پاکستان آپ کی نظر میں

بلال

محفلین
ملکی حالات بہت خراب ہیں۔ ہم بحرانوں میں پھنس چکے ہیں۔۔۔ اس کے لئے دوستوں سے گذارش ہے کہ وہ اپنے خیالات یہاں ضرور لکھیں۔۔۔

1:- کیا پاکستان فی الحال ترقی کی راہ پر گامزن ہے یا نہیں؟
2:- آپ کے خیال میں کتنے عرصے میں پاکستان ترقی یافتہ ملکوں کی فہرست میں شامل ہو سکے گا؟
3:- کیا پاکستان ترقی کر بھی پائے گا یا نہیں؟
4:- اس وقت ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کیا ہے؟
5:- کیا سارا حکمرانوں کا قصور ہے یا پھر عوام بھی برابر کی حصہ دار ہے؟
6:- آپ کے خیال میں کیا کیا جائے جس سے پاکستان دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے؟
7:- آپ پاکستان کے حال اور مستقبل کو کس نظر سے دیکھتے/ دیکھتی ہیں؟
8:- ان سب کے علاوہ اور کچھ؟

ان سوالوں کا مقصد صرف عوام کی رائے جاننا ہے کہ وہ کیا سوچتے ہیں آپ یوں ہی سمجھ لیں کہ یہ ایک سروے کیا جا رہا ہے۔ اسلئے تمام ممبرانِ محفل سے گذارش ہے کہ وہ اس دھاگے میں حصہ لیں کیونکہ یہاں کوئی لمبی تحریر تو ہونی نہیں بس آپ کی رائے اور آپ کے پاکستان کے بارے میں خیالات جاننے ہیں۔۔۔
 
arifkarim

معطل
بھائی جان آپ نے ایسے سوال پوچھے ہیں، جنکا جواب دیتے ہوئے سخت تکلیف ہو رہی ہے۔

1:- کیا پاکستان فی الحال ترقی کی راہ پر گامزن ہے یا نہیں؟
نہیں

2:- آپ کے خیال میں کتنے عرصے میں پاکستان ترقی یافتہ ملکوں کی فہرست میں شامل ہو سکے گا؟
تب، جب تیسری جنگ عظیم کے بعد ترقی یافتہ ممالک تباہ ہوچکے ہونگے!

3:- کیا پاکستان ترقی کر بھی پائے گا یا نہیں؟
یقیناً کر پائے گا اگر سچائی کو قبول کر لے اور سیدھا راہ پر چلے!

4:- اس وقت ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کیا ہے؟
سیاسی اور معاشی نظام!

5:- کیا سارا حکمرانوں کا قصور ہے یا پھر عوام بھی برابر کی حصہ دار ہے؟
دونوں برابر کی شریک ہیں۔ اگر عوام ووٹ نہ دیں‌ تو کوئی حکمران نہیں بن سکتا!

6:- آپ کے خیال میں کیا کیا جائے جس سے پاکستان دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے؟
انقلاب! نہ جمہوری نہ انتہا پسند اسلامی، بلکہ درمیان کی کوئی راہ تلاش کی جائے۔

7:- آپ پاکستان کے حال اور مستقبل کو کس نظر سے دیکھتے/ دیکھتی ہیں؟
ماضی تو بہت اچھا تھا یعنی 1947، حال آپ کے سامنے ہے، اور 2047 بہت تاریک نظر آرہا ہے۔ :(

8:- ان سب کے علاوہ اور کچھ؟
اور کیا؟ سب کچھ تو بتا دیا ہے :)
 
Top