پاکستانی لڑکوں،مردوں کے رشتے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
لیں باجو میرا نام بھی اپنے رجسٹر میں درج کر لیں،

000f052efuZ.jpg


کوائف

نام، / بلال احمد
تاریخ پیدائش / ستمبر 27 سن 1985
برج / میزان
تعلیمی قابلیت / کامرس گریجویٹ، جامعہ سندھ
پیشہ / طالب علم
تعلیمی ادارہ / غوسکل اونی ورسٹٹ سینٹا ( غوک )، غوسکل-ڈنمارک
مستقبل کا تعلیمی ادارہ / ہوگزکولان ای ہالمستا، ہالمستا-سویڈن ( ستمبر سے وہیں چلا جاؤں گا
موجودہ رہائش / کوپن ہیگن-ڈنمارک
مستقل رہائش / کراچی، پاکستان
مستقبل میں تعلیمی زمرہ / کمپیوٹر نیٹ ورک ڈیزائن

لائف سٹائل۔

سیگریٹ / جی ہاں لیکن مستقل عادت نہیں ہے چھوڑ بھی سکتا ہوں
شراب / جی نہیں
فضول خرچ / بہت زیادہ
موسیقی سے دلچسی / جی ہاں
فلموں سے دلچسپی / جی ہاں

فعلحال یہ کافی ہیں مزید کچھ معلوم کرنا ہوتو میں حاضر ہوں،
باقی کچھ یہاں سے بھی مل سکتیں ہیں
http://www.tagged.com/ghaziusman




لڑکی کو شادی کے بعد کہاں رکھیں گے ۔؟ پہلے یہ بتائیے ۔؟ :battingeyelashes:
پھر ساتھ ہی بتاتے جائیے گا کیسی لڑکی چاہئیے ۔؟ پھر آپ انتظار کریں ۔۔ جب آپکی باری آئے گی تو دیکھتے ہیں آپکے لئے ۔ :battingeyelashes:
 

تیشہ

محفلین
بتاتا ہوں
پہلے یہ بتائیے
جس کی پہلے سے دو ہوں‌اسکو تیسری مل سکتی ہے؟




بتاتی ہوں آپکو بھی ۔۔
پہلے آپ بتائیے آپ نے دو ، دو کررکھی ہیں کیا :confused: بڑی ہمت ہے آپکی ۔۔۔ :tongue:
تبھی تو یہ حال ہے :grin: (کڈِنگ )
آپ نے دوسری کیوں کی۔؟ اس سوال کا جواب ضرور دیں ۔؟ پہلی والی ساتھ ہی ہے کہ :idontknow: قصہ ختم ہے۔؟
اور اگر پہلی والی بھی موجود ہیں تو پھر دوسری کاہے کو کی ۔؟


:party:
 

تیشہ

محفلین
السلام علیکم!

کافی اچھا سلسہ شروع ہوا ہے۔

امید ہے اس سے ہمیں بھی تشفی ہونے کا موقع ملے گا۔

کیا میں بھی یہاں اپنے کوائف پیش کر دوں۔ اگر کسی کو اعتراض نہ ہو تو۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام




کسی کو کیوں اعتراض ہوگا بھلا :idontknow: آپ خوشی خوشی آئیے اور کھل کر بتائیے کیا چاہئیے ۔ ؟ کیوں چاہئیے۔؟ پھر اپنے کوائف پیش کریں ۔ :battingeyelashes:
 

تیشہ

محفلین
کیا ہوا باجو ابھی تک میری بات پکی نہیں ہوئی میں نے تو کوئی شرط بھی نہیں رکھی :grin:




عبداللہ، آپکا ذ پ پڑھا تو مجھے ہنسی آگئی بے تخاشہ :rollingonthefloor:
مجھے تو آپ بلکل ہی اک الگ عبداللہ لگے ہو ، میسج میں پڑھکر ،،، جبکہ یہاں آپ کچھ اور ہی نظر آتے ہو :battingeyelashes: خیر ،،، آپکے لئے بھی میں ڈھونڈتی ہوں کوئی لڑکی جسکو آپ اپنے ساتھ ہی رکھ سکو
ایسی تو بہت خوش نصیب ہوا کرتیں ہیں جنکو بیاہ کر ، شوہر اپنے ساتھ اپنے ملک لے جائے ، اور کیا چاہئیے ہوتا ہے بھلا کسی لڑکی کو ۔۔ خوش نصیب ہوا کرتیں ہیں ۔۔ ورنہ یہاں تو الٹا ہی چلتا ہے شادیوں کے بعد بیویوں کو ماں باپ کے گھر چھوڑا جاتا ہے اور شوہر جی خود مخنت مزدوری کرنے پردیس ۔
:party:
 

تیشہ

محفلین
:eek: :eek:
یہ آبی بھائی کا رشتہ کرواکر زیادہ بد دعائیں ملیں گی اس سے تو اچھا ہے کہ آپ عزیز بھائی کا رشتہ طے کرواہی دے کسی ایسی لڑکی / خاتون سے ، جن کی عاداتیں و مشاغل عزیز بھائی سے کچھ ملتی جلتی ہوں ۔:grin: ( آبی بھائی سے معذرت :grin:)



:rollingonthefloor:
آبی جان پہچان والا بچہ نکل آیا ہے ناں ۔۔ :party: اس لئے سوچا اس بچارے کی خواہش سب سے پہلے پوری کی جائے انگلینڈ آنے کی ۔۔اسی لئے اسکا کیس سپیشل ہے ۔۔ جس میں ۔۔ میں خود بڑھ چڑھکر حصہ لے رہی ہوں
امین ص کی تو میں کروانے سے رہی :battingeyelashes: وہ بھی سپیشل کیس ہیں ۔۔ انکے لئے بھی کوئی خاصم خاص کی ضرورت پڑنی ہے جو انہی کے جیسی ہو ۔۔ :battingeyelashes: جو روز انکے ساتھ محفل کی فضا بور بور بور میں دلچسپی سے شوق سے حصہ لے ، اور پرندوں کی باتیں ،
ہمارے پاس انکا جوڑ نہیں ہے ۔ :chatterbox:
 

تیشہ

محفلین
محفل کی ہوا مجھے بھی دوسری شادی کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر رہی ہے۔ ویسے بھی دوبئی میں دوسری شادی کرنا بہت آسان ہے ۔




جب وہاں دو چھوڑ ، تین تین گرل فرینڈز مہیا ہوتی ہیں تو پھر آپ کو شادی کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔ ؟


پیچھے کی پوسٹ میں ۔۔آپ نے خود بتایا ہیں کہ فلاں ۔۔فلاں ۔۔۔گرل فرینڈز ہیں تو ۔؟ :worried:
 

تیشہ

محفلین
اچھا یہ بتائیے لڑکی کیسی چاہئیے۔؟

جس طرح کی لڑکی ہوتی ہے اس طرح کی چاہیئے

کتنی پڑھی ہو۔؟

پانچ اور چار کو ملا کے "پوری نو" جماعتیں پاس ہو

قد ؟

قد اتنا کے بھیڑ میں‌نظر آجائے

عمر؟

عمر کی کوئ پابندی نہیں

ذات۔؟

اس کی بھی کوئ پابندی نہیں

بیک گروانڈ ؟

اچھاہو

آخری سوال جس طرح وہ چاہے چاہے تو بچے سنبالے اور مجھ سے ماریں کھائے اور چاہے تو جاب کرلے اور مجھے ڈنڈے لگائے
مع السلام





مطلب آپکو جو بھی ملے ۔۔جیسی بھی ملے ۔۔قبول ہوگی ؟ :confused:
کالی ہو ۔؟ چھوٹے قد کی ہو ؟ موٹی ہو۔؟ بیوہ ہو ؟ ڈائیورسی ہو۔؟ چلے گی ۔؟ :confused:
 
بتاتی ہوں آپکو بھی ۔۔
پہلے آپ بتائیے آپ نے دو ، دو کررکھی ہیں کیا :confused: بڑی ہمت ہے آپکی ۔۔۔ :tongue:
تبھی تو یہ حال ہے :grin: (کڈِنگ )
آپ نے دوسری کیوں کی۔؟ اس سوال کا جواب ضرور دیں ۔؟ پہلی والی ساتھ ہی ہے کہ :idontknow: قصہ ختم ہے۔؟
اور اگر پہلی والی بھی موجود ہیں تو پھر دوسری کاہے کو کی ۔؟


:party:
نہیں میں نے نہیں‌کی میری ایک ہی ہے اور ماشااللہ اس سے تین بیٹے ہیں ۔ میں‌اپنے گھر میں‌خوش ہوں
ویسے چار شادیوں کے لیے کسی بھی وجہ کی ضرورت نہیں‌ہوتی۔
اپنے ایک دوست کے لیے پوچھ رہا تھا جو اب تیسری کی تلاش میں‌ہے اور باقی دو بھی گھر میں ہیں۔
 
پتہ نہیں‌ متعلقہ ہے کہ نہیں
میرا ایک دوست کشمیر سے ہے کوریا میں‌ساتھ پڑھتا تھاایک دن کہنے لگا کہ کشمیری لڑکے شادی کرکے انگلینڈ جاتے ہیں اور سال دو سال کے بعد طلاق "لے لیتے " ہیں۔ اس کا ایک دوست شادی کےبعد طلاق "لیکر" پاکستان واپس اگیا۔ میرے دوست کے پوچھنے پر کہ کیوں‌واپس اگیا کہنے لگا کہ وہاں شادی کے بعد عجیب صورت حال ہوگئی اور اس کی بیوی رات دیر دیر تک واپس اتی تھی۔ ایک رات ایک گورا اس کی بیوی کو "ڈراپ" کرنے ایا اور بیوی نے گورے کو خوب جھپی ڈالی۔ وہ یہ برداشت نہ کرسکا اور طلاق لے کر گھر یعنی کشمیر واپس اگیا۔
انگلینڈ میں‌ شادی کرکے جانے کے خواہش مند ذرا اس بات کو دھیان میں رکھیں۔
 
ہمت علی صاحب !

جیسا دیس ویسا بھیس کے مصداق یہ تو ہوتا ہے، اب یا تو ویزہ لے لو بذریعہ بیوی یا پھر گنتی کا حوصلہ رکھنا پڑے گا۔ آخری انگلینڈی خوابوں کی تعبیر تو ایسی ہی ہوتی ہے
 

عسکری

معطل
باجو پہلے ذرا مجھے بھی یو کے کا ایک چکر لگوا دو تا کہ مجھے بھی ذرا یو کے کی ہوا لگے۔پہت بدنامی سنی ہے اس کی اب دیکھ بھی لینا چاہیے۔ویسے میں سوچتا ہوں بیوی کو ہر چیز گھر بیٹحے ملے چاہے یو کے میں ہو یا سعودی میں۔
 
بیٹے اپ گھبرائیے نہیں یہ تو ایک انفرادی واقعہ ہے ۔ برطانیہ میں‌پڑھے لکھے لوگ بھی رہتے ہیں۔
بس یہ ہے کہ برطانیہ کا اج کل ایک بڑا مسئلہ ٹین ایج پریگنینسی ہے مگر امید ہے کہ دیسی لوگوں‌میں انشاللہ اس کا رواج نہیں ہوگا۔
 

تیشہ

محفلین
پتہ نہیں‌ متعلقہ ہے کہ نہیں
میرا ایک دوست کشمیر سے ہے کوریا میں‌ساتھ پڑھتا تھاایک دن کہنے لگا کہ کشمیری لڑکے شادی کرکے انگلینڈ جاتے ہیں اور سال دو سال کے بعد طلاق "لے لیتے " ہیں۔ اس کا ایک دوست شادی کےبعد طلاق "لیکر" پاکستان واپس اگیا۔ میرے دوست کے پوچھنے پر کہ کیوں‌واپس اگیا کہنے لگا کہ وہاں شادی کے بعد عجیب صورت حال ہوگئی اور اس کی بیوی رات دیر دیر تک واپس اتی تھی۔ ایک رات ایک گورا اس کی بیوی کو "ڈراپ" کرنے ایا اور بیوی نے گورے کو خوب جھپی ڈالی۔ وہ یہ برداشت نہ کرسکا اور طلاق لے کر گھر یعنی کشمیر واپس اگیا۔
انگلینڈ میں‌ شادی کرکے جانے کے خواہش مند ذرا اس بات کو دھیان میں رکھیں۔


اسی لئے تو کہتے ہیں کہ باہر جانے اور سیٹ ہونے کے لالچ میں اپنے مرد لوگ اپنی تو زندگیاں برباد کرتے ہی ہیں ساتھ ساتھ دوسرے جو انکے ساتھ اٹیچ ہوتے ہیں انکی بھی کرتے دیر نہیں لگاتے ۔ :chatterbox:
جب ہمارے ائیشن مردوں کو معلوم ہوتا ہے یہاں یہی ہوتا ہے ،، ایسا ہی چلتا ہے ،، تو پھر کس لئے اور کیوں یہ سب جانتے دیکھتے ہوئے بھی مکھی نگلنے کو تیار بیٹھے ہوتے ہیں :battingeyelashes:
میری اپنی ذاتی رائے ہے جو ائیشن مردوں کے بارے میں بلکل بھی اچھی نہیں ہے ۔۔ میرا بس چلے تو میں انکو ائیرپورٹ سے ہی واپس لوٹادوں ۔۔ کیونکہ یہ لوگ اس قابل نہیں ، ہوتے کہ کسی بھی ملک میں انٹری ہو ، اور جب یہ لوگ آجاتے ہیں تو جو کچھ یہاں دیکھتے ہیں انکی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جاتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پھر یہاں سیٹل ہونے کو شادیاں رچاتے ہیں ۔۔ اور جیسے ہی سٹیٹس ملا ، ایک کو چھوڑ دوسری ، دوسری کو چھوڑ تیسری ۔۔ خود اپنی زندگی برباد کرتے ہیں ،، ایک وقت آتا ہے جب سوائے پھچتاوے کے سوا انکے پاس کچھ نہیں بچتا ۔ ۔۔
یہاں بہت سے مرد ہیں انڈین ۔۔ بنگلہ دیشی ،،پاکستانی ۔۔۔ جو شادیاں صرف اس لالچ میں کرتے ہیں کہ پیپیر ہاتھ میں آجائیں ۔۔ اور ظاہر ہے انکی جو سوچ ہوتی ہے ۔۔ وہ یہاں کی لڑکیاں برداشت نہیں کرسکتیں ۔۔ اور کچھ ہی مہینے بعد نوبت یہ آجاتی ہے کہ طلاق پہنچ آتی ہے ۔۔ اور پھر ہوتا یہ ہے کہ لڑکی ایسے ایئشن سے تنگ آکر جان چھڑانے کی کرتی ہے کہ نا تو اسکے ساتھ ہماری بن سکی ہے نا ہی اسکی سوچ صاف ہے ، اور نا ہی یہ بندہ خود مخلص ہے ۔۔ لہذا کیونکر باقی کی زندگی اجیرن کی جائے ۔ ۔۔ لہذا ڈائیورس ۔۔ ۔
مگر ایسے میں اس لڑکے بندے کو اپنی پڑجاتی ہے کہ ایسے کیسے چھوڑ دوں اسکو کہ ابھی تو امیگریشن کے ہزار کام ادھورے ہیں نا ہی پیپیر بنے ہیں نا ہی پاسپورٹ ملا ۔۔۔لہذا وہ پھر ہر ممکن کوشیش کرتے ہیں کہ جب تک کاغذات نا بن جائے تب تک اسی کے ساتھ ہی گزارہ جیسے تیسے کیا جائے اور اس کے لئے یہ گھر کی صفائی سے برتن تک بھی دھوتے ہیں ۔۔۔ بیوی کے لئے یا اپنے بچوں گھر بھال کے لئے نہیں ۔۔۔بلکے صرف کاغذات بنانے کو ۔۔ ۔ ۔۔ ۔ اور یہ مرد کی فطرت ہے وہ کسی ایک کا نہیں بن کے رہتا ۔۔۔لہذا ایک کے بعد دوسری ۔۔ دوسری کے بعد تیسری ۔۔۔۔اور گھر میں ایک بیوی سادہ سی گھریلو سی ۔۔اور باہر ایک عورت جو پارٹیوں میں اسکے ساتھ چلے اور اسے کمپنی مہیا کرے ۔
اور کچھ عیاش طبعیت کی وجہ سے بھی خود کو ایسا بناتے ہیں کہ ہم تو مرد ہیں ہمارا کیا جاتا ہے ۔۔۔
بس یہی سوچیں اپنے مرد لوگوں کی ۔۔اور انکی بے وفائی کی فطرت ۔۔ اور مکاریاں ۔۔چلاکیاں ہی ہوتیں ہیں جو یہ لوگ اپنی شادیاں کامیاب نہیں بناپاتے ۔ ۔۔۔ اور پھر وجہ عورت کی بیان کرتے ہیں :chatterbox:
عورتیں بھی ہوتیں ہیں کچھ مگر ایک پرسنٹ تک ۔۔ مگر مرد ننانوے فیصد تک سب یہی ہیں :battingeyelashes:
 
۔۔۔
بس یہی سوچیں اپنے مرد لوگوں کی ۔۔اور انکی بے وفائی کی فطرت ۔۔ اور مکاریاں ۔۔چلاکیاں ہی ہوتیں ہیں جو یہ لوگ اپنی شادیاں کامیاب نہیں بناپاتے ۔ ۔۔۔ اور پھر وجہ عورت کی بیان کرتے ہیں :chatterbox:
عورتیں بھی ہوتیں ہیں کچھ مگر ایک پرسنٹ تک ۔۔ مگر مرد ننانوے فیصد تک سب یہی ہیں :battingeyelashes:

ہوسکتا ہے اپ کی ابزرویشن ہو۔
مگر میرے خیال میں‌پاکستانی مرد عمومی طور پر وفا پرست ہوتے ہیں‌مثال میں‌خود ہوں:)
ہوسکتا ہے کہ وہ لوگ جو یہ سب کرتے ہیں جو اپ نے بیان کی ہیں درست ہوں‌مگر اس پر قیاس کرکے تمام پاکستانی مردوں پر جرنلائز نہیں کیا جاسکتا۔ تمام دنیا میں‌اگر وفا ہے تو اس کی بڑی مقدار پاکستان میں‌ہے۔
اور اس کی بڑی وجہ اسلام سے وابستگی ہے۔
مرد کی فطرت بے وفائی نہیں‌ہے ۔ انسان کی فطرت بے وفائی نہیں‌ہے یہ شیطانی صفت ہے۔
انسان وہی ہے جس میں‌ وفا ہے۔
 

عسکری

معطل
=ہمت علی;501279]ہوسکتا ہے اپ کی ابزرویشن ہو۔
مگر میرے خیال میں‌پاکستانی مرد عمومی طور پر وفا پرست ہوتے ہیں‌مثال میں‌خود ہوں:)
ہوسکتا ہے کہ وہ لوگ جو یہ سب کرتے ہیں جو اپ نے بیان کی ہیں درست ہوں‌مگر اس پر قیاس کرکے تمام پاکستانی مردوں پر جرنلائز نہیں کیا جاسکتا۔ تمام دنیا میں‌اگر وفا ہے تو اس کی بڑی مقدار پاکستان میں‌ہے۔
واہ کیا بات کہی یار بڑے عرصے بعد اتفاق کرتا ہوں آپ سے واقعی پاکستانی مرد اتنے بے وفا نہیں جتنے باقی دنیا میں ہیں۔مثلا میں اور ہمت بھائی:grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top