پاکستان اور سری لنکا دبئی میں پانچواں ایک روزہ میچ

شمشاد

لائبریرین
آج دبئی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچواں ایک روزہ میچ کھیلا جا رہا ہے۔

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو پہلے ہی تین ایک کی برتری حاصل ہے۔

آج کے میچ میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں 218 اسکور بنائے تھے اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

جواب میں پاکستان نے 25 اوور تک بہت اچھا کھیلا اور 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 111 اسکور بنائے تھے۔

26ویں اوور کی پہلی گیند پر 2 اسکور ملے، دوسری گیند پر یونس خان اور تیسری گیند پر شعیب ملک پہلی ہی گیند پر آؤٹ۔

اس وقت 26 اوور کے اختتام پر پاکستان نے 117 اسکور بنائے ہیں اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔​
 

شمشاد

لائبریرین
بیکار کا کھیل کر پاکستان نے یہ میچ تین وکٹوں سے جیت لیا ہے، جبکہ ابھی 16 گیندیں باقی تھیں۔
 
Top