پاکستانی زبانیں اور ان کے حروفِ تہجی

محمد وارث

لائبریرین
کیا بنگال کے لوگوں کی اکثریت اردو سمجھتی تھی؟ اور بلوچستان؟ سندھ، سرحد اور پنجاب میں تو اردو سمجھنے کا مسئلہ نہیں ہوا کبھی۔
بات اپنی مقامی یا مادری زبان اور اردو کے تقابل کی نہیں ہو رہی بلکہ اردو سمجھنے اور انگریزی سمجھنے کی ہو رہی ہے اور یقیناً ستر سال پہلے، اردو سمجھنے والے انگریزی سمجھنے والوں کے مقابلے میں بہت زیادہ تھے، اور اب بھی ہیں۔

کیا ہی اچھا ہوتا کہ تقسیم کے فوری بعد، سارے صوبوں کی مادری زبانوں کے ساتھ ساتھ اردو کو بھی سرکاری زبان بنایا جاتا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔
 

سید عمران

محفلین
کیا بنگال کے لوگوں کی اکثریت اردو سمجھتی تھی؟ اور بلوچستان؟ سندھ، سرحد اور پنجاب میں تو اردو سمجھنے کا مسئلہ نہیں ہوا کبھی۔
غیر منقسم ہند میں سب سے زیادہ سمجھی جانے والی زبان اردو تھی اور آج بھی ہے۔
لیکن گڑے مردے اکھاڑنے سے کیا فائدہ؟؟؟
اب تو یہ سوچیں کہ ماضی کے تلخ تجربات سے مستقبل کو روشن کیسے بنایا جائے؟؟؟
 

سید عمران

محفلین
آج کل کے حالات کے تناظر میں کیا حل ہو سکتا ہے اسکا ؟
ایک حل جو ذاتی تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں بہت کامیاب رہا ہے کہ پرائمری کے پانچ سالوں میں بچوں کا فوکس صرف انگریزی، اردو اور ریاضی پر کیا جائے۔ ان تین مضامین میں بنیادی صلاحیت اور استعداد مضبوط بنائی جائے۔ باقی مضامین وقت کی ضرورت کے لحاظ سے سیکنڈری سے شروع کیے جائیں۔
 
Top