شمشاد
لائبریرین
ٹوٹے دل کی رام کہانی مت پوچھو
کون تھا راجہ کون تھی رانی مت پوچھو
تنہا تنہا چپکے چپکے روئے ہیں
پتھّر سے کب پھوٹا پانی مت پوچھو
جب تک چاہو تم بھی ڈیرا ڈال رہو
نام پتہ اور کوئی نشانی مت پوچھو
لہجے کی تاثیر کا یارو کیا کہنا
لفظوں کی بدمست روانی مت پوچھو
سارا کلیجہ کٹ جائیگا یار نبیل
عہدِ جنوں کی بات پرانی مت پوچھو
(عزیز نبیل)
کون تھا راجہ کون تھی رانی مت پوچھو
تنہا تنہا چپکے چپکے روئے ہیں
پتھّر سے کب پھوٹا پانی مت پوچھو
جب تک چاہو تم بھی ڈیرا ڈال رہو
نام پتہ اور کوئی نشانی مت پوچھو
لہجے کی تاثیر کا یارو کیا کہنا
لفظوں کی بدمست روانی مت پوچھو
سارا کلیجہ کٹ جائیگا یار نبیل
عہدِ جنوں کی بات پرانی مت پوچھو
(عزیز نبیل)