پاجامے کا ڈورا

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ آج کل کے بچوں کو اتنا وقت اپنے ٹی وی کا ریمورٹ کنٹرول ڈھونڈنے میں نہیں لگتا ہوگا جتنا ہمیں یہ شہرہ آفاق "آلہ" ڈھونڈنے میں اپنے بچپن میں لگتا تھا۔ :)
شاید اسی تلاشِ بسیار (اکثر بے سود) کے باعث ہمارے ایک جاننے والے نے ادھیڑ عمری کا انتظار کیے بغیر ہی بہت پہلے سے تہمد پہننا شروع کردیا تھا ۔ بعد میں پتہ چلا کہ ان کے تہمد پہننے کی اصل وجہ ازاربندانی کی تلاش کا مسئلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا ۔ انہیں ازاربند کی گرہیں لگانے میں بہت مشکل ہوتی تھی۔اور ایک دفعہ لگ جائیں تو پھر انہیں کھولنا قیامت تھا ۔ سننے میں یہ بھی آیا کہ بروقت گرہیں نہ کھول سکنے کے باعث وہ دو تین بار عجلت طلب موقع پر طہارت کے مسئلے سے دوچار ہوچکے تھے۔
 
آخری تدوین:
Top