وہ مقبرہ جسے عیسائی حضرت عیسیٰؑ کا مقبرہ کہتے ہیں 500 سال بعد کھول دیا گیا۔

کعنان

محفلین
وہ مقبرہ جسے عیسائی حضرت عیسیٰؑ کا مقبرہ کہتے ہیں 500 سال بعد کھول دیا گیا۔
31 اکتوبر 2016
531086760.jpg

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) یروشلم شہر کے قدیمی حصے میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے منسوب مقبرے کو صدیوں بعد پہلی بار تزین و آرائش اور آرکیالوجیکل تجزیے کے لئے کھولا گیا تو اندر کے مناظر دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

ڈیلی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مقبرے کے اندرونی حصے کو بند کرنے کے لئے تقریباً 500 سال قبل سنگ مر مر کے بلاک نصب کئے گئے تھے۔ مقبرے کو کھولا گیا تو بیرونی بلاک کے آگے سنگ مرمر کا ایک اور بڑا بلاک تھا جو تقریباً 800 سال قبل نصب کیا گیا تھا۔

مقبرے کے اندرونی حصے کو بیرونی حصے سے علیحدہ کرنے والے سنگ مر مر کے بلاک کو ہٹانے کے بعد نیشنل ٹیکنیکل یونیورسٹی آف ایتھنز کے سائنسدان اندر داخل ہوئے تو وہاں وہ جگہ نظر آئی جسے عیسائی مقام صلیب قرار دیتے ہیں، تاہم مقبرے کا یہ اندرونی ترین حصہ بالکل خالی تھا۔

مقبرے کے اندرونی حصے کو صدیوں بعد کھول کر اس کی تزین و آرائش اور آرکیالوجیکل تجزیے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ سائنسدان مقبرے کی اندرونی دیواروں پر صدیوں سے جمع ہونے والی موم اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو مائع صابن اور پانی کے محلول میں بھیگی ہوئی روئی سے صاف کر رہے ہیں۔ صفائی اور تجزیے کا کام مکمل ہونے کے بعد مقبرے کو پھر سے بند کر دیا جائے گا۔

ح
R
 
آخری تدوین:
Top