پانی بند ر ہے گا !

ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد کے باشندوں کے مژدہ ہو کہ جمعے اور ہفتے کو ان کے گھروں کا پانی بند رہا کرے گا۔۔۔۔۔۔ یہ سہولت روزانہ تیئیس گھنٹے پانی بند رہنے کی سہولت کے علاوہ ہے۔۔۔۔ بعض مجبوریوں کی وجہ سے فاالحال ہفتے میں دو دن سے زیادہ پانی مکمل طور پر بند رکھنا ممکن نہیں۔۔۔۔ ناغے کے دنوں کی تعداد رفتہ رفتہ بڑھائی جائے گی۔۔۔ امید کی جاتی ہے کہ ماہ محرم کی آمد تک ہم ہفتے کے ساتوں دن پانی بند رکھنے میں کامیاب ہو جائیں گے

اس کے ساتھ ساتھ بلدیہ کراچی اور کے ڈی اے نہایت مسرت سے اعلان کرتی ہے کہ اہل ناظم آباد کے ایک دیرینہ مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے اس علاقے کے واٹر ٹیکس مین فوری طور پر تین سو فیصد اصافہ کیا جا رہا ہے۔۔۔۔ آگے چل کر اس میں اور بھی اضافہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔۔۔ لیکن کے ڈی اے اور بلدیہ کے روز افزوں وسائل اور محدود اخراجات کو دیکھتے ہوئے فی الحال اس کی قطعی طور پر ضمانت نہیں دی جا سکتی ۔۔۔

علامہ اقبال ٹاؤن نارتھ ناظم آباد کے پارک میں کامیاب تجربے کے بعد شہر کے دوسرے پارکوں کا پانی بھی بند کیا جارہا ہے تاکہ زمیں بھر بھری ہو جائے اور کتے آسانی سے اس میں لوٹ لگا سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


"خمار گندم" ابن انشا
 

محسن حجازی

محفلین
لگتا ہے آج ہی لکھی ہے۔ پاکستان میں لکھی گئی تحریریں زندہ جاویدہو جاتی ہیں اور اس میں ادیب سے زیادہ حالات کا کمال ہے کہ جوں کے توں رہتے ہیں۔
 
Top