پاکستان اور سری لنکا دبئی میں چوتھا ایک روزہ میچ

شمشاد

لائبریرین
آج دبئی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ کھیلا جا رہا ہے۔

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

آج کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

اس وقت تین اوور کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 13 اسکور بنائے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
عمران فرحت 10 کے انفرادی اسکور پر لڑھک گئے۔

پاکستان کا مجموعی اسکور 7 اوور میں 22، ایک کھلاڑی آؤٹ

یونس خان آئے ہیں محمد حفیظ کا ساتھ دینے۔
 

شمشاد

لائبریرین
71 کے مجموعی اسکور پر ایک اور آؤٹ۔

مجھے تو لگ رہا ہے کہ یہ پورے پچاس اوور بھی نہیں کھیل پائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شعیب ملک نے تو آج کمال ہی کر دیا ہے۔

22 گیندوں پر صرف دو اسکور لے سکے اور آؤٹ ہو گئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
35 اوور، 120 پر سات آؤٹ،

اب صرف آفریدی ہی ہے جو 33 کے انفرادی اسکور پر کھیل رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
43واں اووور تو سری لنکا کو مہنگا پڑ گیا۔ 19 اسکور دیئے۔

آفریدی نے حق ادا کر دیا ہے۔

178 پر سات آؤٹ

آفریدی کا انفرادی اسکور 74۔
 

شمشاد

لائبریرین
47 اوور، 191 پر 9 آؤٹ۔

اب دیکھ بھال کر باقی کے تین اوور کھیل لیں اور اسکور 200 سے اوپر لیجائیں۔

آفریدی نے 65 گیندوں پر 75 اسکور بنائے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
49 اوور کے اختتام پر 197 اسکور۔ اب ایک اوور میں تین چار اسکور تو بنا ہی لیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آخری اوور ملنگا کا تھا۔

پہلی گیند وائیڈ - ایک اسکور - 198
پہلی گیند - لیگ بائی کا ایک اسکور - 199
دوسری گیند پر اعزاز نے ایک اسکور لیا - 200
تیسری گیند پر آخری کھلاڑی آؤٹ - 200

اب دیکھیں سری لنکا والے کیا کرتے ہیں۔
 

محمد امین

لائبریرین
مگر پاکستان نے آخر کی 7 وکٹیں فقط 20 رنز کے عوض لے کر سیریز اپنے نام کر لی :) ۔۔۔ بشکریہ آفریدی ۔۔۔
 
برادرز ۔۔۔۔۔ سارے جواریے ہار گئے ۔۔۔۔۔۔ بھارتی بک میکر اور شیوخ جیت گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیسے کمال سے میچ پلتا ۔۔۔۔۔۔ لگتا ہے جیسے جادو ہوا مگر سب جادو کچھ اور ہی تھا ۔۔۔۔۔۔ ساری دنیا نے 150-3 پر 12 پیسے کے ریٹ میں سری لنکا جی بھر کے لگایا اور اس کے بعد انہیں پلٹ کر الٹانے کا موقع بھی نہیں دیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔ برادر اب تو کرکٹ بورڈز بھی جوا مافیوں کے انڈر ہیں اور آئی سی سی بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔ جس کو چاہیں الٹا دیں جس کو چاہیں اندر کر دیں ۔۔۔جس سے چاہیں ساری زندگی کام لیتے رہیں ۔۔۔۔۔مان لیں کہ جوا مافیہ بھی اب انڈر ورلڈ کی طرح سٹرانگ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
آفریدی کافی عرصے بعد فارم میں نظر آیا ہے۔

پاکستانیوں کو مبارک ہو کہ پاکستان یہ میچ بھی جیتا اور سیریز بھی جیت گیا۔
 
Top