ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار - صوفی تبسّم

فرخ منظور

لائبریرین
ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار​

اِس موٹر کی شان نرالی
دو سیٹوں، دو پہیوں والی
تین انجن اور ہارن چار
ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار

ساتھ ہوا کے اڑتی جائے
دائیں بائیں مڑتی جائے
بڑی ہی سیانی بڑی ہُشیار
ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار

اِس موٹر کا اللہ بیلی
کوئی نہ ہو تو پھرے اکیلی
گھومے گلی گلی بازار
ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار

کوئی کہے یہ سائیکل ہے
کوئی کہے یہ ٹرائیسکل ہے
کوئی کہے یہ موٹرکار
ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار

جیسے چاہو اَسے چلاؤ
جو بھی چاہو اسے بنا لو
بمبو کاٹ کا بمبو کاٹ ہے
ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار

رنگت اِس کی کالی کالی
صورت اِس کی بھولی بھالی
قیمت اِس کی ساٹھ ہزار
ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار

ٹوٹ بٹوٹ کلینر اس کا
ٹوٹ بٹوٹ ڈرائیور اس کا
وہی ہے گاڑی وہی سوار
ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار

اِک موٹر، اِک ٹوٹ بٹوٹ
دونوں برابر کی ہیں چوٹ
ایک سواری ایک سوار
ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار

یوں تو ہر دم چُپ رہتی ہے
ہارن بجے تو یوں کہتی ہے
دیکھو میں ہوں موٹر کار
ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار


از صوفی غلام مصطفیٰ تبسّم​
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ٹوٹ بٹوٹ کلینر اس کا
ٹوٹ بٹوٹ ڈرائیور اس کا
وہی ہے گاڑی وہی سوار
ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار

ایک اور بہترین پوسٹ :)۔ بہت شکریہ سخنور!

ہم لوگ بچپن میں یہ نظم بہت گایا کرتے تھے۔ ایک اور بھی ہوتی تھی۔
مرزا جی کی زخمی کار
خچر سے بھی کم رفتار
مجھے ابھی بھی پوری یاد ہے۔ :) لیکن معلوم نہیں اس کے شاعر کون تھے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
ٹوٹ بٹوٹ کلینر اس کا
ٹوٹ بٹوٹ ڈرائیور اس کا
وہی ہے گاڑی وہی سوار
ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار

ایک اور بہترین پوسٹ :)۔ بہت شکریہ سخنور!

ہم لوگ بچپن میں یہ نظم بہت گایا کرتے تھے۔ ایک اور بھی ہوتی تھی۔
مرزا جی کی زخمی کار
خچر سے بھی کم رفتار
مجھے ابھی بھی پوری یاد ہے۔ :) لیکن معلوم نہیں اس کے شاعر کون تھے۔

بہت شکریہ فرحت! :)۔ لیکن میں نے مرزا جی کی زخمی کار والی نظم کبھی نہیں سنی۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت شکریہ فرحت! :)۔ لیکن میں نے مرزا جی کی زخمی کار والی نظم کبھی نہیں سنی۔
ہمیں یہ نظم شاید ہماری ٹیچر نے یاد کرائی تھی۔ ہو سکتا ہے کسی غیر معروف شاعر کی ہو یا ان کی اپنی ہی نہ ہو :)


رستے چلتی جاتی ہے
گانے گاتی آتی ہے
گاڑی کیا ہے چر خر چُوں
کون سا پرزہ ہے موزوں
دھکے دے کر سٹارٹ کرو
یعنی دوہرا پارٹ کرو
مرزا جی کی زخمی کار
خچر سے بھی کم رفتار :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
ہمیں یہ نظم شاید ہماری ٹیچر نے یاد کرائی تھی۔ ہو سکتا ہے کسی غیر معروف شاعر کی ہو یا ان کی اپنی ہی نہ ہو :)


رستے چلتی جاتی ہے
گانے گاتی آتی ہے
گاڑی کیا ہے چر خر چُوں
کون سا پرزہ ہے موزوں
دھکے دے کر سٹارٹ کرو
یعنی دوہرا پارٹ کرو
مرزا جی کی زخمی کار
خچر سے بھی کم رفتار :)

مجھے تو پطرس والی مرزا کی بائسکل ہی یاد ہے بس۔ :)
 
Top