ویڈیوز فورم - پوسٹ کرنے سے پہلے اسے دیکھ لیں۔

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم

سب اراکین سے استدعا ہے کہ ویڈیوز فورم پر کوئی بھی ویڈیو پوسٹ کرنے سے پہلے ان باتوں کا خیال رکھیں

- جو ویڈیو آپ شیئر کرنا چاہ رہے ہیں وہ دلچسپ، معلوماتی یا تفریحی ہونی چاہیئے (یا کم از کم آپ اسے ایسا سمجھتے ہوں) نیز آپ یہ بھی سمجھتے ہوں کہ یہ ویڈیو دیگر اراکین کیلیے مفید ثابت ہوگی، وگرنہ بہتر ہے کہ اسے یو ٹیوب پر ہی رہنے دیں، جو یہاں دیکھ سکتا ہے وہ یو ٹیوب پر بھی دیکھ سکتا ہے۔

- سیاسی اور مذہبی ویڈیوز کو یہاں پوسٹ نہ کریں، ان کو ان کے مناسب فورمز یعنی سیاست اور مذہب کے زمرے میں پوسٹ کریں۔

- موسیقی کی ویڈیوز، موسیقی کے زمرے میں پوسٹ کریں۔

- شعرا و ادبا کی ویڈیوز، محفلِ ادب کے ملٹی میڈیا فورم میں پوسٹ کریں۔

- ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ذہن میں رکھیں کہ وہ محفل کے قواعد کے مطابق ہو، جن پر عمل کرنے کا، آپ نے اس فورم کا رکن بنتے ہوئے، عہد کیا ہے۔

- غلط زمرے میں پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز بغیر انتباہ کے حذف کر دی جائیں گی۔

- دل آزاری، نفرت انگیزی، فرقہ وارانہ پر مشتمل یا نامناسب اورمحفل کے قواعد سے متصادم ویڈیوز چاہے کسی بھی فورم میں ہوں، حذف کر دی جائیں گی۔

والسلام
 

محمد وارث

لائبریرین
بھائی مجھے وڈیو پوسٹ کرنے کا طریقہ کار بتادیں

جواب والے خانے میں دوسری لائن میں فلم کی تصویر جیسا ایک آئیکون آپ کو نظر آ رہا ہوگا، میڈیا کے نام سے، اس پر کلک کریں اور جس ویڈیو کو پوسٹ کرنا چاہتی ہیں اس کا ربط شامل کر دیں، ویڈیو شامل ہو جائے گی۔

والسلام
 
بھائی مجھے وڈیو پوسٹ کرنے کا طریقہ کار بتادیں
نیچے دیے گئے سکرین شاٹس ملاحظہ کریں
1-27-201211-23-50AM.png

سب سے پہلے اوپر تیر والے نشان پر کلک کریں
1-27-3.png

آپ کے سامنے جب یہ پاپ اپ آ جائے تو اوپر ویڈیو کا ایڈریس دیں اور ایمبیڈ پر کلک کر دیں
بس اتنا سا کام تھا
 
نیچے دیے گئے سکرین شاٹس ملاحظہ کریں
1-27-201211-23-50AM.png

سب سے پہلے اوپر تیر والے نشان پر کلک کریں
1-27-3.png

آپ کے سامنے جب یہ پاپ اپ آ جائے تو اوپر ویڈیو کا ایڈریس دیں اور ایمبیڈ پر کلک کر دیں
بس اتنا سا کام تھا
جزاک اللہ خیرا
 
جواب والے خانے میں دوسری لائن میں فلم کی تصویر جیسا ایک آئیکون آپ کو نظر آ رہا ہوگا، میڈیا کے نام سے، اس پر کلک کریں اور جس ویڈیو کو پوسٹ کرنا چاہتی ہیں اس کا ربط شامل کر دیں، ویڈیو شامل ہو جائے گی۔
ہمیں تو کوئی آئیکون نظر نہیں آ رہا ؟
 

لاریب مرزا

محفلین
ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ذہن میں رکھیں کہ وہ محفل کے قواعد کے مطابق ہو، جن پر عمل کرنے کا، آپ نے اس فورم کا رکن بنتے ہوئے، عہد کیا ہے۔
اور جنھوں نے فورم کا رکن بنتے ہوئے کوئی عہد کیا ہی نہیں، ان کو کھلی چھٹی ہے؟؟ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
سر آپ کی پوسٹ پر اتنے مناظر کیسے آجاتے ہیں کوئی ہمیں بھی طریقہ بتائیں
وارث بھائی، یہ طریقہ ویڈیو کی صورت میں بتا کر منافع بھی کمایا جا سکتا ہے۔ :grin:
فکرِسود و زیاں سے ہے آزاد
کاروبارِ جنوں وبال نہیں :)
خاکسار
 
Top