پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر افسوس کرنے والا یہ شخص کون ہے؟

جاسم محمد

محفلین
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر افسوس کرنے والا یہ شخص کون ہے؟
انٹرٹینمنٹ ڈیسکاپ ڈیٹ 13 جون 2019

یہ تصویر برطانیہ کے علاقے ٹاؤنٹن کے میدان میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے اسی میچ سے لی گئی تھی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک مداح ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر اپنے افسوس کا اظہار کررہا ہے۔

اس تصویر کو سوشل میڈیا پر صارفین نے طرح طرح کی میمز بنا کر شیئر کیا۔

یہاں تک کہ ایک صارف نے انہیں مین آف دی میچ قرار دے دیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ جب کوئی کہتا ہے 1992 میں بھی یہی ہوا تھا تو ان کا یہی انداز ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین میں یہ جاننے کا تجسس بھی سامنے آیا کہ آخر یہ تصویر ہے کس کی؟

یہ تصویر لندن سے تعلق رکھنے والے محمد اختر کی ہے جو اپنے دوستوں کے ہمراہ یہ میچ دیکھنے آئے تھے۔

محمد اختر نے آئی سی سی کو دیے ایک انٹرویو میں سوشل میڈیا پر خود پر بننے والی میمز کے حوالے سے بتایا کہ وہ 3 گھنٹے کا سفر طے کرکے میچ دیکھنے آئے تھے تاہم ٹیم کی مایوس کن فیلڈنگ دیکھ کر وہ کافی افسردہ ہوئے جس پر انہوں نے اپنے افسوس کا اظہار کیا۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی کے ہاتھوں نہایت آسان کیچ چھوٹنے پر وہ حیران اور افسردہ ہوئے، تاہم انہوں نے آصف علی کو کچھ نہیں کہا کیوں کہ وہ حال ہی میں ایک سانحے کا شکار ہوئے ہیں۔

محمد اختر نے میچ کے دوران محمد عامر کی کارکردگی کو خوب سراہا۔

انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اب بھی پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کریں گے تو اس پر انہوں نے پرجوش انداز میں بتایا کہ وہ اور ان کے دوست پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کا اگلا میچ 16 جون کو روایتی حریف بھارت سے ہے۔
 
Top