وی بلیٹن میں اردو سپورٹ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

محفل فورم کے وی بلیٹن پر منتقل ہونے کے بعد سے مجھ سے کئی لوگ رابطہ کر چکے ہیں اور وہ اپنی وی بلیٹن فورم میں بھی اسی طرز کی اردو سپورٹ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ میں وضاحت کے لیے عرض کرتا چلوں کہ وی بلیٹن میں اردو سپورٹ ذیل کے اجزاء پر مشتمل ہے:

1۔ وی بلیٹن کی لینگویج فائل کا اردو ترجمہ
2۔ وی بلیٹن کے سٹائل کی اردو مواد کے لحاظ سے تبدیلی
3۔ اردو لکھنے کے لیے ویب پیڈ/اوپن پیڈ کی انٹگریشن

جہاں تک وی بلیٹن کی اردو لینگویج فائل کا تعلق ہے تو میں اس سلسلے میں پہلے ہی عرض کر چکا ہوں کہ ہم اسے تقسیم کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔ وی بلیٹن میں سٹائل شیٹ ایڈٹ کرنا آسان کام ہے اور ہر ویب ماسٹر اسے اپنی مرضی کے مطابق ایڈجسٹ کرتا ہے۔ آخر میں فورم کے ایڈٹ ایریاز میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن کا معاملہ رہ جاتا ہے، اور اکثر دوست اسی بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ میں وضاحت کیے دیتا ہوں کہ میں اس کا طریقہ ضرور فراہم کروں گا لیکن میں اس کا ٹائم فریم نہیں بتا سکتا۔ میں آج کل کافی مصروف ہوں۔ وی بلیٹن پر آنے کے بعد محفل فورم پر ایڈجسٹمنٹ میں بھی وقت لگ رہا ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ وقت نکال کر vbulletin.org پر وی بلیٹن میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن سے متعلق ہدایات پوسٹ کر دوں۔

میری ذاتی رائے میں فورم میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن کا اصل فائدہ یونیکوڈ اردو فورم میں ہی ہے۔ موجودہ رومن یا تصویری اردو فورمز میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کرنے سے ان میں اردو لکھنا ضرور ممکن ہو جائے گا لیکن پوسٹ ہونے کے بعد لیفٹ الائنڈ اور انگریزی فونٹ میں ظاہر ہوگا۔ بہرحال یہ بات ان فورمز کے ناظمین بہتر جانتے ہوں گے۔

والسلام
 
Afridi

محفلین
بھائی ہم صرف یہ چاہتے ہے،۔۔۔۔۔کہ ہمارے ری پلے باکس،۔۔۔۔۔اسطرح ہو جائے جسطرح یہ اردو ویب فورم پر ہے،۔۔۔۔
آپ نے کہا کہ اس کے لئے ۔ اردو لکھنے کے لیے ویب پیڈ/اوپن پیڈ کی انٹگریشن درکا ر ہے،۔۔۔۔۔۔۔لیکن یہ کیسے ہوگا،۔۔۔۔۔۔کہاں سے ملے گا،۔۔۔۔
آپ اس بارے میں ہیلپ کریں پلیز،۔۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
آفریدی، میرا پیغام دوبارہ پڑھ لیں۔ میں‌ نے لکھا ہے:

میں کوشش کروں گا کہ وقت نکال کر vbulletin.org پر وی بلیٹن میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن سے متعلق ہدایات پوسٹ کر دوں۔

اور یہ کہ میں وقت ملنے پر ہی ایسا کروں گا کیونکہ فی الوقت میں بہت مصروف ہوں۔
 
Afridi

محفلین
آفریدی، میرا پیغام دوبارہ پڑھ لیں۔ میں‌ نے لکھا ہے:

اور یہ کہ میں وقت ملنے پر ہی ایسا کروں گا کیونکہ فی الوقت میں بہت مصروف ہوں۔

اچھا بھائی۔۔۔۔۔۔لیکن آپ جب بھی یہ معلومات پوسٹ کر دیں،۔۔۔۔۔۔۔۔یہاں‌پر لنک ضرور شیئر کر دیں،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تاکہ ہم آسانی کے ساتھ اس تک پہنج سکے،۔۔۔
آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
عبدالقدوس، معذرت چاہتا ہوں۔ پرانی محفل فورم میں ڈاؤنلوڈ منیجر اور لنکس منیجر بھی شامل تھے۔ یہ ابھی نئے سیٹ اپ میں شامل کرنا باقی ہیں۔ اس میں شاید کچھ وقت لگ جائے۔ اگر آپ کو جلدی ضرورت ہے تو میں آپ کو ای میل کے ذریعے بھیج دیتا ہوں۔
 
فرضی

محفلین
اگر ویب پیڈ یا اوپن پیڈ انٹیگریشن کی معلومات مہیا کر دی جائیں تو بہتوتوں کا بھلا ہوجائے گا۔ امید ہے پی ایچ پی بی بی کے لیے بھی ملتا جلتا طریقہ کار ہوگا۔ہیرارکی موڈ کے لیے پشتو اوپن پیڈ کی انٹیگریشن کی ضرورت ہمیں بھی ہے۔
نبیل بھائی اللہ کرے آپ کے محفل سے متعلق تمام معاملات جلد حل ہوجائیں تاکہ آپ اس طرف دھیان دے سکیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ہیرارکی موڈ، پشتو پیڈ؟ فرضی یہ کیا کہہ رہے ہو بھئی :shock:
میں معذرت چاہتا ہوں ، مصروفیت کے باعث پشتو فورم کے معاملات کی جانب توجہ نہیں کر سکا ہوں۔ اگر آپ پشتو فورم کے لیے سی ایچ موڈ کے استعمال کا ارادہ رکھتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے، میں اس سلسلے میں آپ کی مدد کرنے کو تیار ہوں۔ سی ایچ موڈ کا اردو پیکج پہلے سے تیار ہوا ہوا ہے۔ اس میں‌ کچھ تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔

جہاں تک ویب پیڈ یا اوپن پیڈ کی انٹگریشن کا تعلق ہے تو اس کی ڈاکومنٹیشن اور ٹیوٹوریل موجود ہیں۔ وی بلیٹن کے پوسٹ‌ پیج اور کوئل رپلائی کے ایڈٹ ایریا کا معاملہ قدرے پیچیدہ ہے کیونکہ اس کے لیے وی بلیٹن کی اپنی جاوا سکرپٹ‌ استعمال ہو رہی ہے۔ اس لیے اس جاوا سکرپٹ‌ میں ہی کچھ تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں۔
 
عبدالقدوس، معذرت چاہتا ہوں۔ پرانی محفل فورم میں ڈاؤنلوڈ منیجر اور لنکس منیجر بھی شامل تھے۔ یہ ابھی نئے سیٹ اپ میں شامل کرنا باقی ہیں۔ اس میں شاید کچھ وقت لگ جائے۔ اگر آپ کو جلدی ضرورت ہے تو میں آپ کو ای میل کے ذریعے بھیج دیتا ہوں۔

نبیل بھائی، ممکن ہو تو مجھے بھی ای میل کر دیں۔
 
فرضی

محفلین
ہیرارکی موڈ، پشتو پیڈ؟ فرضی یہ کیا کہہ رہے ہو بھئی :shock:
میں معذرت چاہتا ہوں ، مصروفیت کے باعث پشتو فورم کے معاملات کی جانب توجہ نہیں کر سکا ہوں۔ اگر آپ پشتو فورم کے لیے سی ایچ موڈ کے استعمال کا ارادہ رکھتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے، میں اس سلسلے میں آپ کی مدد کرنے کو تیار ہوں۔ سی ایچ موڈ کا اردو پیکج پہلے سے تیار ہوا ہوا ہے۔ اس میں‌ کچھ تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔

جہاں تک ویب پیڈ یا اوپن پیڈ کی انٹگریشن کا تعلق ہے تو اس کی ڈاکومنٹیشن اور ٹیوٹوریل موجود ہیں۔

معذرت نبیل بھائی میں اصل میں heirarchy pro میں پشتو اوپن پیڈ کی بابت بات کر رہا تھا۔ لیکن مجھے پتہ ہے کہ آپ ازحد مصروف ہیں۔ اس لیے اس مسئلے پر اپ سے بعد میں گفتگو ہوگی انشاءاللہ۔
میں ویب پیڈ اور اوپن پیڈ کی انٹیگریشن سے متعلق ڈاکومنٹیشن اور ٹیوٹریل ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، hierarchy pro سی ایچ موڈ فورم کے لیے بنائی گئی تھیم ہے۔ اوپن پیڈ کی ڈاکومنٹیشن تو اس کی ڈاؤنلوڈ میں بھی موجود ہے۔ لیکن یہ ڈاؤنلوڈ فی الحال اپنی جگہ پر موجود نہیں ہے۔:(
 
عبدالقدوس

محفلین
عبدالقدوس، معذرت چاہتا ہوں۔ پرانی محفل فورم میں ڈاؤنلوڈ منیجر اور لنکس منیجر بھی شامل تھے۔ یہ ابھی نئے سیٹ اپ میں شامل کرنا باقی ہیں۔ اس میں شاید کچھ وقت لگ جائے۔ اگر آپ کو جلدی ضرورت ہے تو میں آپ کو ای میل کے ذریعے بھیج دیتا ہوں۔

شکریہ بھائی میں آپ کو اپنا ایمیل ایڈریس زپ کر دیتا ہوں۔ دراصل میں اور میرے کچھ دوست آپ کی کاوش کو آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں
 
نوید

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ سب ساتھی خیریت سے ہونگے

نبیل بھائی اور باقی دوستوں کی معلومات کے لیے

۔۔۔۔۔۔۔۔
نبیل بھائی نے اوپر ایک پیغام میں کہا ہے کہ یونیکوڈ اردو کے فورم میں ہی اردو پیڈ ہو تو بہتر ہے ، تصویری یا رومن والے بورڈ میں اگر اردو پیڈ لگائیں گے تو لیفٹ رائٹ کا مسئلہ ہو گا ، ان کی بات بالکل ٹھیک ہے لیکن اس کا ایک حل ہے
میں نے نبیل بھائی کا بنایا ہوا پرانا اردو پیڈ انوژن بورڈ میں لگایا ہوا ہے ۔۔۔
اور مذکورہ بالا مسئلہ کو میں نے اس طریقہ سے حل کیا ۔۔۔

ilaajwp1.jpg

نوٹ ۔ میں نے یہ صرف انوژن بورڈ پر استعمال کیا ہے ۔۔۔۔۔۔

خوش رہیں
 
Afridi

محفلین
السلام علیکم ۔۔
http://www.vbulletin.org/forum/showthread.php?t=154496 یہ رہی وہ پوسٹ ۔
خوش رہیں

نبیل بھائی آپ کی تحریر میں نے وی بلیٹن کے ویب سائٹ پر ملاحضہ کی، لیکن وہ بہت پرانی شیئرنگ ہے، وہ وی بی کے بہت پرانے ورژن کے لئے کار آمد تھی، برائے مہربانی وی بی کے نئے ورژن کے لئے اس کو اپ ڈیٹ کر دیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جناب یہ موڈ موجودہ ورژن پر بھی کام کرتا ہے، آزما کر دیکھیں۔ اگر کوئی مسئلہ پیش آئے تو یہاں بتا دیں۔
 
Top