ٹوٹ بٹوٹ کا نانا - صوفی تبسّم

فرخ منظور

لائبریرین
ٹوٹ بٹوٹ کا نانا

اِس دنیا میں اک گاؤں ہے
اس گاؤں کا نام گڑاؤں ہے
اس گاؤں کا راجا رانا ہے
جوٹوٹ بٹوٹ کا نانا ہے

اس گاؤں میں جتنے رہتے ہیں
وہ سب کے سب یہ کہتے ہیں
یہ گاؤں بڑا پرانا ہے
یاں ٹوٹ بٹوٹ کا نانا ہے

اس گاؤں کے لوگ نرالے ہیں
سب دو دو آنکھوں والے ہیں
بس ایک ہی اُن میں کانا ہے
وہ ٹوٹ بٹوٹ کا نانا ہے

اس گاؤں میں جو بھی آتا ہے
فوراً احمق بن جاتا ہے
بس ان میں ایک ہی سیانا ہے
وہ ٹوٹ بٹوٹ کا نانا ہے

یاں جتنے بھی ہمسائے ہیں
سب دادے، چاچے، تائے ہیں
یاں ایک اکیلا نانا ہے
وہ ٹوٹ بٹوٹ کا نانا ہے

از صوفی غلام مصطفیٰ تبسّم
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اس گاؤں میں جو بھی آتا ہے
فوراً احمق بن جاتا ہے

اکثر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے صوفی تبسم کی یہ نظمیں بچوں کے بجائے بڑوں کے لئے ہی ہیں :happy:
 
Top