ٹیکس گوشوارے جمع کرانیوالوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

جاسم محمد

محفلین
ٹیکس گوشوارے جمع کرانیوالوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
Shakeel Ahmed
June 7, 2019
شکیل احمد

حکومت کی محنت رنگ لانے لگی، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، 19 لاکھ 31 ہزار سے زیادہ افراد نے ریٹرنز جمع کرا دئیے۔

سرکار کی جانب سے سخت اقدام اور کارروائی کی وارننگ کام کر گئی، اضافی ٹیکس سے بچنے، کاریں اور مہنگی پراپرٹی کی خریداری کیلئے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد بڑھنے لگی۔

سال 2018ء کیلئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 19 لاکھ 31 ہزارسے تجاوز کرگئی، یعنی گزشتہ سال کے مقابلے میں فائلرز کی تعداد میں تقریباً 2 لاکھ افراد کا اضافہ ہوگیا، 2017ء کے دوران 17 لاکھ 33 ہزار افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کئے تھے۔

ایف بی آر حکام پُرامید ہیں کہ 30 جون تک گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے بڑھ جائے گی، افراد، کمپنیاں اور ایسوسی ایشن آف پرسنز ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، ریٹرن فائل کرنے والوں کا نام ایکٹیو ٹیکس دہندگان کی فہرست میں آئے گا۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرنز فائل کرانے میں ناکام رہنے والا 1300 سی سی سے بڑی گاڑی یا 50 لاکھ سے زیادہ مالیت کی پراپرٹی نہیں خرید سکے گا جبکہ بینک ٹرانزیکشن پر بھی 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس سمیت ہر جگہ زیادہ شرح سے ٹیکس دینا ہوگا۔
 
Top