ٹیکسلا میوزیم اور دھرماراجیکا اسٹوپا کی سیر

حُسن کی دیوی بس اب اتنی کوئی ہی رہ گئی ہے۔

20190801-145312.jpg



 
میوزیم سے باہر آ گئے تو کسی کھنڈرات سائیٹ پر جانے کی بجائے جنرل نکلسن کی ابلیسک (obelisk) کو عزت بخشنے کا ارادہ کیا۔ جو میوزیم سے لگ بھگ 5 کلومیٹر دور لیکن مرکزی شاہراہ پر واقع ہے۔

اصل ابلیسک تو ایک چھوٹے سے پہاڑی ٹیلے پر واقع ہے لیکن برلب سڑک بھی دو چھوٹی چھوٹی عمارات موجود ہیں۔

20190801-152715.jpg


20190801-152839.jpg
 
کچھ دیر یہاں رکنے اور ایک دو تصاویر بنا لینے کے بعد سڑک کراس کی اور میموریل کی طرف بڑھنے لگے۔ یہاں احباب کی معلومات کے لیے بتاتا چلوں کہ شیر شاہ سوری کے زمانے کی جی ٹی روڈ کا تقریباً 220 گز حصہ محفوظ کیا گیا ہے۔

نکلسن کے ابلیسک کا رستہ اسی جی ٹی روڈ سے جاتا ہے۔

54.jpg
 
ٹریل کے شروع میں سیڑھیاں 4 سے 5 قدم کی ہیں لیکن جوں جوں اوپر جاتے ہیں، 4 قدم کا فاصلہ سمٹ کر پہلے 3 اور پھر 2 قدم کا ہوجاتا ہے۔ واپسی پر گنیں تو پوری 100 نکلیں۔

20190801-153531.jpg
 
ٹاور کی اسلام آباد والی سائیٹ سے ایک منظر۔ نیچے جی ٹی روڈ رواں دواں۔
خانپور ڈیم سے اسلام آباد کو سپلائی کیے جانے والے پانی کا ایک ذخیرہ اور فیکٹو سیمنٹ فیکٹری کا ٹاور نظر آ رہا ہے۔

20190801-154009.jpg
 
سیڑھیاں چڑھ کر اوپر گئے تو میموریل کے نچلے پورشن میں لگی تختی کی تصویر بنانے کی کوشش کی۔ ابلیسک کے اندر سے نہایت بری حالت تھی اور چمگادڑوں کے مسکن کی وجہ سے بے انتہا بدبو بھی۔

20190801-154439.jpg
 
Top