پاکستانی گوانتانامو بے

ظفری

لائبریرین
میں اس موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے اب جھجھکتا ہوں کہ یہاں بحث برائے بحث بن جاتی ہے ۔ لوگ حقائق اور شواہد سے زیادہ عقائد پر بات رکھ کر بحث شروع کرتے ہیں ۔ بات وہی ہے جو میں حماس والے دھاگے پر کرچکا ہوں کہ ہم اُن سے زیادہ اپنا قتلِ عام خود کرتے ہیں اور بھی پتا نہیں کیا کیا کرتے ہیں ۔
 
اس طرح کے واقعات پر غور و فکر کی بھی ضرورت ہے کہ کیسے انہیں روکا جا سکتا ہے اور کیسے ان ایجنسیوں کی اندھی طاقت کو کم کیا جاسکتا ہے۔ مشرف جیسے حکمرانوں کی بدولت لاقانونیت میں صرف اضافہ ہی ہوا ہے اور ڈھٹائی کا یہ عالم ہے کہ ملک میں امن کی نوید بھی سناتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس معاملے میں سول حکومتیں کونسا کسی سے پیچھے ہوتی ہیں۔ تیسری دنیا میں جمہوری اور آمرانہ ادوار حکومت میں کوئی زیادہ فرق نہیں ہوتا۔
 

اظہرالحق

محفلین
نبیل نے کہا:
لوگوں کو گوانتاناموبے کے قیدیوں کے مصائب پر آہ و فغاں سے فرصت نہیں ملتی اور خود پاکستان میں اس سے بڑے اذیت خانے چل رہے ہیں، ان پر کوئی توجہ نہیں دیتا۔ لوگوں کو بس ہر بات پر ایک عالمی یہودی سازش ہی یاد آجاتی ہے۔

نبیل یہ باتیں ابھی کی نہیں ہیں ، برسا برس سے ایسا ہی ہوتا آیا ہے چاہے وہ ایوب خان کا دور ہو یا پھر بھٹو دور کا شاہی قلعہ ، یا پھر ضیاء دور کی بھری ہو جیلیں ، بے نظیر دور کے آپریشن اور نواز دور کے لفافے ۔ ۔ دنیا کی ہر حکومت ایسا ہی کرتی ہے اور کر رہی ہے ۔ ۔ چاہے وہ جمہوری ہو یا آمرانہ ۔ ۔ اور یہ ہی وجہ ہے کہ کوئی بھی حکومت اپنے عوام کے لئے نہیں ۔ ۔ ۔ چاہے وہ امریکا کی ہو یا پاکستان کی ۔ ۔ ہر طاقت ور کمزور کو دبا رہا ہے وہ حکومتی سطح ہو یا انفرادی ۔ ۔ ۔

عالمی یہودی سازش کے بارے میں اب کیا کہوں ۔ ۔ ۔ آج جو کچھ فلسطین میں ہو رہا ہے وہ آپ کل دیکھیں گے ، میں بھی ادھر ہوں آپ بھی ادھر ہیں ۔ ۔ ہم اگر ان لوگوں میں شمار ہو چکے ہیں جو “مائٹ از رائٹ“ کو مان رہے ہیں تو پھر “رائٹ مائٹ“ کا انجام جلد ہو جاتا ہے ایسے کہ “مائٹ“ خود حیران ہوتا ہے ۔ ۔ ۔

یہاں ایک دوست نے کہا ہے کہ لوگ عقیدے کی اندھی آنکھ سے حقائق کو جھٹلا دیتے ہیں ۔ ۔ ۔ بلکل صحیح کہا بھائی ۔ ۔ عقیدہ ہی آج کے دور کی پرابلم ہے ۔ ۔ ۔ کسی کا عقیدہ ہے کہ ہر مسلمان دھشت گرد ہے اور کسی کا عقیدہ ہے کہ ہر نان مسلم قابل قتل ہے ۔ ۔ ۔ جو لوگ عقیدے اور اخلاقی حدود سے آزاد ہو چکے ہیں آج وہ ہمارے لئے آئڈیل ہے ۔ ۔ اور ہیرو ہیں ہمارے ۔ ۔ اور جو ہیرو ہیں وہ زیرو ہو چکے ہیں چاہے وہ کوئی بھی ہو

میں پاکستان اور دوسرے مسلم ممالک کی حکومتوں کی حمایت نہیں کر رہا ۔ ۔ ۔ صرف اتنا کہ رہا ہوں جو آپ لوگ نہیں کہ پا رہے ۔ ۔ ۔ ۔ کہ اسلام غلط نہیں ہم مسلمان غلط ہیں ۔ ۔ ۔ عقیدہ غلط نہیں اسکا استعمال غلط ہے ۔۔

میں اپنی ایم کیو ایم کی ایک پوسٹ پر بتا چکا ہوں کہ عقوبت خانے کیسے ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ ایمنسٹی کو ویسے یہ گلف کے ممالک کیوں نظر نہیں آتے جہاں انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک ہوتا ہے ، اونٹ ریس کے بارے میں کوئی رپورٹ ہو تو بتائیں ۔ ۔ ۔ کیوں نہیں ہے اسلئے کہ ۔ ۔ ۔ یہ “عقیدے“ سے ماوراء عیاشی کے اڈے ہیں ۔ ۔ ۔ میں خود ادھر ہوں ۔ ۔ ۔ اب پلیز یہ مت کہنا کہ چھوڑ دو ۔ ۔ ۔ اگر برا ہے ۔ ۔ ۔ پاکستان بھی برا ہے ۔ ۔ مگر بہت سارے “اچھے“ لوگ اسے نہیں چھوڑ رہے ۔ ۔ ۔ میں بھی ایسے ہی “دوغلے “ لوگوں میں سے ہوں ۔ ۔ جو دبئی کے ساحل پر ننگی عورتوں کو دیکھ کر استغفار تو کہ سکتا ہے مگر یہ نہیں کہ سکتا کہ مسلمان ملک میں ایسا کیوں ہے ۔ ۔ ۔

تو بھائی ۔ ۔ یہودی سازش ہے ۔ ۔ کب کھلے گی آج کل یا دس سال بعد ۔ ۔ ۔ ہمیں نہیں معلوم ۔ ۔ ۔ مگر جب کھلے گی تو یاد رکھیے ہم سب سے پہلے اسکی زد میں ہونگے ۔ ۔ ۔

اللہ ہمیں نیک ہدایت دے ۔ ۔ ۔ ۔

نوٹ : تانے بانے سب باتوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اسلئے بات سے بات نکلتی چلی جاتی ہے ، آپ لوگ بے شک یہودیوں کو اچھا سمجھیں دوستی رکھیں ۔ ۔ ۔ مگر کبھی کسی وقت قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے اس آیت (سورہ مائدہ کی آیت 58 ) کو ذرا غور سے پڑھیے گا ۔ ۔ ۔ ہو سکتا ہے آپ کو کچھ پتہ چلے ۔ ۔ ۔ میں تو اب جب قرآن پڑھتا ہوں تو شرمندہ ہی ہوتا ہوں ، کہ اے اللہ تونے کیا کہا ہے اور میں کیا کرتا ہوں کیا سوچتا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
تو کیا ایم کیو ایم کے عقوبت خانے بھی یہودیوں نے کھولے ہوئے ہیں؟ اور کیا سورہ مائدہ کی آیات میں یہودیوں کے اس نام نہاد پروٹوکول کی فہرست جس کی آپ دن رات تلاوت کرتے رہتے ہیں؟ یہودیوں کی جن سازشوں کو آپ قرآنی آیات سے ثابت کرتے رہتے ہیں وہ تو ناتزیوں نے بھی پھیلائی ہوئی تھیں۔ تو کیا ناتزیوں نے بھی سورہ مائدہ کا مطالعہ کیا تھا؟ لگتا ہے کافی بلند درجہ ایمان پر فائز تھے ہٹلر اور اس کے حواری۔ آپ ایسا کریں کہ اپنے جسم پر سواستیکا کا نشان کندہ کرا لیں شاید یہی آپ کی مغفرت کا باعث بن جائے۔اب آپ کو کیا بتائیں کہ ہمیں کتنی شرمندگی ہوتی آپ کی پوسٹس پڑھ کر۔ اگر کہیں تو آپ کی کچھ پرانی پوسٹس کے اقتباسات ادھر پیش کروں؟
 
میرے خیال میں یہ بحث یہیں ختم کر دی جائے ۔ ہم لوگ دوبارہ سے جزباتی انداز میں گفتگو کر رہے ہیں ۔
اور اگر ضروری سمجھیں تو اس ڈور پر جا کر ایک اپیل پڑھ لیں ۔ شکریہ ۔ ( اور اپنی رائے ضرور شامل کریں ) اپیل پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=3263
 

نبیل

تکنیکی معاون
گفتگو میں صبر وتحمل صرف منتظمین کی ہی ذمہ داری نہیں ہے، اس کا سب کو خیال رکھنا پڑتا ہے۔ اگر کوئی بار بار قرآنی آیات کو پھبتی کے طور پر استعمال کرتا رہے تو کبھی اس کا جواب بھی دینا پڑ جاتا ہے۔

بہرحال میں اس تھریڈ پر دوبارہ پوسٹ نہیں کروں گا اور شمیل کے تھریڈ پر جو مغربی آقاؤں والی بات کی گئی ہے اسے بھی پی جاتا ہوں۔ لیکن اس بات کا خیال رکھا جائے کہ اس فورم کا ماحول معتدل رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔
 

اظہرالحق

محفلین
نبیل نے کہا:
تو کیا ایم کیو ایم کے عقوبت خانے بھی یہودیوں نے کھولے ہوئے ہیں؟ اور کیا سورہ مائدہ کی آیات میں یہودیوں کے اس نام نہاد پروٹوکول کی فہرست جس کی آپ دن رات تلاوت کرتے رہتے ہیں؟ یہودیوں کی جن سازشوں کو آپ قرآنی آیات سے ثابت کرتے رہتے ہیں وہ تو ناتزیوں نے بھی پھیلائی ہوئی تھیں۔ تو کیا ناتزیوں نے بھی سورہ مائدہ کا مطالعہ کیا تھا؟ لگتا ہے کافی بلند درجہ ایمان پر فائز تھے ہٹلر اور اس کے حواری۔ آپ ایسا کریں کہ اپنے جسم پر سواستیکا کا نشان کندہ کرا لیں شاید یہی آپ کی مغفرت کا باعث بن جائے۔اب آپ کو کیا بتائیں کہ ہمیں کتنی شرمندگی ہوتی آپ کی پوسٹس پڑھ کر۔ اگر کہیں تو آپ کی کچھ پرانی پوسٹس کے اقتباسات ادھر پیش کروں؟

نبیل پہلے پورا میسج پڑھ لیں پھر بات کریں ۔ ۔ ۔

مجھے نہیں معلوم کہ آپ لوگ یہودیوں کے بارے میں سنتے ہی بھڑک کیوں اٹھتے ہو ؟ پتہ ہے مجھے ہم مسلمان اور خاصکر پاکستانی دودھ کے دھلے نہیں ہیں ، مگر اس کا مطلب یہ بھی ہرگز نہیں کہ اسلام اور قرآن کا نام ہم سن کر اس قدر نفرت انگیز بن جائیں ۔ ۔ ۔ آپ بارہا یہ بات کر چکے ہو کہ میں قرآن کا غلط حوالہ دے رہا ہوں ۔ ۔ ۔ مہربانی فرما کر مجھے اور دوسرے لوگوں کو یہ باور کرائیں کہ قرآن نے جو باتیں کیں ہیں وہ غلط ہیں یا میں نے ترجمہ غلط کیا ہے یا پھر میں نے غلط سمجھا ہے ۔ ۔ ۔ اس سے میری اور بہت سارے دوسرے “دھشت گردوں“ کی اصلاح ہو سکتی ہے

شمیل ۔۔۔ کل جب درخت پکارے گا یہودی کے لئے تو کیا نبیل کو اظہر یاد آئے گا یا اللہ کے رسول کی حدیث ۔ ۔

ہم کیوں اب دیکھ رہے ہیں ۔ ۔ ۔ کیوں اب پر مثر ہیں ۔ ۔

دل دکھتا ہے جب اپنے ہی مسلمان بھائی ۔ ۔ ۔ ایسی باتیں کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ کہ دیکھو اسلام کے داعی کیا کر رہے ہیں ۔ ۔

مجھے لکھنے کی پاداش میں بہت کچھ کہا جا رہا ہے ، حتہ کہ پچھلے دنوں ادھر امارات کی حکومت نے میری بلاگ سائیٹ تک بلاک کر دی تھی ۔ ۔ صرف اتنا ہی کہا تھا کہ ہمیں سوچنا چاہیے ۔ ۔ ۔ آپ مائٹ کو رائٹ سمجھیں تو سمجھیں ، میں نہیں سمجھ سکتا ۔ ۔ ۔ نہتے فلسطینیوں کا خون بہتے ہوئے دیکھ کر خاموش نہیں رہ سکتا ۔ ۔ ۔ اپنے پاکستانی معاشرے کی خامیوں کو چھپانا نہیں چاہتا مگر ۔ ۔ ۔ کیا کیا جائے کہ ۔ ۔ ۔

ہم آہ بھی بھرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام
وہ قتل بھی کردیں تو چرچا نہیں ہوتا ۔ ۔ ۔

اللہ ہمیں نیک ہدایت دے ۔ ۔ ۔

قرآنی آیات کی پھبتی ۔ ۔ ۔ بھائی نبیل لکھنے سے پہلے سوچ لیا کریں ۔ ۔ ۔ آپ کو مجھ پر غصہ ہے مجھ پر نکالیں اپنے آپ کو ایسا نہ بنائیں کہ دل میں خراش لگ جائے کہ اتنا اچھا کام کرنے والے ایسے بھی سوچ سکتے ہیں ۔ ۔

معتدل ۔ ۔ ماحول ۔ ۔ کیا ہمارے اردگرد ماحول معتدل ہے ؟ آپ چاہتے ہو صرف روم جلتا رہے اور نیرو بانسری بجاتا رہے ۔ ۔ ۔ ماحول خوشگوار رہے ۔ ۔ ۔

ظلم رہے اور امن بھی ہو
کیا ممکن ہے تم ہی کہو

عام طور پر اسلامی طریقہ کار یہ ہے کہ اگر بحث کا انجام نہ ہو سکے تو یہ کہا جاتا ہے ۔ ۔ ۔اے اللہ اگر میں حق پر ہوں تو مجھے قائل کرنے کی ہمت عطا کر ۔ ۔ اور اگر میں حق پر نہیں ہوں تو مجھے ہدایت دے ۔ ۔(آمین)
 

زیک

مسافر
اظہرالحق نے کہا:
ایمنسٹی کو ویسے یہ گلف کے ممالک کیوں نظر نہیں آتے جہاں انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک ہوتا ہے ، اونٹ ریس کے بارے میں کوئی رپورٹ ہو تو بتائیں ۔ ۔ ۔ کیوں نہیں ہے اسلئے کہ ۔ ۔ ۔ یہ “عقیدے“ سے ماوراء عیاشی کے اڈے ہیں

HRW
 

زیک

مسافر
اظہر: یہ تانا بانا تشدد کے موضوع پر تھا۔ آپ تشدد پر بات کریں تو بہتر ہو گا۔ امریکہ، یورپ، مشرقِ وسطٰی، پاکستان، اسرائیل کسی کے کرتوتوں کو لے لیں۔ مگر یہ عالمی سازش وغیرہ کو چھوڑ دیں۔ یہ محض thread-killer کا کردار ادا کرتی ہے۔

دوسرے کوئی یہاں اسلام کو موردِ الزام نہیں ٹھہرا رہا۔
 
Top