پاکستانی بینکوں کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کا ڈیٹا چوری

زیرک

محفلین
پاکستانی بینکوں کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کا ڈیٹا چوری
پاکستانی بینکوں پر سائبر حملے کے نتیجے میں قریباً 20 ہزار کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کا ڈیٹا چوری کر لیا گیا۔ سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کے مطابق ہیکرز نے 22 پاکستانی بینکوں کے 19 ہزار 864 کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کا ڈیٹا چوری کر لیا ہے۔ یہ کارڈز بدنام زمانہ ڈارک ویب پر 100 سے 160 ڈالر کی قیمت میں فروخت کیے گئے۔ پاکستانی بینکوں کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ بنک انتظامیہ نے اس جرم بارے تاحال ایف آئی اے کو رپورٹ تک نہیں کیا، جس سے اکاؤنٹ ہولڈرز میں اپنی رقوم ڈوبنے کا خدشہ اور ڈیٹا کے غلط ہاتھوں میں چلے جانے بارے سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔
 
Top