پاور پوائنٹ کیلئے کوئی نیا فارمولا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

السلام علیکم!
میں نے (غلطی سے ) پاور پوائنٹ میں ایک اینیمیشن بنائی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ میں اس کوگف یا فلیش فارمیٹ میں سیو کرناچاہتا ہوں۔
1۔یہ کیسے سیو ہوگا؟
2۔میں اس کا بیک گراؤنڈ ٹرانسپائرنٹ رکھنا چاہتاہوں؟
3۔یہ اینیمیشن خود بخود دہرائی بھی جائے؟
شکریہ
 

اسد

محفلین
فائل ٹیب میں 'Save & Send' پر کلک کریں، File Types میں 'Create a Video' پر کلک کریں اور پھر دائیں طرف 'Create Video' بٹن پر کلک کریں۔
PP-WMV1.png

Save As کی ونڈو ظاہر ہو گی اس میں ویڈیو کا نام لکھیں اور فائل محفوظ ہو گی۔ یہ ویڈیو ونڈوز میڈیا فورمیٹ میں ہو گی، اسے کسی ویڈیو کنورٹر کے ذریعے اپنی مرضی کی فورمیٹ میں تبدیل کر لیں۔ اگر ویڈیو آپ کی مرضی کی نہیں بنتی (ٹرانسپیرینسی وغیرہ)، تو شاید نئے سرے سے یہ اینیمیشن بنانی بہتر ہو گی۔ (ایڈٹ: ) تو شاید کسی دوسرے پروگرام میں یہ اینیمیشن تیار کرنا بہتر ہو گا، جس میں آپ کی مطلوبہ سہولتیں دستیاب ہوں۔
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
ایک مسئلہ یہ ہے کہ کسی بھی بڑے کمرشل پروگرام میں درجنوں سے سینکڑوں اوپشنز استعمال ہو سکتی ہیں، ان میں سے بہت سی چیزیں/سیٹنگز/اوپشنز صرف سوفٹویئر کی ڈیفالٹ فورمیٹ میں ہی محفوظ کی جا سکتی ہیں۔ اور ایکسپورٹ کرتے وقت ان میں سے بہت سی سیٹنگز/اوپشنز ضائع ہو جاتی ہیں۔ اگر آپ اپنی بنائی ہوئی pptx فائل شیئر کر سکیں تو شاید کوئی اس فائل کو گف یا فلیش میں تبدیل کر سکے۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
اسد
سعادت
آپ اگر 2010 والا استعمال کر رہے ہیں تو اس میں سیو ایز میں گف اور ونڈوز میڈیا کا آپشن ہوتا ہے :)

ٹیگ کرنے کا شکریہ، قیصرانی؛ لیکن پاور پوائنٹ کے اسرار و رموز سے تو پہلے بھی کچھ اتنی خاص واقفیت نہ تھی، اور اب تو اسے استعمال کیے بھی کافی عرصہ ہو گیا ہے۔ :)
 
ایک مسئلہ یہ ہے کہ کسی بھی بڑے کمرشل پروگرام میں درجنوں سے سینکڑوں اوپشنز استعمال ہو سکتی ہیں، ان میں سے بہت سی چیزیں/سیٹنگز/اوپشنز صرف سوفٹویئر کی ڈیفالٹ فورمیٹ میں ہی محفوظ کی جا سکتی ہیں۔ اور ایکسپورٹ کرتے وقت ان میں سے بہت سی سیٹنگز/اوپشنز ضائع ہو جاتی ہیں۔ اگر آپ اپنی بنائی ہوئی pptx فائل شیئر کر سکیں تو شاید کوئی اس فائل کو گف یا فلیش میں تبدیل کر سکے۔
یہ لیں اسد بھائی یہ لوگو ہے ماڑا چنگا ۔اس کو اگر ایس ڈبلیو ایف(فلیش) میں کردیں تو بہتر ورنہ گف بھی چلے گا ۔دونوں ٹرانسپائرینٹ ہوں اوربار بار دہرائے جائیں تو بہتر ہے۔شکریہ
کوڈ:
https://www.mediafire.com/?gb1jfevshhraasb
 

اسد

محفلین
wmf فائل 6.4 میگا بائٹ کی بنتی ہے اور کوالٹی خراب ہے۔ بیک گراؤنڈ بھی ٹرانسپیرنٹ نہیں ہو سکتا کیونکہ پاور پوائنٹ میں ایسا نہیں ہو رہا (بیک گراؤنڈ میں ٹرانسپیرنسی والی png فائل ڈالنے کے با وجود)۔ نہ ہی wmf فورمیٹ میں ایسا ہوتا ہے۔ کسی دوسری فورمیٹ میں تبدیلی پر بھی ٹرانسپیرنسی نہیں آ سکتی۔
pres1.png

بہتر ہو گا کہ فلیش یا کسی اور سوفٹویئر میں یہ انیمیشن بنائیں جو ویکٹر گرافکس کو سپورٹ کرتا ہو۔
 
Top