ایڈیٹر وی بلیٹن کے لیے اردو ایڈیٹر موڈ!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے vbulletin.org پر ذیل کے ربط پر وی بلیٹن میں اردو اوپن پیڈ انٹگریشن کا موڈ ریلیز کر دیا ہے:

Add an Urdu Editor to your vBulletin forum - Urdu OpenPad integration

اگرچہ میں اس موڈ کو فعال طریقے سے سپورٹ نہیں کر رہا لیکن میں اس کے بارے میں سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کرتا رہوں گا۔ اس موڈ سے متعلق سوالات کے لیے بالا کے ربط پر موجود تھریڈ کا استعمال کریں۔ میں محفل فورم پر بھی جلد ہی وی بلیٹن میں اردو سپورٹ سے متعلقہ ایک فورم سیٹ اپ کر دوں گا۔

جو دوست بھی اس موڈ کو ڈاؤنلوڈ کریں یا استعمال کریں، ان سے گزارش ہے کہ وہ اسے بطور installed مارک کر دیں۔

شکریہ۔

اپڈیٹ: اس موڈ‌ سے متعلقہ فائلوں پر مشتمل زپ فائل اسی پوسٹ‌ میں اٹیچ کر دی گئی ہے۔
 

Attachments

  • OpenPad_Integration_Beta_0[1].1.zip
    9.2 KB · مناظر: 53
حامل اجازت نامہ؟

جناب وہاں تو لکھا آرہا ہے کہ کوڈ بھی پڑھنے کے لیے اجازت نامے کا حامل ہونا ضروری ہے۔ کیا اس کا مطلب ہے کہ پہلے یہ فورم سافٹ ویئر خریدنا پڑے گا؟ (کاہلی کی وجہ سے آپ سے پوچھ رہا ہوں، ممکن ہے اس کا جواب وہاں کہیں موجود ہو!)
 

عبدالرحمٰن

محفلین
وعلیکم السلام
نبیل بھائی ۔۔۔ بہت خوب
اردو مجلس پر میں‌نے آپ کی پُرانی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اردو ویب پیڈ شامل کیا تھا اور اب تک وہی استعمال کیا جارہا ہے۔
اب مجھے یہ نیا موڈ شامل کرنے کیلیے کیا کرنا ہوگا؟
اور کیا اب اردو محفل پر یہی موڈ انسٹال ہے ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
عبدالرحمن، اردو مجلس پر کیا گیا کام کچھ پرانا ہو گیا ہے۔ اس وقت مجھے وی بلیٹن کا زیادہ نہیں پتا تھا(پتا تو ابھی بھی کچھ نہیں ہے)۔ اردو مجلس پر ویب پیڈ انٹگریٹ‌ کیا گیا ہے اور اس کے لیے clientscrip/vbulletin.textedit.js فائل میں ترمیم کی گئی ہے جبکہ اردو محفل فورم پر اردو اوپن پیڈ انٹگریٹ کیا گیا ہے اور میں صرف ٹیمپلیٹس میں ترمیم کی گئی ہے اور clientscrip/vbulletin.textedit.js کو نہیں چھیڑا گیا۔ ویسے اگر اردو مجلس پر ویب پیڈ صحیح کام دے رہا ہے تو میرے خیال میں اسے تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ باقی تم جیسا بہتر سمجھتے ہو کرو۔
 

عبدالرحمٰن

محفلین
جی نبیل بھائی ۔۔۔
اب سمجھا مگر کیا یہ سیٹنگ ہر سٹائل پر الگ الگ اپلائی کرنا ہوگی یا ایک ڈیفالٹ سٹائل پر سیٹنگ سے بقیہ تمام سٹائلز خود بخود اس میں‌ڈھل جائینگے ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
عبدالرحمن فی الحال تو اس موڈ کو ہر تھیم پر الگ سے اپلائی کرنا ہوگا۔ اگر مجھے اس کوئی طریقہ نظر آیا تو میں ایک انسٹالر بنا دوں گا جس سے اس موڈ کی انسٹالیشن آسان ہو جائے۔ فی الحال مجھے کسی ایسے طریقے کا علم نہیں ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جناب وہاں تو لکھا آرہا ہے کہ کوڈ بھی پڑھنے کے لیے اجازت نامے کا حامل ہونا ضروری ہے۔ کیا اس کا مطلب ہے کہ پہلے یہ فورم سافٹ ویئر خریدنا پڑے گا؟ (کاہلی کی وجہ سے آپ سے پوچھ رہا ہوں، ممکن ہے اس کا جواب وہاں کہیں موجود ہو!)

شارق، vbulletin.org پر صرف لائسنسڈ یوزر ہی موڈ ڈاؤنلوڈ ‌کر سکتے ہیں۔
 

عبدالرحمٰن

محفلین
چلیں ٹھیک ہے میں اسے اپنے لوکل سرور پر ٹیسٹ کرتا ہوں ۔۔۔
اگر یہ مناسب لگا تو پہلی فرصت میں انسٹال کرلوں گا۔
آپ کا بہت بہت شکریہ
 

MyOwn

محفلین
پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز http://forums.com.pk

سلام!

تمام پاکستانی بھائی اور بہنوں کو میری طرف سے "جشن آزادی" مبارک ہو۔

ہم نہایت خوشی کے ساتھ اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ ہم نے اپنا فورم http://forums.com.pk کو مکمل طور پر VB میں‌تبدیل کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں ہم برادرم نبیل کی بے مثال مدد کے بے حد مشکور ہیں۔ جن کی لگاتار محنت کی وجہ سے ہم آج پاکستان کے پہلے مکمل اردو فورمز کو چلانے کے قابل ہوئے ہیں۔

والسلام
 

عبدالرحمٰن

محفلین
نبیل بھائی ۔۔۔
میں نے آج اسے لوکل سرور پر ٹیسٹ کیا ۔۔۔ اردو ویب پیڈ زبردست کام کررہا ہے لیکن مجھے فی الحال ایک مسئلہ پیش آیا ہے۔
پوسٹ کی فوری ترمیم میں‌اردو ویب پیڈ کام نہیں‌کرتا ۔۔۔
محفل پر بھی فوری ترمیم فعال نہیں، اس لئے اسے فعال کرکے ذرا چیک کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عبدالرحمن میں نے نوٹ کیا تھا کہ فوری ترمیم میں جاواسکرپٹ ایرر آ رہا تھا، اسی لیے میں نے اسے غیر فعال کر دیا تھا۔ میں اسے دوبارہ چیک کروں گا۔ اگر یہ صحیح کام کر رہا ہوا تو میں اسے فعال کر دوں گا۔ اور تمہارا مطلب شاید اردو اوپن پیڈ تھا۔:)
 

نبیل

تکنیکی معاون
جناب، میں نے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ اس موڈ میں فورم کے تمام ایڈٹ ایریاز کا احاطہ نہیں کیا گیا۔ مجھے وقت ملا تو میں اس موڈ میں مزید ایڈٹ ایریاز میں اوپن پیڈ کی انٹگریشن کی ہدایات شامل کرتا رہوں گا۔ کسی ایڈٹ ایریا میں اوپن پیڈ انٹگریٹ کرنا مشکل نہیں ہے۔ اس موڈ کی انسٹرکشنز میں دوسرے ایڈٹ ایریاز میں اوپن پیڈ کے استعمال کو بطور مثال لے کر اسے بآسانی سمجھا جا سکتا ہے۔ میں علیحدہ سے بھی اس کی ہدایات مہیا کر دوں گا۔
 

عبدالرحمٰن

محفلین
عبدالرحمن میں نے نوٹ کیا تھا کہ فوری ترمیم میں جاواسکرپٹ ایرر آ رہا تھا، اسی لیے میں نے اسے غیر فعال کر دیا تھا۔ میں اسے دوبارہ چیک کروں گا۔ اگر یہ صحیح کام کر رہا ہوا تو میں اسے فعال کر دوں گا۔ اور تمہارا مطلب شاید اردو اوپن پیڈ تھا۔:)

مجھے اردو ویب پیڈ لکھنے کی عادت پوچکی ہے۔ اس کے علاوہ مجھے ان دونوں میں کوئی فرق نظر نہیں‌آیا ۔۔۔
اب پلیز نبیل بھائی یہ فوری ترمیم والا مسئلہ بھی حل کردیں میں اسی کے انتظار میں بیٹھا ہوں۔:(
 

عبدالرحمٰن

محفلین
ارے بھئی، فوری ایڈٹ کے بغیر تمہارا کونسا کام رکا ہوا ہے؟ :confused:

دراصل اردو مجلس پر جو اسٹائلز ہیں وہ 2۔6۔3 ورژن پر تھے جو اب 8۔6۔3 پر بھی کام کررہے ہیں لیکن کچھ مسائل کی وجہ سے میں ان کو اپڈیٹ کرنا چاہ رہا ہوں بمع اردو اوپن پیڈ ۔۔
ان میں‌سےایک ڈیفالٹ اسٹائل تو اپڈیٹ کرلیا ہے لیکن اس فوری ترمیم والے مسئلہ پر آکر اٹک گیا ہوں ۔۔:(
 
اسلام و علیکم نبیل،

مجھے اس موڈ کا کچھ دیر سے پتہ چلا ورنہ شاید میں اُن لوگوں میں سے ہوں‌جنہوں نے اس سلسلے میں‌آپ سے بہت عرصہ پہلے رابطہ بھی کیا تھا۔

خیر! سب سے پہلے مبارک باد قبول کیجئے۔

اب مجھے مسلہ یہ درپیش ہے کہ میں نے یہ موڈ انسٹال تو کیا ہے اور بار بار کیا ہے مگر بات بن کے نہیں دے رہی۔ مجھے علم ہے آپ بہت مصروف ہیں مگر آپ اگر میرے ٹیسٹ فورم


www.urdupoet.net/forum

کو ایک نظر دیکھ لیں اور بتا سکیں کہاں کیا غلط کر رہا ہوں تو بڑی ںوازش ہو گی۔

میں‌آپ کے جواب کا منتظر ہوں‌گا۔

مزید یہ کہ جنگ کی سائٹ پہ جو فونٹ استعمال ہوا ہے، خبر ملی ہے کہ وہ فونٹ Beta فارم میں یہیں‌کہیں‌موجود ہے، آپ کی راہنمائی کا منتظر رہوں گا۔

واسلام
عبدالباسط
 

نبیل

تکنیکی معاون
باسط، آپ کے فورم کو دیکھ کر تو مجھے پرابلم کا پتا نہیں چل رہا۔ میں نے پیج کا سورس دیکھا ہے اور اس میں مجھے اردو ایڈیٹر موڈ سے متعلقہ کوئی کوڈ نظر نہیں آ رہا۔ ہو سکتا ہے کہ آپ جس ٹیمپلیٹ میں اس موڈ کو اپلائی کر رہے ہیں اسے یوزر اینڈ پر استعمال نہیں کر رہے۔ یہ صرف میرا اندازہ ہے۔

آپ جنگ کے کس فونٹ کا ذکر کر رہے ہیں؟ کچھ دوست پاک نوری نستعلیق فونٹ پر کام کر رہے ہیں اور امید کی جا سکتی ہے کہ عید کے بعد کسی وقت یہ ریلیز کر دیا جائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
دوستوں کی سہولت کے لیے میں نے اس موڈ‌ کی زپ فائل کو اس تھریڈ کی پہلی پوسٹ‌ میں ہی اٹیچ کر دیا ہے۔
 
نبیل بھائی!
اردو ایڈیٹر تو میں نے وی بلیٹن میں انٹگریٹ کر لیا ہے اور یہ کام بھی کر رہا ہے۔ مگر ٹیکسٹ ایریاز میں یہ کام نہیں کر رہا۔ یہی مسئلہ مجھے اردو محفل پر بھی درپیش ہے اور میں ونڈوز میں انسٹال شدہ کی بورڈ کی مدد سے پوسٹنگ کرتا ہوں۔ پلیز، اس مسئلہ کو چیک کریں اور میری رہنمائی کریں کہ کس طرح اس بگ کو فکس کیا جاسکتا ہے۔

اگر ویب سائٹ کا مطالعہ کرنے کی ضرورت محسوس ہو تو www.pakpals.com پر تشریف لائیں۔ مہربانی ہوگی۔
 
Top