ویب ٹو سٹائل میں نئے شیڈ دستیاب!

نبیل

تکنیکی معاون
logo_purple.jpg



logo_green.jpg


السلام علیکم،

میں نے ویب ٹو سٹائل میں دو نئے سبز اور پرپل شیڈ فراہم کر دیے ہیں۔ان نئے سٹائلز کا انتخاب آپ فورم کے پیج پر نیچے دائیں جانب والے ڈراپ ڈاؤن لسٹ باکس میں کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنی پروفائل آپشنز میں بھی ان سٹائلز کو منتخب کر سکتے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو یہ سٹائل پسند آئیں گے۔ اگر آپ کو ان سٹائلز میں کوئی خامی نظر آتی ہے تو اس کے بارے میں یہاں مطلع کریں۔

والسلام
 

مکی

معطل
اچھے سٹائل ہیں.. میں نے سبز گھاس لگا لی ہے.. فی الحال کوئی مسئلہ نظر نہیں آرہا..
 

الف عین

لائبریرین
دو الگ الگ آپشنس کا نظم ہو تو بہتر ہے۔ ایک فانٹ ستائل اور دوسرا رنگ اور شیڈ۔ میں نے رنگ بدلنا چاہا تو رنگ تو بدل گیا لیکن وہی اردو نسخ ایشیا تائپ فانٹ میں نکلا یہ سٹائل، میں ویب نسخ پسند کرتا ہوں، اس کا کوئی اور آپشن نہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
نبیل بھائی! اسٹائلز تو بہت ہی اعلٰی ہیں خصوصاً سبز والے میں بٹن بہت خوبصورت لگ رہے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ نفیس ویب نسخ لگاتا ہوں تو سسٹم درست چلتا ہے لیکن ویب ٹو اسٹائلز کی کوئی بھی تھیم چلاتے ہی اردو محفل ویب سائٹ بہت اٹک اٹک کر چلتی ہے۔
ایک اور بات کہنا چاہوں گا کہ ویب ٹو اسٹائلز میں ہیڈر میں لکھا گیا اردو محفل چھوٹا کیوں دکھائی دیتا ہے جبکہ نفیس ویب نسخ اسٹائل میں یہ اس سے کچھ بڑا نظر آتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابو شامل، پسند کرنے کا شکریہ۔ آپ کے بنائے ہوئے ہیڈر کی وجہ سے سٹائل اور بھی اچھے لگ رہے ہیں۔ :)
ویب ٹو سٹائل کی ڈیفالٹ‌ سٹائل سے زیادہ بینڈ وڈتھ استعمال کرنے کی وجہ مجھے فی الحال سمجھ نہیں آئی۔ اس کے لیے کچھ تحقیق کرنی پڑے گی۔
ویب ٹو سٹائلز میں ہیڈکا سائز 75 پکسل ہے جبکہ ڈیفالٹ سٹائل میں ہیڈر 100 پکسل کا ہے، اسی سائز کا فرق نظر آ رہا ہے۔
 
Top