پاکستان آرمی، جماعت اسلامی اور سید منور حسن

قیصرانی

لائبریرین
وہی بات، سپیمرز کے آنے کی دیر ہوتی ہے کہ نت نئے ناموں سے پرانے "سورما" جہاد کرنے پہنچ جاتے ہیں۔ دس پندرہ مراسلوں اور موضوع کے ٹھنڈے پڑتے ہی پھر نیا یوزر نیم بنایا اور پھر کسی اور جگہ نازل ہو گئے۔ یار آپ لوگوں کے پاس اور کوئی کام نہیں ہوتا ماسوائے نئے یوزر نیم بنانے اور سپیمنگ کو تحفظ دینے کے؟
 

سعود الحسن

محفلین
منور حسن کے معاملے میں جماعت اسلامی کی پوزیشن بھی وہی ہو گئی ہے جو ایم کیو ایم کی الطاف حسین کے معاملے میں ، پہلے یہ دونوں بیان دے دیتے ہیں ، پھر باقی پارٹی وضاحتیں کرتی رہتی ہے۔
 

زیک

مسافر
کیا حکیم اللہ محسود کافر تھا؟ میرے علم کے مطابق یہ تو کوئی نہیں کہتا۔

نہیں وہ تو عین اسلام تھا۔ یہی اسلام ہے!!! :rolleyes:

کیا وہ امریکہ کے ساتھ لڑائی میں حق بجانب ہیں یا نہیں؟

امریکہ ان دہشت گردوں کے ساتھ جنگ میں بالکل حق پر ہے۔
 

x boy

محفلین
اللہ رب العالمین ہے
تمام مخلوقات کا وہ اکلوتا خالق،
جو مانے گا اس بھی خالق اور جزا اچھا بعد موت
جونہ مانے گا اس بھی خالق سزا بعداز موت۔
 

نایاب

لائبریرین
کیا حکیم اللہ محسود کافر تھا؟ میرے علم کے مطابق یہ تو کوئی نہیں کہتا۔
حوالہ
اللہ ہی جانے مسلمان تھا کہ مسلمان کے بھیس میں خواہش نفس کا غلام اوریہود و نصاری کا ایجنٹ ۔۔۔۔
بے گناہ عوام کو جہاد کے نام پر بم دھماکوں کے ذریعے موت کے منہ میں دھکیلنے والا ظالم مسلمان تو ہو ہی نہیں سکتا ۔
کیونکہ اسلام سلامتی کا دین ہے ۔ انسانیت کے لیئے بلاتفریق رحمت و سلامتی ۔
کافر تو تھا نہیں یہ پکی بات کیونکہ " کافر " توحید و رسالت کے اقرار سے باغی و انکاری تو ضرور ہوتا ہے ۔
مگر اپنے بے گناہ ہم مسلکوں کو اپنے من چاہے " جہاد " کی بھینٹ نہیں چڑھاتا ۔
 
Top