پائتھووائرس تیس ہزار سال بعد لیبارٹری میں دوبارہ زندہ ہوگیا

قیصرانی

لائبریرین
جیتے رہئیے۔ بنیادی طور پر یہی بات ہے، جیسے جیسے آپ سٹم سیل کی ٹائپس مختلف کرتے جائیں گے موضوع آگے بڑھتا جائے گا :) جیسے میں نے کہا کہ دونوں بینک مختلف ہیں۔
بنیادی باتیں تو میں نے بتا دیں، اب آپ ذرا پروٹین سنتھسیز، ڈی این اے اور ایم آر این اے کے کام پر روشنی ڈال دیں، اس سے وائرس کی وضاحت ہو جائے گی
 
زیک

مسافر
Cord blood bank میں بلڈ سے سٹم سیلز لئیے جاتے ہیں جبکہ جس کی میں بات کر رہی تھی یعنی Amniotic stem cell bank اس میں Amniotic fluid سے سیلز لئیے جاتے۔ پھر اس طرح دونوں کا purpose مختلف ہو جاتا ہے۔
چونکہ amniocentesis کے پروسیجر میں کچھ معمولی خطرہ ہوتا ہے اس لئے کورڈ بلڈ بینکنگ ایمنیوٹک کے مقابلے میں بہت عام ہے
 
ماہی احمد

لائبریرین
بنیادی باتیں تو میں نے بتا دیں، اب آپ ذرا پروٹین سنتھسیز، ڈی این اے اور ایم آر این اے کے کام پر روشنی ڈال دیں، اس سے وائرس کی وضاحت ہو جائے گی
DNA: یہ deoxyribonucleic acid کا مخفف ہے۔ بہت سارے نیوکلک ایسڈز میں سے ایک۔ آر این اے بھی اسی فیملی سے ہے بس تھوڑا سا کمپوزیشن میں مختلف ہے۔ ڈی این اے تمام سیلز میں پایا جاتا ہے (جن میں نہیں ان میں آر این اے ہو گا) (کچھ سیلز کا نکال کر)۔ یہ ایک سیلف ریپلیکیٹنگ چیز ہے جو کہ جینیاتی معلومات ایک نسل سے دوسری نسل (چاہے وہ نسل سیلز کی ہو یا آرگینیزمز کی) میں ٹرانسفر کرتا ہے۔ اس میں معلومات بیسیز کے ایک مخصوص سیکوینس کی فارم میں ہوتی ہیں۔ ہر انسان میں یہ سیکوینس مختلف ہے جس کی وجہ سے ہر انسان دوسرے سے مختلف ہے (اور باقی جاندار بھی) آسانی کے لئیے ایک تصویر دیکھیں۔
dna-double-helix-structure.jpg
کروموسومز اسی ڈی این سے بنتے ہیں۔
CellChromoDNAGene.gif
اب اس ڈی این اے کے اوپر جو انفارمیشن سپیسفک بیس سیکونس کی فارم میں ہے اسے "ڈی کوڈ" کیا جاتا ہے، اور پروٹینز بنائی جاتی ہیں، یہ پروٹینیز کسی بھی جاندار کے تمام "کام" کرتی ہے۔ اس انفارمیشن کا "ڈی کوڈ" کرنے کے لئیے آر این اے کی مختلف اقسام کی ضرورت ہوتی ہے، ایم آر این اے ان میں سے ایک ہے۔ یہاں پر ایک بہت ہی زبردست قسم کا پروسس ہوتا ہے جسے ٹرانکرپشن کہتے ہیں جو کہ ڈی این اے کی انفارمیشن (کسی مخصوس جین سے) استعمال کرتے ہوئے ایم آر این اے بناتا ہے۔ یہ ایم آر این ہے پھر ایک اور پروسس کے انڈر جاتا ہے جہاں اس پر موجود انفامیشن کو ڈی کوڈ کر کے پروٹین بنایا جاتا، یہ پروسس ٹرانسلیشن کہلاتا ہے۔ یہ پروٹینز بعد میں مختلف کاموں کے لئیے استعمال ہوتی ہیں۔
image011.jpg
(انگریزی الفاظ کے معذرت)
 
ظفری

لائبریرین
بانی ِ محفل ہونے کا یہ مقصد نہیں ہے کہ آپ کسی دھاگے کو اپنی مرضی کے مطابق چلائیں اور اس میں سے غیر متعلقہ مراسلات حذف کردیئے جا ئیں۔ اگر یہ اصول روا رکھنا ہے تو پہلے غیر متعلقہ مراسلات کے اصول پر خود کو کاربند کیجیئے ۔ مذہب اور سیاست کے زمروں میں کوئی بات دلائل یا استدلال کیساتھ بیان نہیں کرسکتے تو وہاں بھی جاکر چٹکلے چھوڑنے سے گریز کیجیئے ۔آپ نے اپنی دلچسپی کے پیشِ نظر یہاں حصہ لیا اور بانی ِ محفل کا فائدہ اٹھا کر یہاں سے وہ تمام مراسلات حذف کردیئے ( کرادیئے ) ۔ جو آپ کی دلچسپی میں بھنگ ڈال رہے تھے ۔ یہ انتہائی منفی رویہ ہے ۔ میں بھرپور طریقے سے اس پر احتجاج کرتا ہوں ۔
 
کتنی حیرت کی بات ہے نا کہ ایک ہی سیل میں رہنے والا ڈی این اے الگ زبان بولتا ہے اور بقیہ خلیہ الگ زبان۔ اگر ایم آر این اے یعنی میسنجر آر این اے نہ ہو تو ڈی این اے بے چارہ کسی کام کا نہ رہ جائے :)
 
بالکل!
ایک بات بتاؤں آپ دیکھیں پورے اتنے بڑے انسان میں کوئی ایک سیل
پھر اس سیل میں نیوکلیئس
اس کے اندر 46 کروموسومز (انسان کی بات کر رہی ہوں)
اس میں سے کوئی ایک کروموسوم
اس کا ڈی این اے (ایک بہہہہتت لمبا دھاگہ سمجھ لیں)
اس پر بیس سیکوئینس (پورے دھاگے پر)
اور اس بیس سیکوئینس میں سے اگر صرف ایک بیس بھی آگے پیچھے ہو جائے تو پورے بندے کی تباہی۔
بہت زیادہ خطرناک بیماریاں صرف اور صرف ایک بیس کے آگے پیچھے ہونے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ شان ہے نا ذات پاک کی کس عمدہ طریقے سے ہمارے سیل ڈیوائیڈ پر ڈئیوائیڈ کرے جا رہے ہیں اور پھر بھی کوئی ایک سنگل غلطی نہیں ہو رہی۔ افف۔۔۔
 
آخری بات پر ایک لقمہ دینا چاہوں گا کہ رپلی کیشن میں غلطی کے امکانات ہوتے ہیں لیکن خامرے (اینزائمز) کی مدد سے غلطی والی پروٹین کو کاٹ کر الگ کر دیا جاتا ہے
 
ماہی احمد

لائبریرین
اللہ کی ذات باقی ، ہمیشہ سے ہے ہمیشہ رہے گا، پیدا ہونا ، مرنا، یعنی فانی ہر مخلوق ہونا ہے، یہ الگ بات ہے کہ کائنات کو لپیٹنے سے پہلے کس کو کتنی ذندگی ملے گی۔ میری بھانجی نے اپنے بیٹے کا اسٹیم سیل یہاں 20 ہزار درھم سالانہ کے اسٹیم سیل بنک میں رکھوایا ہے کہ امستقبل میں اس سیل سے کچھ بیماریوں سے بچا جاسکتے۔ کوئی اس پر تبصرہ کرسکتا ہے کہ اسٹیم سیل کیا ہوتا ہے اور اس کو رکھنے سے کیا فائدہ حاصل ہوگا۔
سٹم سیل ایسے سیل ہوتے ہیں جو کہ بعد میں مختلف اقسام کے سیلز میں ڈئیوائڈ ہو جاتے ہیں۔ (باقی بات چچا بتا چکے) :)
ان کو بینک میں رکھوانے کا مطلب یہ ہوا کہ آئندہ کبھی زندگی میں خدا نخواسطہ اگر کوئی بہت خطرناک بیماری انسان کو لگ جائے تو ان سیلز کا استعمال کرتے ہوئے اس بیماری کا علاج کیا جا سکے۔ مثال کے طور پر گردے فیل ہو گئے تو ان سیلز کو استعمال کرتے ہوئے لیب میں اس شخص کے گردے بنائے جا سکتے ہیں جو کہ پھر اس کے خراب گردوں کو ریپلیس کر دیں گے۔
سٹم سیلز کے سورز مختلف ہیں اس لئیے ان کے کام میں بھی تھوڑا سا فرق آجاتا ہے
یعنی
امنیوٹک فلوڈ سے جو سیلز لئیے وہ ہر طرح کے سیلز، آرگنز اور ٹشوز بنا سکتے ہیں۔ اس کے بینک کو کہیں گے امنیوٹک سٹم سیل بینک۔
جبکہ
کارڈ بلڈ سے لئیے گئے سیلز صرف خون کے متعلق بیماریوں میں مددگار ہوتے ہیں۔ اس کا بینک کارڈ بلڈ بینک کہلاتا ہے۔
ٹھیک یا اور؟ :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
آخری بات پر ایک لقمہ دینا چاہوں گا کہ رپلی کیشن میں غلطی کے امکانات ہوتے ہیں لیکن خامرے (اینزائمز) کی مدد سے غلطی والی پروٹین کو کاٹ کر الگ کر دیا جاتا ہے
ہوتے تو ہیں نا پر ان کے لئیے بھی اللہ تعالیٰ نے پورا انتظام کر رکھا ہے۔
پروف ریڈنگ ہوتی ہے باقائدہ سیل میں ان پروسسز کے بعد بھی ان کے دوران بھی۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
بانی ِ محفل ہونے کا یہ مقصد نہیں ہے کہ آپ کسی دھاگے کو اپنی مرضی کے مطابق چلائیں اور اس میں سے غیر متعلقہ مراسلات حذف کردیئے جا ئیں۔ اگر یہ اصول روا رکھنا ہے تو پہلے غیر متعلقہ مراسلات کے اصول پر خود کو کاربند کیجیئے ۔ مذہب اور سیاست کے زمروں میں کوئی بات دلائل یا استدلال کیساتھ بیان نہیں کرسکتے تو وہاں بھی جاکر چٹکلے چھوڑنے سے گریز کیجیئے ۔آپ نے اپنی دلچسپی کے پیشِ نظر یہاں حصہ لیا اور بانی ِ محفل کا فائدہ اٹھا کر یہاں سے وہ تمام مراسلات حذف کردیئے ( کرادیئے ) ۔ جو آپ کی دلچسپی میں بھنگ ڈال رہے تھے ۔ یہ انتہائی منفی رویہ ہے ۔ میں بھرپور طریقے سے اس پر احتجاج کرتا ہوں ۔

ظفری بھائی ٹھنڈے ہو جائیں :)

آپ کے مراسلے میں نے حذف کیے تھے۔ کیونکہ وہ روپورٹ ہوئے تھے کہ غیر متعلقہ ہیں، کس نے رپورٹ کیے تھے وہ بتانا ضروری نہیں ہے۔ اور میری ناقص عقل نے یہی سمجھا کہ آپ کے مراسلے واقعی غیر متعلقہ تھے سو میں نے حذف کر دیے کیونکہ پالیسی یہی ہے کہ غیر متعلقہ مراسلے حذف کر دیے جاتے ہیں۔

میزید یہ کہ اگر آپ کو لگے کہ کسی دوسرے تھریڈ میں کسی کا بھی مراسلہ غیر متعلقہ ہے تو پلیز آپ ان کو رپورٹ کریں، وہ بھی منظر سے ہٹا دیے جائیں گے۔
 
x boy

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ بہت ہی اعلی قسم کا سائنسی (ارتقاء) پر مبنی لڑی ہے جس کا حل ابھی تک سائنس نہیں بتاسکی۔۔
 
Top