ٹی ٹوئنٹی رینکنگ : پاکستان نے آسٹریلیا سے دوسری پوزیشن چھین لی۔

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان نے آسٹریلیا سے دوسری پوزیشن چھین لی۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی رینکنگ جاری کردی ‘ پاکستان نے آسٹریلیا سے دوسری پوزیشن چھین لی‘ رینکنگ میں سری لنکا 126پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے‘ پاکستان 120پوائنٹس کیساتھ دوسرے‘ آسٹریلیا 118پوائنٹس کے ساتھ تیسرے‘ بھارت 118پوائنٹس کیساتھ چوتھے‘ ویسٹ انڈیز 117پوائنٹس کے ساتھ پانچویں‘ سائوتھ افریقہ 111پوائنٹس کیساتھ چھٹے‘ نیوزی لینڈ 108پوائنٹس کے ساتھ ساتویں‘ انگلینڈ آٹھویں‘ افغانستان نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر براجمان ہے۔ ابتدائی دس بیٹسمیوں میں کوئی پاکستانی موجود نہیں۔ آسٹریلیا کے ارون فنچ پہلے‘ بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے‘ انگلینڈ کے ایلکس ہیلز تیسرے ‘ جنوبی افریقہ کے ڈپلیسز چوتھے ‘ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل پانچویں‘ نیوزی لینڈ کے بریڈن میکولن چھٹے‘ پاکستان کے احمد شہزاد بارھویں‘ عمر اکمل اٹھارویں‘ محمد حفیظ بائیسویں‘ شاہد آفریدی بتیسویں اور نوجوان بلے باز مختار احمد پنتیسویں ‘ شعیب ملک باسٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔ بائولنگ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے سیمیوئل بدری پہلے سنیل نارائن دوسرے‘ سری لنکا کے سچترا سنانائیکے تیسرے‘ بھارت کے روی چندرن ایشون چوتھے‘ آسٹریلیا کے مچل سٹارک پانچویں شاہد آفریدی آٹھویں ‘ سعید اجمل بارھویں‘ محمد حفیظ سولہویں‘ سہیل تنویر تئیسویں‘ عمر گل چوون‘ رضا حسن تریسٹھ‘ شعیب ملک پنسٹھ‘ محمد عرفان اٹہتر‘ انور علی نواسی نمبر پر موجود ہیں۔ ‘ آل رائونڈر رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے‘ محمد حفیظ دوسرے او شاہد آفریدی تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
 
Top