وہ کون تھی

احسن ایاز

محفلین
وہ جو میرے دل کو جلاتی تھی وہ کون تھی؟
جو روز خوابوں میں آتی تھی وہ کون تھی؟

وہ جو نظر تک نہیں آئی مگر خطوط اس کے
جسکی ایک ایک تحریر تڑپاتی تھی وہ کون تھی؟

میری چھوٹی چھوٹی خوشیوں پر تحائف اُس کے
جو میری خوشیوں کو چار چاند لگاتی تھی وہ کون تھی

ہائے....! وہ شیریں آواز جو کانوں میں رس گول دے
جو کال پے جان جان بلاتی تھی وہ کون تھی

میں نے آج تک احسن اُسے دیکھا نہیں
جو میری کتابوں میں گلاب رکھ جاتی تھی وہ کون تھی
 
بھائی، ایسے تو بہت اصلاح کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ عموماً ایسے کلام کی اصلاح کا بیڑا کوئی نہیں اٹھاتا، جو کسی بحر کے قریب نہ ہو۔
اگر آپ واقعی شاعری کے بارے میں سنجیدہ ہیں تو بحر اور اوازن کی بنیادی شدبد حاصل کریں، اور پھر طبع آزمائی کریں، اس طرح اساتذہ سے اصلاح لینا بھی ممکن ہوجائے گا۔
خیر، چونکہ آپ محفل میں نووارد ہیں، اس لئے آپ کی حوصلہ افزائی کے لئے (آپ میرے ہم نام بھی ہیں) میں کچھ کوشش کرتا ہوں کہ ان سطور کو کسی بحر کے میں موزوں کر سکوں۔

میرے خیال میں اس غزل کے لئے جو بحر مناسب رہے گی وہ ہے ’’مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن‘‘

پیہم جو میرے دل کو جلاتی تھی، کون تھی؟
جو روز میرے خوابوں میں آتی تھی، کون تھی؟

تھی کون وہ جو لکھتی تھی چھپ کر مجھے یہ خط
تحریر جس کی مجھ کو رلاتی تھی، کون تھی؟

آواز کس کی ہوتی تھی گمنام کال پر
جو جان کہہ کے مجھ کو بلاتی تھی، کون تھی؟

احسنؔ، میں سوچتا ہوں کہ ہر روز اک گلاب
جو میرے کاغذوں میں چھپاتی تھی، کون تھی؟

دعاگو،
راحلؔ
 
محمد وارث

لائبریرین
"وہ کون تھی"، 1964ء میں ریلیز ہونے والی منوج کمار کی ایک فلم تھی۔ آپ کے عنوان سے وہی ذہن میں آ گئی، اس فلم میں مدن موہن کی موسیقی نے جادو جگایا تھا، خاص طور پر، "لگ جا گلے کہ پھر یہ حسیں رات ہو نہ ہو"۔ دیگر گانے بھی عمدہ ہیں۔

دخل در معقولات کے لیے معذرت۔ :)
 
ھاھاھاھا کوئی بات نہیں لفظوں سے لفظ ملیں گے تب ہی یادیں بنیں گی اور جب تک کوئی چیز کیسی دوسری چیز کی یاد نہ دلائے پھر وہ چیز ہو یہ الفاظ خودبھی مٹ جاتے ہیں
 
سیما علی

لائبریرین
"وہ کون تھی"، 1964ء میں ریلیز ہونے والی منوج کمار کی ایک فلم تھی۔ آپ کے عنوان سے وہی ذہن میں آ گئی، اس فلم میں مدن موہن کی موسیقی نے جادو جگایا تھا، خاص طور پر، "لگ جا گلے کہ پھر یہ حسیں رات ہو نہ ہو"۔ دیگر گانے بھی عمدہ ہیں۔

دخل در معقولات کے لیے معذرت۔ :)
وارث صاحب !!
کیا یاد دلا دیا بہترین فلم ۔ یہ بھی پتہ چل گیا کہ یہ بھی آپکا شعبہ خاص ہے ۔بے حد اعلیٰ موسیقی ۔۔۔
جیتے رہیے۔
 
Top