تاسف ًماں کی ھمارے ساتھ آخری رات

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عبد الرحمن

لائبریرین
اللہ تعالیٰ آپ کو صبر و استقامت نصیب فرمائے اور آپ کی والدہ کی بال بال مغفرت فرمائے۔

یقینا یہ جدائی عارضی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ کریم جنت کی دائمی خوشیوں میں آپ کو اور ہم سب کو اپنے والدین اور جملہ متعلقین کے ساتھ جمع فرمائے۔

(آمین)
 
اللہ آپ کو صبر کی توفیق عطا کرے ۔
آپ کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں ۔
سچ مچ ماں ایسی نعمت ہی ہے جناب کہ یاد آجائے تو آنکھیں اشکبار ہو ہی جاتی ہیں ۔
بس صبر کیجئے ۔اس کا اللہ آپ کو بہتر بدلہ دے گا ۔
 
شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

دائمی جدائی کے بعد اولاد کا حق یہی ہے کہ والدین کے لیے دعا کرتے رہیں اور حسب توفیق ان کے ایصال ثواب کےلیے صدقہ خیرات کرتے رہنا چاہیے۔
 
تلمیذ

لائبریرین
لیکن ماں تم نہیں ہو
کیوں نہیں ہو؟؟؟

دکھی احساس کی آنچ سے سلگتے ہوئے ان جملوں کا کیا جواب ہو سکتا ہے؟
اپنی والدہ مرحومہ کے آخری لمحات کا نقشہ میری آنکھوں کے سامنے آ گیا ہے اور ہٹ نہیں رہا۔
ماں! ماں ایک انمول ہستی ۔ ۔ ۔جس کے ساتھ ملاقات اب اگلے جہاں میں ہی ممکن ہے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ پاک سب کے بزرگوں کو جوار رحمت میں جگہ دے، آمین۔
 
جاسمن

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ آپ کو صبرِ ََجمیل عطا فرمائے۔ آپ کی والدہ کو جنت الفردوس میں اُونچے درجات دےاور ہر طرح کے عذاب سے اپنی پناہ میں رکھے۔ آپ کو اُن کے لئے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین!
 
فلک شیر

محفلین
حوادث کے تھپیڑے اور دورِ جدید کی بھاگتی زندگی .....ان کے ہنگام کسی کو جائے پناہ ملے تو کہاں ملے......اپنا اپنا تجزیہ ہے اور نتیجتاََ اپنی اپنی کتھارسس گاہ.......خدا کا گھر یا گھر کا خدا.......سکون کشید کرنے کی ایک خواہش ہے یا خود سے بدلہ لینے کی ....صنم پرستی سے ہو یا الم پرستی سے ..... کوئی شب پیمائی کا وظیفہ اختیا رکرتا ہے تو کوئی نغمہ ہائے ہجر کے سماع کا .......تلاش ہے سکون کی ، اس سکون کی جسے خود سکون ہو..........
اللہ تعالیٰ سے آپ کے لیے اسی سکون کی دعا ہے.......اور والدہ محترمہ کے لیے مغفرت کی
 
نایاب

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
حق تعالی محترم والدہ صاحبہ کو جنت عالیہ کے بلند باغوں بسیرا عطا فرمائے ۔ آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہی سب کچھ مگر " تم " نہیں ہو ۔۔۔۔۔
کیوں نہیں ہو ۔۔۔۔۔؟
یہی " امر " اللہ سچے کا ہے ۔ فنا سب کا مقدر ہے ۔ باقی رہ جانے والی ذات صرف اللہ کی ۔
ماواں ٹھنڈیاں چھاواں ۔۔۔۔۔۔ جسم فنا ہو بھی جائیں مگر یہ چھاؤں دعاؤں کی صورت سدا ساتھ رہتی ہے ۔۔۔۔
بہت دعائیں محترم چوہدری بھائی
 
ماں جی کی یاد میں
27
مئ2011 کو جب بہاولپور شہر کی مسجدوں میں مووزنوں نے تہجد کی نماز کے لئے الله اکبر کی صدا بلند کی تو آئ.سی.یو میں ماں جی کے سرہانے پر لگی ای.سی.جی.. اور بلڈ پریشر مانیٹرز کی سکرینوں میں اچانک اک ہلچل سی ہوئ اور پھر ہمیشہ کے لئے خاموش ہو گئیں..
ماں جی نے آنکھ بھی اسی شہر (یزمان) میں کھولی تھی اور اپنی آخری سانس بھی انھی فضاوں میں لی..
ماں جی کی ذندگی پر کچھ لکھنے کی کوشش کر رہا ہوں جس کا عنوان ،یزمان سے بہاولپور، ہے
گو کہ یہ انتہای مختصر سا فاصلہ ہے لیکن ماں جی کے لئے یہ سفر بہت کٹھن دشوار مصائب اپنوں کی نفرتوں طعنہ زنیوں اور الزامات کے پہاڑوں سے بھرپور انتہای دشوارگزار تھ
ماں جی کے لئےالله پاک سے اک التجا
میں جدھر گیا میں جہاں رہا
میرے ساتھ تھا
وہی ایک سایہ مہرباں
وہ جو ایک پارہ ابر تھا سر آسماں
پس ہر گماں
وہ جو ایک حرف یقین تھا
میرے ہر سفر کا امین تھا
وہ جو ایک باغ ارم نما ، سبھی موسموں میں ہرا رہا
وہ اجڑ گیا
وہ جو اک دُعا کا چراغ سا ، میرے راستوں میں جلا رہا
وہ بکھر گیا
میرے غم کو جڑ سے اُکھاڑھتا
وہ جو ایک لمسِ عزیز تھا
کسی کپکپاتے سے ہاتھ کا ، وہ نہیں رہا
وہ جو آنکھ رہتی تھی جاگتی ، میرے نام پر
وہ سو گئی
وہ جو اک دعاِ سکون تھی میرے رخت میں ، وہی کھو گئی
اے خدُائےِ واحد و لم یزل
تیرے ایک حرف کے صید ہیں
یہ زماں مکاں
تیرے فیصلوں کے حضور میں
نہ مجال ہے کسی عذر کی نہ کسی کو تابِ سوال ہے
یہ جو زندگی کی متاء ہے
تیری دین ہے تیرا مال ہے

کہ جب اُسکی ساعت آخری سرِ راہ تھی
میں وہاں ہی تھا
میرے راستوں سے نکل گئی وہ جو ایک جاہِ پناہ تھی
میں وہاں ہی تھا
سرِ شام غم مجھے ڈھونڈتی میری ماں کی بجھتی نگاہ تھی
میں وہاں ہی تھا
میرے چار سو ہے دُھواں دُھواں
میرے خواب سے میری آنکھ تک
یہ جو سیلِ اشک ہے درمیاں
اُسی سیلِ اشک کے پار ہے
کہیں میری ماں
تیرے رحم کی نہیں حد کوئی
تیرے عفو کی نہیں انتہا
کے تو ماں سے بڑھ کے شفیق ہے
وہ رفیق ہے
کے جو ساتھ ہو تو یہ زندگی کی مسافتیں
یہ ازیتیں یہ رکاوٹیں
فقط اک نگاہ کی مار ہیں
یہ جو خار ہیں
تیرے دست معجزہ ساز ہیں
گل خوش جمال بہار ہیں
میری التجا ہے تو بس یہی
میری زندگی کا جو وقت ہے
کٹے اُس کی اُجلی دعاؤں میں
تیری بخشِشوں کے دِیار میں
میری ماں کی روحِ جمیل کو
سدا رکھنا اپنے جوار میں
سد ا پُر ِفضا وہ لحد رہے تیری لطفِ خاص کی چھاؤں میں
 
انا للہ و انا الیہ راجعون
حق تعالی محترم والدہ صاحبہ کو جنت عالیہ کے بلند باغوں بسیرا عطا فرمائے ۔ آمین
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
وہی سب کچھ مگر " تم " نہیں ہو ۔۔۔ ۔۔
کیوں نہیں ہو ۔۔۔ ۔۔؟
یہی " امر " اللہ سچے کا ہے ۔ فنا سب کا مقدر ہے ۔ باقی رہ جانے والی ذات صرف اللہ کی ۔
ماواں ٹھنڈیاں چھاواں ۔۔۔ ۔۔۔ جسم فنا ہو بھی جائیں مگر یہ چھاؤں دعاؤں کی صورت سدا ساتھ رہتی ہے ۔۔۔ ۔
بہت دعائیں محترم چوہدری بھائی
B
بے حد شکریہ
الله کے حضور ماں جی کی مغفرت کے لئیے دعا کی درخواست ہے
 
Top