پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کو زہر پلا دیا گیا

زبیر مرزا

محفلین
انتہائی افسوس ناک واقع ہے -
بڑے بڑے عظیم ملکوں میں ایسے چھوٹے واقعات ہوتے رہتے ہیں- اگرخدانخواستہ یہ پاکستان میں ہوتا تومیڈیاسمیت سب حقائق پسند
لعنت ملامت کا فرض جی جان سے ادا کرتے
 
اب کہا جارہا ہے کہ یہ سب ایک غلطی کی وجہ سے ہوا، وہ تیزاب نہیں تھا بلکہ شیشہ صاف کرنے والا سوپ کا محلول تھا جو ہوٹل کے ملازم کی غفلت سے وہاں پڑا رہ گیا اور یہ واقعہ ہوا۔ مذکورہ کھلاڑی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور وہ اگلا میچ بھی کھیل رہا ہے۔۔۔۔
واللہ اعلم بالصواب
 

باباجی

محفلین
میرے گھر ایک مہماں آئے ہوئے ہیں دبئی سے وہ وہاں امارات کرکٹ بورڈ کے آفیشل ایمپائر ہیں
اس سے میں نے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ بی سی سی آئی ایک پرائیویٹ ادارہ ہے وہ بھارت گورنمنٹ کے انڈر نہیں آتا
اسلیئے وہاں پر عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آئی سی سی میں انڈین کرکٹ بورڈ کی بہت چلتی ہے
 

طالوت

محفلین
بی بی سی نے "آلودہ پانی" رپورٹ کیا ہے ، حقائق تو شاید مکمل طور پر سامنے نہ آسکیں مگر آئی سی سی اور پی سی بی کو اس معاملے پر سنجیدگی اختیار کرنا چاہیے ، کرکٹ گیا بھاڑ میں یہاں انسانی جان کا معاملہ ہے۔
باقی سیاست اس پر نہیں ہو سکے گی جب تک مغربی سرحد پر مصروف ہیں۔
 

ساجد

محفلین
بی بی سی نے "آلودہ پانی" رپورٹ کیا ہے ، حقائق تو شاید مکمل طور پر سامنے نہ آسکیں مگر آئی سی سی اور پی سی بی کو اس معاملے پر سنجیدگی اختیار کرنا چاہیے ، کرکٹ گیا بھاڑ میں یہاں انسانی جان کا معاملہ ہے۔
باقی سیاست اس پر نہیں ہو سکے گی جب تک مغربی سرحد پر مصروف ہیں۔
بی بی سی والے کیا یہ نہیں جانتے کہ آلودہ پانی تو ہمارے نصیبوں میں ہے جو بچپن سے ہم پیتے ہیں۔ پھر اس سے ذیشان کیسے بیمار ہو سکتا ہے؟۔
 

arifkarim

معطل
جو بندہ پہلے ہی قوت بینائی سے قدرتی طور پر معذور ہو، اس معصوم کیساتھ ایسی گھناؤنی تخریب کرنا کیسا غیر انسانی فعل ہے۔ قوم پرستی کی بھی ایک حد ہوتی ہیں۔ لگتا ہمارے یہاں یہ بھی باقی چیزوں کی طرح بے لگام ہے۔
 

پردیسی

محفلین
اطلاعات کے مطابق ذیشان عباسی کو تیزاب ملا پانی پلایا گیا تھا۔اگر یہی حرکت انگلینڈ یا آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کسی ممبر سے کی گئی ہوتی تو اب تک ان کی ٹیم ان کے ملک میں بھی واپس چلی گئی ہوتی اور ساتھ ساتھ تاحیات انڈیا کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے تمام معاہدے بھی ختم کر دئے جاتے۔
چلیں اگر یہی سانحہ پاکستان میں بھارت کے کسی کھلاڑی کے ساتھ ہوتا تو اب تک ان کا میڈیا پوری دنیا میں ہماری دھجیاں بکھیر دیتا
اور یہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:brokenheart:
 
جی ہاں دونوں طرف پارشلی بلائنڈز موجود ہیں۔ یہ دیکھیں کہ جس کھیل میں ہمارے دونوں آنکھیں سلامت رکھنے والے لٹیا ڈبوآتے ہیں وہیں بلائنڈ ٹیم نے اس کے برعکس نتائج دئیے۔:)
مسئلہ یہ ہے کہ بڑے لوگ کیسے اپنے عزیزوں کو اندھا کریں گے؟؟؟:haha:
تو اس لیے یہاں ہماری قوم کے ٹیلنٹڈ لڑکے کھیلتے ہیں سفارشی نہیں۔۔۔:)
 
Top