ٹی ٹوئنٹی ورلڈ پاکستان آٹھ وکٹوں سے فاتح

تانیہ

محفلین
120923102136_hafeez_imran304.jpg
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے ابتدائی مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

اس فتح کی مدد سے پاکستان نے سپر ایٹ مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔

تمام پاکستانی بیٹس مینوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی اوپنر عمران نذیر نے شان دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف چھتیس گیندوں پر بہتر رنز بنائے۔ انھیں ابوالحسن کی گیند پر فرہاد رضا نے کیچ آوٹ کیا۔ کپتان محمد حفیظ سیتالیس گیندوں پر پینتالیس رنز بنا کر ابوالحسن ہی کا شکار بنے۔

پاکستان کے ان فارم بیٹس میں ناصر جمشید نے بھی دھواں دھار بیٹنگ کی اور وہ چودہ گیندوں پر انتیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کامران اکمل نے بھی عمدہ بیٹنگ کی اور وہ بائیس رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

اس سے پہلے بنگلہ دیش نے بیس اوورز کے اختتام پر چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پچھتر رنز بنائے تھے۔ البتہ پاکستان کو سپر ایٹ کے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ایک سو چالیس رنز بنانا ہوں گے۔

شکیب الحسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چون گیندوں پر چوراسی رنز بنائے۔انھیں یاسر عرفات نے آؤٹ کیا۔ اس سے قبل سہیل تنویر نے یاسر ہی کی گیند پر شکیب کا انتہائی آسان کیچ چھوڑ دیا تھا۔

یاسر عرفات پاکستان کے سب سے کامیاب باؤلر ثابت ہوئے۔ انھوں نے تین اوورز میں پچیس رنز دے کر تین وکٹیں لیں۔ سعید اجمل نے چار اووروں میں بتیس رنز دیے لیکن وہ کوئی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔

پاکستانی باؤلر عمر گل سب سے مہنگے ثابت ہوئے۔ انھوں نے تین اوورز میں تینتالیس رنز دیے۔شاہد آفریدی سب سے کفایتی بولر تھے جنھوں نے چار اوورز میں صرف بیس رنز دیے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

پالیکلے میں کھیلے جا رہے اس میچ کے لیے بنگلہ دیشی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی اور سپنر الیاس سنی کی جگہ فاسٹ بولر ابوالحسن کو کھلایا گیا جبکہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا۔

اس گروپ سے نیوزی لینڈ کی ٹیم بہتر رن ریٹ کی وجہ سے ہی سپر ایٹ میں جگہ بنا چکی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو انسٹھ رنز سے شکست دی تھی لیکن پاکستان کے خلاف اسے تیرہ رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم ناقابل تسخیر نہیں ہے اور انہیں امید ہے کہ ان کےکھلاڑی اس اہم ترین میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یقیناً پاکستانی بولنگ عالمی معیار کی ہے لیکن ان کے بلے باز انہیں کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم میں محمد حفیظ، عمران نذیر، ناصر جمشید، کامران اکمل، شعیب ملک، شاہد آفریدی، یاسر عرفات، سہیل تنویر، عمر گل اور سعید اجمل شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کی ٹیم تمیم اقبال، محمد اشرفل، شکیب الحسن، مشفق رحیم، محمود اللہ، ناصر حسین، ابو الحسن، ضیا الرحمٰن، مشرفی مرتضیٰ، عبدالرزاق اور شفیع الاسلام پر مشتمل ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم تمیم اقبال، محمد اشرفل، شکیب الحسن، مشفق رحیم، محمود اللہ، ناصر حسین، ابو الحسن، ضیا الرحمٰن، مشرفی مرتضیٰ، عبدالرزاق اور شفیع الاسلام پر مشتمل ہے۔​
 
Top