وی بی اور ایک کنٹرول SWF.ocx

:) :lol: :lol: :cry: سلام مسنون

دوستان محفل امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے میں برے دنوں بعد محفل پر حاضر آیا ہوں اور کافی نئے لوگ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔

ایک کنٹرول کا ذکر کیا ہے عنوان میں اس حوالے سے مدد درکار ہے کہ اس کنٹرول کا استعمال کن مقاصد کے لیے کیا جاتا ہے اور کس طرح امید ہے آپ لوگ میری کچھ مدد کریں گے۔ وی بی جاننے والے حضرات سے خصوصی نظر کرم کی درخواست کرتا ہوں ۘ

والسلام

سید فیضان
 
بہت بہت نوازش حضور آپ کا یہ ربط میرے لیے کافی کارآمد ثابت ہوا اللہ تعالی آپ کا خوش رکھے میری اور اس بزم کی تمام تر دعائیں آپ کے ساتھ ہیں

والسلام

سید فیضان الحسن
 
میرے بھائی
اسلام علیہکم
آپکا بہت شکریہ

لیکن آجکل زمانہ dot net کا چل رھا ھے

میں امید کرتا ھوں کہ آپ اس پرضرور کام کر رہے ھونگے
 
بھائی جان آپ نے درست فرمایا ہے کہ ڈاٹ نیٹ کا زمانہ ہے ایک تو ہمارے یہاں ایک مسئلہ یہ ہے جب ہر جگہ پر جدید علم پورانا ہو جاتا ہے تب ہم تک پہنچتا ہے اب آپ اندازہ کریں کہ ہمارے شہر اٹک میں کوئی ایسا ادارہ نہیں جو ڈاٹ نیٹ کروا سکے دیگر یہ کہ وی بی بھی یہاں چیدہ چیدہ ہی نظر آتی ہے یہی وجہ ہے کہ مجھے تین چار سال سے کچھ نہیں آیا کچھ مسائل درپیش رہتے ہیں جس کی وجہ سے دیگر کسی شہر کی طرف رجوع نہیں کر سکتا یہاں تو ڈاٹ نیٹ کی بک بھی دستیاب نہیں شاید ہی کسی کوکوئی تعارفی گفت و شنید رہی ہو ۔ اپنی سی کوشش تو کر رہا ہوں مگر کم علمی کی وجہ سے اور وقت کی کمی کے باعث نہ ہونے کے برابر ہے ۔ چونکہ زمانہ ڈاٹ نیٹ کا ہے اسی وجہ سے میرے سوالات کے جوابات مشکل سے ملتے ہیں چلیں خدا بہتر کرے گا طلب تو کم نہیں ہو گی شوق بھی ہے انشاء اللہ آپ جیسے لوگ ملتے رہے تو مزید بھی سیکھنے کو ملے گا کیونکہ اب تک کا سیکھا سکھلایا سب آپ جیسے مہربانوں کی بدولت ہے ۔

والسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
اگر آپ انگریزی کو سمجھ سکتے ہوں‌ تو بے شمار کتب ہر موضوع پر مل سکتی ہیں۔ ای بکس کی صورت میں بھی اور پرنٹڈ بھی۔ آرام سے سارا بہت سیکھ جائیں گے
 
قیصرانی بھائی وی بی ڈاٹ نیٹ کے لیے ایک کمپیوٹر کی ضرورت ہے جو کافی چست اور چالاک ہو دیگر یہ کہ ہم لوگ ڈائل اپ پر ہیں یہاں تو عذاب ہی ہے کچھ ڈائن لوڈ کرنا اور اس کے علاوہ ٹائم نھی نہیں ہوتا وی بی کافی نہیں تو تھوڑی بہت آتی ہے اسی لیے اسی میں کام کرنا بہتر ہے انگلش بھی کمزور ہے ٹائم بھی کم ہی ہوتا ہے رات کو کسی پہر اونلائن آتا ہوں وہ بھی بس آج کل ورنہ تو آپ کو پتہ ہی ہے کہ محفل سے کافی دنوں بعد دوبارہ ربط قائم ہوا ہے سب بھول بھلا گئے تھے ہا ہا ہا دیگر یہ کہ اگر آپ کے علم میں کوئی بھی لنک ہو جو میری مدد کر سکے مگر لنک ایسا ہو جہاں سے نوٹس وغیرہ مل جائیں میں کسی طرح ڈائون لوڈ کر لوں گا تو نوازش ہو گی میں سرچ کرنے کے قابل نہیں جب موقع ملتا ہے جو کرتا ہوں ۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے دعا کیا کرے اپنے اس نالائق بھائی کے لیے ۔

والسلام
 
میرے بھائی اسلام علیہکم

آپکی تعلیم کتنی ھے ، کیا کام کرتے ھیں

وی بی کا شوق کب سے ھوا اور اس پر کام کرنے کی کوئی خاص وجہ ؟

میرے خیال میں دین کے علاوہ تمام علوم کو دنیاوی فائدے کے لیے حاصل کرنا چاھئے ۔ ورنہ دین کا علم حاصل کرنا سب سے بہتر ھے۔

آپ اگر مجھے ان باتوں کا جواب دیں تو شاید میں آپکی راہنمائی کر سکوں۔

دعا گو ۔ راحیل حسین
 

دوست

محفلین
میرے خیال سے یہ علم دین کے فائدے کے لیے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
بات نیت کی ہے۔
 
جی ہاں بالکل ۔۔ آپ نے درست فرمایا۔

دنیاوی علوم کو بھی دین کے فائدے کے لیے حاصل کر سکتے ھیں۔

میں اپنی بات واپس لیتا ھوں
 
سلام
جناب میرا نام سید محمد فیضان الحسن ہے اور میری تعلیم ایف اے ہے جہاں تک وی بی کی بات ہے تو کمپیوٹنگ میں موجود ہر فیلڈ میرا شوق ہے اور جنون ہے ۔ رہی بات دین کے علم کی تو میں آپ کا بتاتا چلوں کی کوئی بھی انسان جو با ذوق اور سلجھا ہوا ہے وہ یہ نہیں چاہتا ہے کہ علم حاصل نہ کرے ارے محترم میرا تو بس نہیں چلتا ورنہ میں پہلے اپنے اساتذہ اور اس کے بعد ہر علم والے کے پائوں دھو دھو کر پی لوں ۔ میں دین اور کسی بھی طرح کے دیگر کسی علم پر ایک حد سے زیادہ نہیں بولتا خاص کر دین کے معاملے میں میرا علم کم ہے اور میں اس پر بات کرنے سے اجتناب کی اچھا سمجھتا ہوں ہماری یہاں چند لوگ ہیں جنہوں نے دین کی نام پر جن اور بھوت پیدا کر رکھے ہیں ہر مسئلہ کو عجیب موڑ پر لا کھڑا کیا ہے قبول کرو تب خدا کے وہاں گستاخی کا اندیشہ اور نہ کرو تب گستاخی کا مرتکب ہونے کا خدشہ ازیں وجہ میں اس حوالے سے بحث نہیں کرتا ہو وہ بات مانتا ہوں کہ جو میرا دل تسلیم کرنا ہے ۔ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ خدا دل میں رہتا ہے اور دل سے آنے والی آواز اسی کی طرف سے آتی ہے بشرط یہ کہ آپ کو اپنے اندر اس کے ہونے کا یقین ہو جائے ۔
" نجانے کب تک میں تجھے ان پتھریلی راہوں پر تلاش کرتا رہوں گا جبکہ میں تیرے وجود کی گرمی کو اپنی سانسوں میں محسوس کرتا ہوں"​
بے شک خدا ہمارے سانسوں کے بہت قریب ہے ۔
امید ہے آپ کو میری کوئی بات نگوار نہ گزری ہو گی انسان کو اور اس کی سوچ کو مکمل آزادی ہے باقی رب کی ذات ہے اس کے احکامات ہی علمی جامہ پہنتے ہیں باقی سب تو کوئی حیثیت نہیں رکھتا
 
حضور کچھ خاص نہیں بس سارے ہی تھوڑے تھوڑے کر لیتا ہوں وہ کیا مشہور ہے کہ
"نیم حکیم خطرہ جاں"
بس "رانجھا راضی" کرنے والی بات ہے
 
Top