بھائی جان آپ نے درست فرمایا ہے کہ ڈاٹ نیٹ کا زمانہ ہے ایک تو ہمارے یہاں ایک مسئلہ یہ ہے جب ہر جگہ پر جدید علم پورانا ہو جاتا ہے تب ہم تک پہنچتا ہے اب آپ اندازہ کریں کہ ہمارے شہر اٹک میں کوئی ایسا ادارہ نہیں جو ڈاٹ نیٹ کروا سکے دیگر یہ کہ وی بی بھی یہاں چیدہ چیدہ ہی نظر آتی ہے یہی وجہ ہے کہ مجھے تین چار سال سے کچھ نہیں آیا کچھ مسائل درپیش رہتے ہیں جس کی وجہ سے دیگر کسی شہر کی طرف رجوع نہیں کر سکتا یہاں تو ڈاٹ نیٹ کی بک بھی دستیاب نہیں شاید ہی کسی کوکوئی تعارفی گفت و شنید رہی ہو ۔ اپنی سی کوشش تو کر رہا ہوں مگر کم علمی کی وجہ سے اور وقت کی کمی کے باعث نہ ہونے کے برابر ہے ۔ چونکہ زمانہ ڈاٹ نیٹ کا ہے اسی وجہ سے میرے سوالات کے جوابات مشکل سے ملتے ہیں چلیں خدا بہتر کرے گا طلب تو کم نہیں ہو گی شوق بھی ہے انشاء اللہ آپ جیسے لوگ ملتے رہے تو مزید بھی سیکھنے کو ملے گا کیونکہ اب تک کا سیکھا سکھلایا سب آپ جیسے مہربانوں کی بدولت ہے ۔
والسلام