ویلنٹائن ڈے

ماوراء

محفلین
ماوراء! یہ نئی بات پتہ چلی ہے مجھے۔ افسوس کہ ویلنٹائن ڈے کو میں سفر کی تھکن اتار رہی تھی ورنہ باہر کا ایک چکر لگا کر کچھ حالات دیکھ ہی آتی :ڈ
ویسے کچھ سال پہلے جب پاکستانی قوم کو نیا نیا بخار چڑھ رہا تھا تو بڑے مزے کے واقعات ہوتے تھے۔ ہمارے گھر کے پاس ہی لڑکوں اور لڑکیوں کا ایک کالج ہے۔ 13، 14 اور 15 فروری کو ان کے پرنسپل ایمرجنسی نافذ کر دیا کرتے تھے۔ خصوصاً سب کے بیگز چیک کئے جاتے تھے اسمبلی میں۔ اسی دوران کمروں کے کونے کھدروں کی تلاشی بھی لی جاتی تھی۔ اور جہاں کوئی کارڈ اور پھول نظر میں آیا تو بس اس بچے کی خیر نہیں۔ ان پرنسپل کے بارے میں مشہور تھا کہ سزا کے طور پر وہ مطالعہ پاکستان ، اسلامیات اور جغرافیہ کے بارے میں سوال پوچھنا شروع کر دیتے تھے اور جس سیکشن کا بچہ ہو اس پورے سیکشن کے اس مہینے میں ہر مضمون کے دو بار ماہانہ ٹیسٹ لیے جاتے تھے۔ :)

:grin:
پاکستانی نوجوان بھی نمونے ہی ہیں۔:tongue: چلیں عیش کر لیں بچے۔
آپ نے مِس کر دیا۔۔ آپ نے بلاگ پر پوسٹ بھی کی تھی نا۔۔تو میں سمجھی آپ نے دیکھا ہو گا۔ چلیں۔۔کوئی بات نہیں اگلی بار سہی۔۔۔ اتنی جلدی ہمارے نوجوان سدھرنے والے نہیں۔۔ اگلی بار انشاءاللہ میں بھی پاکستان کے حالات دیکھوں گی۔:grin:
 

ماوراء

محفلین
ہاہاہا


یہ خود کو آنٹی کہلواتی ہیں کمال ہے بھئی

کیا مجھ سے بھی زیادہ بولتی ہیں؟؟؟ :grin:

پتہ نہیں خود کو آنٹی کہلواتی ہیں یا نہیں۔۔۔لیکن میں ان کو آنٹی ہی کہتی ہوں۔:noxxx:

ویسے میں نے ان کو کبھی سنا نہیں۔۔۔ میں تو صبح گھر پر ہی نہیں ہوتی۔۔ امی سے سننے کو ملتا رہتا ہے کہ بھئی یہ عورت بہت بولتی ہے۔:grin:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
:grin:
پاکستانی نوجوان بھی نمونے ہی ہیں۔:tongue: چلیں عیش کر لیں بچے۔
آپ نے مِس کر دیا۔۔ آپ نے بلاگ پر پوسٹ بھی کی تھی نا۔۔تو میں سمجھی آپ نے دیکھا ہو گا۔ چلیں۔۔کوئی بات نہیں اگلی بار سہی۔۔۔ اتنی جلدی ہمارے نوجوان سدھرنے والے نہیں۔۔ اگلی بار انشاءاللہ میں بھی پاکستان کے حالات دیکھوں گی۔:grin:

بالکل۔ اگلے سال تک مزید ترقی ہو چکی ہو گی :happy:
وہ پوسٹ تو صرف ٹی وی چینلز اور موبائل فونز کے حالات دیکھ کر کی تھی۔ اگر لائیو حالات دیکھ لیتی تو میں نے حیرت سے بے ہوش ہو جانا تھا :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
پتہ نہیں خود کو آنٹی کہلواتی ہیں یا نہیں۔۔۔لیکن میں ان کو آنٹی ہی کہتی ہوں۔:noxxx:

ویسے میں نے ان کو کبھی سنا نہیں۔۔۔ میں تو صبح گھر پر ہی نہیں ہوتی۔۔ امی سے سننے کو ملتا رہتا ہے کہ بھئی یہ عورت بہت بولتی ہے۔:grin:

ماوراء یہ ساحر لودھی انکل کی بہن ہیں۔ ماشاءاللہ دونوں بہن بھائی بور کرنے میں خاصے ماہر ہیں۔ :openmouthed:
 

ماوراء

محفلین
:surprise: ساحر لودھی کی بہن؟؟ :surprise: مجھے ابھی ہی پتہ چلا۔
ساحر لودھی کا ایک پروگرام آتا ہے۔۔ اتنی اوچھی حرکتیں کرتا ہے اس میں۔ مجھے ذرا پسند نہیں۔ وہ تو کچھ زیادہ ہی بور کر دیتا ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
مجھے بھی کچھ عرصہ پہلے پتہ چلا۔ ایک پروگرام میں ساحر لودھی نے کہا تھا کہ شائستہ واحدی میری چھوٹی بہن ہے۔ پرائم ٹی وی پر آتا ہے شاید'ساحر لودھی شو'؟ جس کا فارمیٹ بی بی سی کے پروگرام 'فرائڈے نائٹ ود جوناتھن راس' کی نقل ہے۔ میں نے اتفاق سے ایک شو دیکھ لیا تھا جس میں طلعت حسین کو بلایا ہوا تھا۔ تبھی اندازہ ہوا کہ موصوف کتنا بور کرتے ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
بالکل۔۔وہی جس میں طلعت حسین آئے تھے۔۔اتفاق سے میں نے بھی وہی دیکھا تھا وہ بھی شاید آدھا۔ باقی اگر لگا ہو تو آتے جاتے دیکھ لیتی ہوں۔ اتنی بزرگ شخصیات کو بلوا کر ان کے سامنے عجیب عجیب حرکتیں کر رہا ہوتا ہے۔ ہمارے کسی ٹی وی فنکار جن کا نام بھول گیا۔۔جو بہت پہلے وفات پا گئے تھے۔۔ان کی بیٹی کو پروگرام میں بلوایا۔ شروع میں نہایت ہی ادب سے بلوایا اور اس فنکار کا نام لے کر کہا کہ آپ کی اجازت سے آپ کی بیٹی کو بلواتا ہوں۔ ایک تو وہ جو بیٹی تھی۔۔۔وہ تو الگ کہانی۔۔۔لیکن ساحر لودھی نے اس کے باپ کے بارے میں ایک مختصر سے سوال کے بعد دوسرا سوال پوچھا کہ "کیا آپ نے کبھی کسی سے محبت کی ہے؟" :rolleyes: اگر اس لڑکی کا باپ واقعی آسمان سے دیکھ رہا ہو گا تو وہ کیا سوچ رہا ہو گا کہ میری بیٹی سے یہ سوال پوچھنے کے لیے اس نے اسے بلایا ہے؟
بھئی میری طرف سے تو ساحر لودھی کے منہ پر دو تھپڑ۔ :blushing:;)
بھلا اس کو بلایا ہے تو اسکے باپ کے بارے میں پوچھو۔۔۔نا کہ اس کی ذاتی زندگی کے بارے میں۔۔وہ بھی ٹی وی پر سب کے سامنے۔۔:nailbiting:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اتفاق کی بات کہ طلعت حسین والا میں بھی پورا نہیں دیکھ سکی تھی کہ مجھے بھی اتنی الجھن ہو رہی تھی جس طرح کی باتیں موصوف کر رہے تھے۔ حالانکہ طلعت حسین کی باتیں سننے میں اتنا مزہ آ رہا تھا لیکن میزبان کی بونگیاں ہر گز قابلِ سُن نہیں تھیں :ڈ
اور میری طرف سے اس جوہری (چینل) کو ڈاکٹر کے پاس جانے کی نصیحت جس نے یہ ہیرا میزبان دریافت کیا۔:battingeyelashes:
یقیناً ہر پروگرام ہی ماشاءاللہ ہوتا ہو گا۔
 

حجاب

محفلین
ساحر لودھی کو تھپڑ پڑتے دیکھ کر سوچا کہ میں بھی اس نیک کام میں حصّہ لے لوں :) میری طرف سے ساحر لودھی کو تھپڑ اور جوتے بھی مارنے چاہیئں اُسکو دیکھنا یا سُننا دونوں ٹینشن ہے دیکھ کے ہی :sick:
 

تعبیر

محفلین
مجھے بھی دکھاؤ یہ نمونہ تاکہ میں بھی اپنے حسین خیالات بتاؤں بلکہ ہو سکتا ہے کہ تھپڑ کا بھی ارادہ ہو جائے
 

ماوراء

محفلین
ہاہاہاہا۔۔۔حجاب بھی۔۔:grin: ویسے بہت سی لڑکیاں اس کی فین بھی ہیں۔ لیکن شکر ہے یہاں کوئی نہیں۔

تعبیر۔۔یہ رہا نمونہ۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
مجھے بھی دکھاؤ یہ نمونہ تاکہ میں بھی اپنے حسین خیالات بتاؤں بلکہ ہو سکتا ہے کہ تھپڑ کا بھی ارادہ ہو جائے

بوچھی نے کہا:
پی ۔ ٹی وی پے لگا کرتا ہے اس جوکر کا شو ۔۔، اب دن یاد نہیں :worried: مگر لگتا آٹھ بجے بجے ہی ہے ۔۔
میں تو اسکا نام دیکھ کے ہی چینل بدل لیا کرتی ہوں :party: ۔۔ آپ نے کیا کرنا ہے دیکھ کے ۔ اپنا ہی سر پیٹینے کو دل کرے گا آپکا بھی :rollingonthefloor: اس لئے نا ہی دیکھئیے تو بہتر :chatterbox:

مجھے کیوں لگتا ہے کہ یہ شو پرائم ٹی وی پر آتا ہے۔ ٹھیک طرح سے یاد نہیں لیکن شاید ہفتہ، اتوار اور پیر میں سے کسی دن لگتا ہے اور وقت چار سے پانچ، ساڑھے پانچ کے درمیان ہونا چاہئیے۔
 
Top