وی بی ڈاٹ نیٹ سیکھنا ہے مجھے

سلام ارے یار اس فورم کا کیا فائدہ ہے میں نے محسوس کیا ہے کہ میں جب وی بی کا کوئی بھی سوال پوسٹ کرتا ہوں تو اس کا کوئی جواب نہیں ملتا اگر ملے بھی تو آئیں بائیں شائیں واللہ عالم کیا مسئلہ ہے بہر حال میں آمید رکھتا ہوں کہ اب کی بار میری مدد کی جائے گی کیوں کہ میں جلد از جلد سیکھنا چاہتا ہوں اس حوالے سے کوئی بھی لینک جہاں سے میں کوئی الیکٹرانک کتاب حاصل کر سکوں مہربانی فرما کر مجھے ارسال کریں دعا دے سکتا ہوں ۔ آپ لوگوں کو دیکھ کر مجھے اپنا پاکستان پتھروں کے زمانے کی یاد دلاتا ہے جو شاید اب کتابوں میں ہی رہ گئی ہیں اور وہ کتابیں بھی ہمارے پاکستان سے ہی اکٹھی کی جائیں گی ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
وعلیکم السلام۔ اتنا بھی غصہ مت کریں۔ پچھلی بات محب نے لنکس دیے تھے ای بکس کے۔ کہیں تو وہ دوبارہ لکھ دیں‌گے
 

دوست

محفلین
عزیزی گوگل کس مرض کی دوا ہے۔ کچھ اس سے بھی مدد لیا کرو۔ سارے آپشن ٹرائی کرتے ہیں یہاں چند لوگ ہیں جن کا علم بھی کسی مخصوص شعبے تک ہے۔ گوگل تو پھر گوگل ہے نا۔
 
جناب والا

بھائی صاحب گوگل تو گوگل ہی ہے نہ لیکن سرچ کرنے میں ڈائل اپ فیل ہو جاتا ہے میں اب گوگل پر سر کھپاکھپا کر نیم پاگل ہو چکا ہوں آپ لوگ ڈی ایس ایل رکھتے ہو ہمیں کچھ تو فائدہ ہو اس کا یا پھر کہیں "دور کے ڈھول سوہانے" والی بات تو نہیں ہے ۔ آپ لوگ مجھے لنک عنایت فرمائیں اپنے ڈی ایس ایل پر سے ڈھونڈ پر میں جسٹ ڈائون لوڈ کر لوں گا اور دعائیں دوں گا اللہ آپ کو خوش رکھے بصورت دیگر آپ دعا دے دو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
8)
 

دوست

محفلین
اوووووووو۔
لیکن میرا ڈی ایس ایل نہیں کیبل نیٹ ہے۔
امید ہے نبیل بھائی نے جو بتایا اس سے افاقہ ہوا ہوگا۔
 
ارے صاحب مارتے کیوں ہیں گلتی ہو گئی ہم کان پکڑ لیتے ہیں کوئی مسئلہ نہیں





تو کہاں ہیں آپ کے کان لائیے

استاد محترم نبیل صاحب کی دوا سے کافی آ فاقہ ہو گا اور میں نے اب ایک اور ڈاکٹر بھی تاڑ لیا ہے کہیں تو آپ کو بھی لینک ارسال کر دوں
 

دوست

محفلین
میرے کسی کام کا نہیں‌ ہوگا بھائی یہ۔ چونکہ پروگرامنگ میرے لیے ایسے ہی ہے جیسے چین کی زبان۔
 
ارے دوست بھائی یعنی دوست بھی اور بھائی بھی بھئی آپ سے تو دو دو رشتے بنتے ہیں خیر اچھا آپ کیا کرتے ہیں اگر مناسب ہو تو سب کے سامنے اس فورم میں اپنے بارے میں کچھ بتلائیں ۔ اور اپنے مضامین بھی بتلائیں تا کہ آپ سے وہی سوال کیا جا سکے جس کا جواب آپ کے پاس ہو ۔
 

دوست

محفلین
کامرس کا طالب علم ہوں بھائی۔
بی کام کے بعد اب ایم اے اکنامکس میں داخلہ لینا ہے اب۔ محفل پر رہ رہ کر مبصر بن گیا ہوں کمپیوٹنگ کے سلسلے میں۔ جس کی وجہ سے جواب وغیرہ دے دیا کرتا ہوں۔
 
Top