ویڈیوز کو سب ٹائٹل کیسے دیں۔ تیکنکی مدد درکار ہے

غازی عثمان

محفلین
میں نے یونیورسٹی میں انگلش کی کلاس میں ایک پریزینٹیشن دینے ہے،

جس کے لئے میں نے یہ دو موضوع سوچے ہوئے ہیں ، ان میں سے کسی ایک پر دونگا

Evolution of Pop Music in Pakistan
Role of Media in contemporary Pakistani society

لیکن اس پر پریزنٹیشن دینے کے لئے مجھے کچھ ویڈیوز کو بھی پریزینٹیشن میں شامل کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں مجھے دو چیزوں کے لئے رہنمائی درکار ہے۔

ایک ، میں چاہتا ہوں کے ان ویڈیوز میں انگلش سب ٹائٹل شامل کردوں ، اب یوٹیوب سے لی گئی ویڈیوز میں‌ سب ٹائٹل کیسے شامل کرسکتا ہوں۔

دو، ان ویڈیوز کو پاور پوائینٹ میں کیسے شامل کروں
 

arifkarim

معطل
ویڈیو کا فارمیٹ کونسا ہے؟ ویسے سب سے بہترین سب ٹائٹلز دکھانا ایکسٹرنل srt فائل کے ذریعہ ہوتا ہے، البتہ ویڈیو کے اندر ہی مرج بھی کئے جا سکتے ہیں۔ اگر پاور پوائنٹ کے اندر فلم دکھانی ہے تو مرج کرنے والا آپشن بہتر رہے گا، مگر اسمیں کوالٹی لاس کا دھیان رکھئے گا۔
divx فلموں کیلئے اس یا اس پروگرام کی مدد لی جا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ سبٹائیٹلز بنانا کافی پیچیدہ کام ہے اور کافی وقت طلب بھی ہے، کیونکہ اسمیں ہر ڈائلوگ کیساتھ متن کو سینک کرنا ہوتا ہے۔
aegisub کا ایک مکمل ٹیٹوریل یہاں دستیاب ہے:
http://www.uang.persusi.org/2008/08/19/aegisub-tutorial-and-combining-subtitle-with-video/
 
Top