پانچ ہفتے کی چھٹی

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، کہاں ہیں آپ؟؟ میں تو آج صبح اٹھتے ساتھ ہی آپ کو الوادع کہنے آئی ہوں۔ پر آپ نہیں ہیں۔ :?
اور میں الوادع کہنے تو آ گئی ہوں۔ اور میرا سرپرائز؟؟ :lol:
 

جیہ

لائبریرین
:? شمشاد بھائی چلے گئے اور مجھے پتہ بھی نہیں چلا۔

شمشاد بھائی میں ابھی سے آپ کو مس کر رہی ہوں :cry:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی ، آپ کو خداحافظ تو نہیں کہہ سکی البتہ اس بات کی خوشی ہے کہ جشنِ آزادی آپ وطن میں ہی منائیں گے !
 
شمشاد بھائی پاکستان تک ہی گئے ہیں اور وہاں سے بھی امید ہے کہ آن لائن ضرور ہوں گے اس لیے احباب خاطر جمع رکھیں :) ویسے چند دنوں میں قیصرانی اور پھر میں بھی روانہ ہونے والے ہیں
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

اب لگتاہے کہ واقعی محفل سونی سونی ہوجائے گی کیونکہ جب منصور (قیصرانی) بھائی، محب بھائی، شمشادبھائی اورنبیل بھائی بھی چلے جائیں گے توپھرمحفل کیسے جمے گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میری تودعاہے اللہ تعالی اس محفل کوتاقیامت جاری رکھے اوراس کودن دگنی اوررات چوگنی ترقی دے۔(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
javediqbal26 نے کہا:
جب منصور (قیصرانی) بھائی، محب بھائی، شمشادبھائی اورنبیل بھائی بھی چلے جائیں گے توپھرمحفل کیسے جمے گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میری تودعاہے اللہ تعالی اس محفل کوتاقیامت جاری رکھے اوراس کودن دگنی اوررات چوگنی ترقی دے۔(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
:cry:
 

امن ایمان

محفلین
اوہ اچھا تو یہ بات تھی۔۔۔میں بھی سوچ رہی تھی کہ شمشاد چا نظر کیوں نہیں آرہے۔۔۔اب پتہ چلا کہ منصور بھائی اور محب بھی جا رہے ہیں۔۔چلیں اچھا ہوا اس پوسٹ میں میں بھی بتا دوں کہ۔۔۔

میں بھی لاہور سے ملتان جا رہی ہوں۔۔یہ میرے دا جی کا حکم ہے۔۔۔جو میں اور بابا بالکل بھی نہیں ٹال سکتے۔۔۔واپسی کب ہو گی ۔۔اس کا مجھے بھی نہیں پتہ۔۔۔میں ملتان سے آن لائن نہیں آسکوں گی۔۔اس لیے ابھی سے اللہ حافظ۔۔۔آپ سب اپنا بہت سا خیال رکھیے گا۔۔ منصور بھائی اور محب آپ لوگ کب تک واپس آئیں گے؟؟؟؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
اللہ حافظ آپی، میرا تو پروگرام چار یا پانچ دن بنگلہ دیش میں، اور دو ہفتے پاکستان میں گزارنے کا ہے
 

جیہ

لائبریرین
پشتو کا ایک ٹپہ ہے۔۔۔

ستا بہ ہیر یا بہ دی یاد یم
زہ چی قدم پہ قدم گدم تا یادومہ

( آپ مجھے یاد کرتے ہونگے یا نہیں
میں تو قدم قدم پر آپ کو یاد کر رہی ہوں)

شمشاد کی یاد بہت آرہی ہے۔ بس۔۔۔۔۔ اللہ کرے وہ خیریت سے ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں ان سب اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے مس کیا اور میری غیرحاضری میں مجھے یاد رکھا۔ ان کو خلوص کا حق صرف شکریہ کہنے سے ادا تو نہ ہو گا لیکن رسمِ دنیا ہے کہ کم از کم شکریہ تو ادا کرنا چاہیے۔
 

امن ایمان

محفلین
شمشاد چا۔۔۔ آپ کا بھی جوابی شکریہ۔۔۔ویسے آپ ابھی اس طرح ریگولر نہیں ہیں۔۔۔جس طرح کہ آپ پہلے تھے۔۔کیا یہاں ابھی بہت کام کرنا پڑ رہا ہے۔۔؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہ صحیح ہے کہ میں پہلے جیسا فعال نہیں رہا اور ہو سکتا ہے کہ ہو بھی نہ سکوں۔ پہلے میں دفتر میں بیٹھ کر محفل کو وقت دے لیتا تھا۔ اب کام کی نوعیت بدل گئی ہے تو دفتر سے تو بالکل بھی وقت نہ دے سکوں گا اور گھر آ کر اتنا وقت ہی کہاں ملتا ہے۔
 
Top