پاکستان آرمی، جماعت اسلامی اور سید منور حسن

آبی ٹوکول

محفلین
یار تُسی سارے ہلے تیکر منور حسن تے فوج تے ای پھسے اوہ اوہدر پنڈی دے قضیئے نوں مونڈھ ا کنے دینا اے؟؟؟؟
 

دوست

محفلین
بھائی جی ہماری جان چھوڑے تو تب ہے ناں۔ ہر دوسرے دن تو ایک نیا دھاگہ اور ایک نیا تماشا لگ جاتا ہے۔ ابھی یہ تماشا ختم نہیں ہو گا کہ کوئی اور ہاتھ آ جائے گا۔ پھر اس پر یہ کام شروع۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بُھس میں چنگاری ڈال کر "محترم" غائب بھی ہو گئے، اب پانی میں مدھانی چلتی رہے گی۔ پس نوشت: "آپ اور آپ کے مؤقف کے حامی" افراد کی طرف سے سیاست، مذہب اور تاریخ کے موضوع پر کتنے دھاگے شروع کئے گئے ہیں؟
قیصرانی بھائی ۔۔ میرے خیال میں ان "محترم" نے تو بھس کا ڈڈھیر لا کر رکھا تھا۔چنگاریاں تو اس کے بعد ڈالی گئیں۔:)
بہر حال چنگاری ڈالنے والے اور بھڑاس نکالنے والے وہی ہیں جو سنجیدہ دلائل سے رد نہ کر پاتے۔اور صبر بھی نہیں کر پاتے (بے چارے)۔
 

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی ۔۔ میرے خیال میں ان "محترم" نے تو بھس کا ڈڈھیر لا کر رکھا تھا۔چنگاریاں تو اس کے بعد ڈالی گئیں۔:)
بہر حال چنگاری ڈالنے والے اور بھڑاس نکالنے والے وہی ہیں جو سنجیدہ دلائل سے رد نہ کر پاتے۔اور صبر بھی نہیں کر پاتے (بے چارے)۔
ہیں کواکب کچھ، نظر آتے ہیں کچھ۔ چہرے بدل بدل کر یہ لوگ کبھی بھس لاتے ہیں اور کبھی چنگاریاں :)
 

دوست

محفلین
سنجیدہ دلائل کتنوں نے دے لیے میڈیا پر؟ کس قسم کے سنجیدہ دلائل کی بات کرتے ہیں کہ ایک مضمون کے جواب میں دوسرا مضمون لگائیں؟ یا مضمون کو پڑھ کر سطر بہ سطر تبصرہ کریں اور رد کریں جیسے مناظرے والے مولوی دوسرے فرقے کے مولوی کی کتابوں کے ساتھ کرتے ہیں؟
یہ کر بھی لیا تو کیا اس سے تیل نکل آئے گا؟ جتھے دی کھوتی اوتھے آن کھلوتی ہو گی۔ سیاپا تو پھر وہی ہے کہ عوام ایک دوسرے کو ٹکریں مار کر ابھی سانس لے رہی ہو گی کہ ان کا کوئی اور چہیتا اسی موضوع پر مضمون لکھ کر ایک دن کے پیسے کما لے گا اور یہ یہاں مشہوری کے لیے ایک اور دھاگہ، ایک اور کاپی پیسٹ، ایک اور تماشا شروع کر کے بیٹھ جائیں گے۔ اور کہانی پھر وہیں سے شروع ہو گی۔ او جی جماعت اسلامی یہ جی، جماعت اسلامی وہ جی، او نہیں جی او ہاں جی۔ اور یہ ڈرامہ چلتا رہے گا جب تک اول کوئی نیا کالم نہیں آ جاتا، دوم کوئی نواں تماشا موضوع نہیں آ جاتا۔ اور "تاریخ" اپنے آپ کو پھر سے دوہرانے لگ جائے گی۔
 
Top