پاکستانی نوجوان نے انٹرنیٹ پر کیا چیز بیچ کر کروڑوں روپے کما ڈالے!

محمد وارث

لائبریرین
عنوان تو محض تجسس بڑھانے کیلئے کسوٹی کی شکل میں ہے۔ اگر اسپر کوئی اعتراض بنتا ہے تو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ عنوان ہم نے خود نہیں تخلیق کیا :)
عارف صاحب، خدا را کیا سمجھتے ہیں آپ :)

نہ میں نے خبر پر کوئی اعتراض کیا ہے نہ ہی آپ کے عنوان دینے پر، میں جانتا ہوں کہ یہ آپ کا دیا ہوا نہیں ہے۔ میں صرف یہ عرض کر رہا ہوں کہ آج کل تجسس آمیز، سنسنی خیز سرخیاں دینے اور ان کو لنک کی شکل میں فیس بُک اور دیگر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا رواج ہے، جس کی مذمت کی جانی چاہیے۔ اس خبر میں تو پھر کچھ "خبر "تھی ایسی سرخیاں بھی ہوتی ہیں کہ جیسے پاکستان انڈیا کی ایٹمی جنگ چھڑ گئی اور بیچ میں سے نکلتا چوہا ہے۔ میں فقط اس رویے کی شکایت کر رہا ہوں جو خبری سائٹوں نے اپنی ٹریفک بڑھانے کے لیے اپنا رکھا ہے۔
 
Top