ٹماٹر کا جوس موٹاپا کم کرنے میں معاون: تحقیق

arifkarim

معطل
ٹماٹر کا جوس موٹاپا کم کرنے میں معاون: تحقیق
316600_71517000.jpg

اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں تو اب پریشان نہ ہوں ۔ ایک تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ ٹماٹر کا جوس آپ کے جسم کی چربی کو اس طرح پگھلا دیتا ہے جیسے گرمی برف کو پگھلا دیتی ہے۔

تائی پے: (ویب ڈیسک) تائیوان یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق ٹماٹر کے جوس سے جسم سے اضافی چربی پگھلنے لگتی ہے۔ تحقیق میں زیادہ وزن والی خواتین کو روزانہ 250 ملی لیٹر ٹماٹر کا جوس دو ماہ تک پلایا گیا جسکے نتیجے میں خواتین کا وزن کم ہو گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جوس کے استعمال کے دوران خواتین کو اپنی روزانہ کی کھانے پینے کی عادات میں تبدیلی نہیں لانی پڑی ۔ ٹماٹر کے جوس سے نہ صرف خواتین کا کولیسٹرول لیول کم ہوا بلکہ کینسر کے خلاف مدافعت بڑھانے والے مادے لائسوفین میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ماخذ
 
زیک

مسافر
میرا خیال ہے کہ اصل پیپر یہ ہے۔ مگر یقین سے نئیں کہہ سکتا کہ یہ خبریں ریسرچر کا نام بھی نہیں دیتیں۔

یہ سٹڈی صرف 25 خواتین کی تھی اور کوئی کنٹرول گروپ بھی نہ تھا۔ لہذا اس پر بالکل بھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔

ویسے یہ پیپر چھپے چھ ماہ سے اوپر ہو گئے۔ لگتا ہے اردو ترجمہ کرتے کافی دیر لگتی ہے۔
 
زبیدہ آپا کے ٹوٹکے!
 
Top