ٓٓآسان لغات القرآن مولف عبدالکریم پاریکھ

مصنف عبدالکریم پاریکھ (ناگپور) کی رائے میں قرآن کریم کا سب سے مستند اور متفق علیہ ترجمہ شاہ ولی اللہ دہلوی کے صاحبزادے حضرت شاہ عبدالقادر محدث دہلوی کا ہے ۔ مصوصوف کی مختصر تفسیر موضح القرآن جو عام طور پر مترجم قرآن کے حاشیوں پر پائی جاتی ہے نیز انہی کے برادر مولانا شاہ رفیع الدین دہلوی کا لفظی ترجمہ ۔ اگر آپ انہیں بنیاد بنا کر چلیں گے تو فہم قرآن میں انشاٗاللہ کبھی بھی دھوکہ نہ ہو گا۔ اس لغات القرآن میں بھی اس کی حد بندی کا خوب خیال رکھا گیا ہے ۔
انگریزی ایڈیشن میں پکتھال صاحب اور علامہ عبداللہ یوسف علی صاحب کے ترجمے سامنے رکھے گئے۔
۱۹۵۲ میں پہلا ایڈیشن نقش اول سے چلا تھا ۔ ۱۹۸۷ میں نقش ثانی لکھا گیا۔

ابتدا میں عربی کے نو (9) اسباق ہیں اور اس کے بعد ہر پارے اور سورت کے رکوع کے حساب سے عربی الفاظ اور معنی ہیں۔

تبصرے کے لیے ایک دھاگہ پہلے سے شروع ہے

نویں سالگرہ پر قرآن فہمی
 
Top