ہتھیار بنا رہے ہیں جو کہ فوج کی ضروریات کا 80 فیصد تک پورا کر سکتے ہیں ۔ پرائیویٹ سیکٹر میں بھی بہت کام ہو رہا ہے اور کسی کو پتہ ہو نا ہو اب پتا چل جانا چاہیے کہ ایک پاکستانی کمپنی نے 2007 امریکہ کو پاکستانی بغیر پائلٹ کے جہاز فروخت کیے تھے :eek: ۔ اگر کسٹمرز کے حساب سے دیکھا جائے تو ملائیشیا - سری لنکا - بنگلہ دیش - عمان - سعودی عرب - سپین - مصر - آسٹریلیا - نائیجریا - ایران - عراق - شام - سری ایلیون سمیت کئی مزید ممالک میڈ ان پاکستان ہتھیاروں کا استمال کر رہے ہین انفنٹری ہتھیاروں کا تو کوئی حساب کتاب شو نہین کیا جاتا پت یہ ممالک پاکستان کے بنے جہاز میزائیل ٹینک اے پی سیز بغیر پائلٹ کے جہازوں سمیت کئی ہیوی ہتھیار استمال کر رہے ہین ۔
 
عسکری

معطل
لائنیں لگا دیں گے میڈ ان پاکستان جہازوں کی
943569_547696598616105_1257122015_n.jpg

JF-17+Thunder+No+16+26+Squadron+%2527Black+Spiders%2527+FC-1+Xiaolong++Pakistan+Air+Force+at+the+China+Zhuhai+Air+Show+2012+13141516raad+h2+h4+ls6+ft2+supersonic+No.+16+Black+Panthers++%25285%2529.jpg

exercise-7-large.jpg

143473_262923787_JF-17%20THUNDER-PAKISTAN%20AF-08.jpg

jf-17_thunder_zhuhai_2012_pakistan_air_force_004.jpg
 
محمد امین

لائبریرین
یہ تو 5 ہو گئے باقی 28 کے نام لکھتے یا پھر سب کا نا لکھتے سر جی :grin: پاکستان میں 33 ادارے ہتھیار بنا رہے ہیں جو کہ فوج کی ضروریات کا 80 فیصد تک پورا کر سکتے ہیں ۔ پرائیویٹ سیکٹر میں بھی بہت کام ہو رہا ہے اور کسی کو پتہ ہو نا ہو اب پتا چل جانا چاہیے کہ ایک پاکستانی کمپنی نے 2007 امریکہ کو پاکستانی بغیر پائلٹ کے جہاز فروخت کیے تھے :eek: ۔ اگر کسٹمرز کے حساب سے دیکھا جائے تو ملائیشیا - سری لنکا - بنگلہ دیش - عمان - سعودی عرب - سپین - مصر - آسٹریلیا - نائیجریا - ایران - عراق - شام - سری ایلیون سمیت کئی مزید ممالک میڈ ان پاکستان ہتھیاروں کا استمال کر رہے ہین انفنٹری ہتھیاروں کا تو کوئی حساب کتاب شو نہین کیا جاتا پت یہ ممالک پاکستان کے بنے جہاز میزائیل ٹینک اے پی سیز بغیر پائلٹ کے جہازوں سمیت کئی ہیوی ہتھیار استمال کر رہے ہین ۔

انٹیگریٹڈ ڈائنامکس کو کورنگی کریک میں ہے۔۔۔۔ یہ بندہ ایم آئی ٹی کا انجینئر ہے اور پاکستان میں سرویلنس ڈرون بنا رہا ہے۔۔۔
 
Top