ویب ہوسٹنگ کے متعلق معلومات اور مشورہ درکار ہے

پردیسی

محفلین
محترم دوستو ہماری اردو ویب نیوز جو کہ ایک پاکستانی ہوسٹنگ کمپنی ویب سول پر عرصہ دو سال سے ہوسٹ تھی ہیک کر لی گئی ہے۔۔۔ہمارے خیال میں اس کمپنی کی سیکورٹی ناقص ہونے کی وجہ سے ایسا ممکن ہوا ہے۔
اب ہمیں کوئی پاکستانی یا باہر کی اچھی کمپنی جس کی سروس بہت بہتر ہو کی ویب ہوسٹنگ کے متعلق معلومات درکار ہیں۔تاکہ ہم ادھر ہجرت کر سکیں۔
اس سے پہلے ہم نے چار سال ڈریم ہوسٹ کو بھی آزمایا ہے۔ہماری نگاہ میں وہ عالمی ڈاکو ہیں
ہم نے گو ڈیڈی کو بھی تقریبا تین سال آزمایا ہے۔۔ان کی سروس دوسروں سے بہتر ہے مگر وہ کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیتے۔اگعر سائٹ ڈاؤن ہے تو ڈاؤن پڑی رہے گی۔انہوں نے جواب نہیں دینا۔
اب آپ محترم ساتھیوں سے مشورہ درکار ہے کہ کہاں ہجرت کی جائے؟
 
HostGator کی ہوسٹنگ اور سیکورٹی دونوں بہتر ہیں ۔ اس کے علاوہ اپنی سیکورٹی کا خود بھی خیال کریں ۔ اور سیکورٹی اقدامات اٹھائیں ۔ اپنے پاسورڈ کو مضبوط بنائیں ۔ یوزر نیم کو ایڈمن سے تبدیل کرکے کچھ اور رکھا کریں ۔ ایسے پلگ ان انسٹال کریں جو کہ لاگ ان کی لمنٹ کو کم کردے اگر ایک دفعہ ہی کردیں تو بہتر ہے ۔ اس کے علاوہ بھی بہت اقدامات ہے جن پر لکھنےکو ایک تحریر لکھی جاسکتی ہے ۔
 
محترم پھر بسم اللہ کریں۔۔لکھ دیں ایک تحریر۔۔میرے جیسوں کا بھلا ہوگا
 
فخرنوید

محفلین
مثال کے طور پر کون سی بیوقوفی (بیوقوفیاں)؟
جب کوئی ویب ڈویلپر سرور پر فائلیں اپ لوڈ اور ڈاون لوڈ کر نے کے لئے ایف ٹی پی پروٹوکول والے سافٹ وئیر استعمال کرتا ہے۔تو یہ آپ کی ہوسٹنگ کے لئے خطرناک ہو سکتا ہے۔
ایف ٹی پی کے جو پروگرام استعمال کئے جاتے ہیں۔ وہ آپ کے یوزر نیم اور پاسورڈ کو انکرپٹ نہیں کرتے ہیں۔ یعنی آپ کے پاسورڈ اور یوزر نیم کو بالکل واضح صورت میں بھیجتے ہیں۔ جیسے یوزرنیم اگر urduweb اور پاسورڈ 12345 ہے تو یہ اسی طرح سرور کو ارسال کرے گا۔ جس سےخطرات بڑھ جاتے ہیں۔
اگر آپ کسی نیٹ کیفے یا پبلک انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے پی سی پر وائرس یا ٹروجنز وغیرہ موجود ہیں تو وہ آپ کے سسٹم پر استعمال ہونے والے یوزرنیم کو ٹٹولتے رہتے ہیں۔ اس کے ساتھ بزریعہ انٹرنیٹ کسی ہیکرز یا خود کار روبوٹ کو بھیجتے ہیں۔ جو اس یوزرنیم اور پاسورڈ کو استعمال کر کے آپ کی سائیٹ پر مکتلف قسم کے کوڈز انجیکٹ کر دیتا ہے۔ جسے بعد میں گوگل والے میلاوئیر کا نام دے کر آپ کی سائیٹ کو خطرناک نشانذدہ کر دیتے ہیں۔
 
محترم پھر بسم اللہ کریں۔۔لکھ دیں ایک تحریر۔۔میرے جیسوں کا بھلا ہوگا
اتنی محنت سے تحریر لکھی تھی اس بارے میں ، ہیڈنگ ڈالتےہوئے ساری تحریر غائب ہوگئی اور اسی وقت ٍ ڈرافٹ میں سیو ہوگئی ۔ اب مجھے رونا آرہا ہے ساری محنت ضائع ہوگئی :cry2::angry2:
 
تلمیذ

لائبریرین
اتنی محنت سے تحریر لکھی تھی اس بارے میں ، ہیڈنگ ڈالتےہوئے ساری تحریر غائب ہوگئی اور اسی وقت ٍ ڈرافٹ میں سیو ہوگئی ۔ اب مجھے رونا آرہا ہے ساری محنت ضائع ہوگئی :cry2::angry2:

اوہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یعنی آپ بھی کسی وائرس کا شکار ہو گئے:? اور یہ جو آپ نے لکھا ہے کہ تحریر ڈرافٹ میں سیو ہو گئی تو کیا یہ ریکور نہیں ہو سکتی؟
 
اوہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یعنی آپ بھی کسی وائرس کا شکار ہو گئے:? اور یہ جو آپ نے لکھا ہے کہ تحریر ڈرافٹ میں سیو ہو گئی تو کیا یہ ریکور نہیں ہو سکتی؟
ریکور ہوسکتی ہے لیکن ڈرافٹ اچانک اس وقت سیو ہوا جب تحریر غائب ہوگئی ۔ اس سے پہلے صرف دو دفعہ ڈرافٹ میں تحریر سیو ہوئی جو کہ شروع کا حصہ ہے معلوم نہیں کیا وجہ تھی کہ اس کے بعد ڈرافٹ میں کچھ بھی سیو نہیں ہوا اور جب ہوا تو اس وقت ہوا جب تحریر ہی غائب ہوگئی۔
 
محترم دوستو ہماری اردو ویب نیوز جو کہ ایک پاکستانی ہوسٹنگ کمپنی ویب سول پر عرصہ دو سال سے ہوسٹ تھی ہیک کر لی گئی ہے۔۔۔ ہمارے خیال میں اس کمپنی کی سیکورٹی ناقص ہونے کی وجہ سے ایسا ممکن ہوا ہے۔
اب ہمیں کوئی پاکستانی یا باہر کی اچھی کمپنی جس کی سروس بہت بہتر ہو کی ویب ہوسٹنگ کے متعلق معلومات درکار ہیں۔تاکہ ہم ادھر ہجرت کر سکیں۔
اس سے پہلے ہم نے چار سال ڈریم ہوسٹ کو بھی آزمایا ہے۔ہماری نگاہ میں وہ عالمی ڈاکو ہیں
ہم نے گو ڈیڈی کو بھی تقریبا تین سال آزمایا ہے۔۔ان کی سروس دوسروں سے بہتر ہے مگر وہ کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیتے۔اگعر سائٹ ڈاؤن ہے تو ڈاؤن پڑی رہے گی۔انہوں نے جواب نہیں دینا۔
اب آپ محترم ساتھیوں سے مشورہ درکار ہے کہ کہاں ہجرت کی جائے؟
دیکھیں جی ویب سرور تو سارے کے سارے ہی باہر ہیں زیادہ تر امریکہ اور کینیڈا بیسڈ ہیں۔ یہاں پاکستان میں تو صرف ریسیلرز ہیں۔ اور یہاں اگر بات دیکھی جا سکتی ہے تو وہ ہے ، سرور کی معلومات،کسٹمر سروس کا سٹینڈرڈ، اور قیمت۔
میں ماضی میں پاکستان کی 2 کمپنیوں سے (uacommunications, اور hostndomain) اوراس وقت پاکستان کی 3 ویب ہوسٹنگ کمپنیوں (SolHut، PakCbyber, اور hosterpk)سے ہوسٹنگ کروا رہا ہوں اور اس کے علاوہ کینیڈا کی ایک کمپنی Hostupon سے بھی پیکج لیئے رکھا۔

Hostupon ایک بہت اچھی ہوسٹنگ کمپنی لگی اور فوراََ مسئلہ کا حل نکالتے تھے وہ۔ اور پاکستانی کمپنیوں میں سول ہٹ انتہائی بے کار اور فضول لگی اور سب سے بہتر ریسلیرز hosterpk ہیں، فوری ریسپانس دیتےہیں۔ اور Unlimited ہوسٹنگ صرف 7500 روپے میں۔ اور چونکہ ان کا آفس راولپنڈی میں ہی ہے تو مجھے بہت آسانی رہتی ہے۔

باقی سیکیورٹی کی بات رہی تو دیکھیں وہ تو بڑی بڑی انٹرنیٹ کمپنیاں ہیک ہو جاتی ہیں۔ بس اصل بات یہ ہے کہ ریگولرلی اپنے ڈیٹا بیس کا اور مواد کا بیک اَپ لے لیا جائے تو سیکیورٹی کی کوئی ٹینشین ہی نہیں باقی رہتی۔ ان سرورز کو ترجیح دیں جو بیک اَپ ڈیلی بناتے ہیں، ہیک ہوئے بھی تو ان کو کال کی اور Restore ہو گئے
 
نبیل

تکنیکی معاون
پردیسی بھائی، یہاں کئی تجربہ کار ویب ماسٹر موجود ہیں، یقیناً وہ آپ کو سائٹ سیکیور کرنے کے اچھے طریقے بتا سکیں گے۔ انفارمیشن سسٹم سیکیورٹی ایک وسیع موضوع ہے۔ سائٹ سیکیور کرنے کے لیے کچھ بنیادی اقدامات ضرورت اٹھانے چاہییں۔ چند مثالیں درج ذیل ہیں:

1۔ سائٹ کے فائل ایریا کو کبھی بھی عام ایف ٹی پی کے ذریعے ایکسس نہیں کرنا چاہیے۔ ممکن ہو تو صرف سیکیور شیل کا استعمال کیا جانا چاہیے اور وہ بھی پرائیویٹ اور پبلک کی (key) جنریٹ کرکے۔
2۔ سائٹ کے ایڈمن سیکشن تک رسائی صرف چند مخصوص آئی پی ایڈریسز تک محدود کر دینی چاہیے۔
3۔ اگر ہو سکے تو ایڈمن سیکشن میں لاگ ان کے لیے سیکیور ایچ ٹی ٹی پی کنکشن استعمال کیا جانا چاہیے۔
4۔ اگرچہ یہ سائٹ منیجمنٹ سے قدرے غیر متعلقہ ہے لیلکن چونکہ ونڈوز سسٹمز پر وائرس کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے اسی لیے ونڈوز کمپیوٹر کے ذریعے سائٹ پر لاگ ان ہونا بھی خطرناک ہوتا ہے کیونکہ اس طرح آپ کا یوزر نیم اور پاس ورڈ ہیک ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
 
پردیسی

محفلین
اہم معلومات کے لئے بہت شکریہ نبیل بھائی،
اصل میں مجھے بھی شک ہے کہ جب سے میں نے Filezila ایف ٹی پی کلائنٹ استمال کیا تھا تب سے ہی کوئی پنگا ہوا ہے۔دوسرا میں کسی ایسے بندے کا سوفٹ وئیر استمال نہیں کرتا جس میں میں اعتبار نہ کروں۔۔پچھلے دنوں یہ بھی بد احتیاطی ہو گئی تھی۔
اب اللہ کا شکر ہے میں نے سائٹ ریکور کر لی ہے۔اپنی ونڈو کے نظام سے تمام چیزیں پھڑکا دیں ہیں۔
سرور اور ونڈو میں سخت احتیاط شروع کی ہے جیسا کہ پہلے کرتا تھا۔خود سے تو ساری احتیاط دوبارہ کر لی ہے۔اگر کوئی شریر اسکرپٹ دوبارہ زندہ نہ ہوا تو انشااللہ سب ٹھیک ہی ہوگا
اب آگے اللہ بہتر کرے گا۔
 
Top