سولھویں سالگرہ وہ لوگ بلا لاؤ، نمکین طبیعت کے

جاسمن

لائبریرین
اردو محفل میں کتنے ہی محفلین آئے اور مختصر یا طویل عرصہ گزار کے محفل چھوڑ گئے۔ کچھ دنیا سے پردہ کر گئے۔ اور کچھ نے خود سے جدائی اختیار کر لی۔
کبھی وجوہات ذاتی تھیں جیسا کہ مصروفیت یا کسی اور سوشل میڈیا کو اختیار کر کے اس پہ وقت دینا وغیرہ
یا
پھر محفل میں کسی سے کھٹ پٹ ہوئی یا اپنے مزاج کا ماحول نہیں لگا۔ کسی بات سے دل برداشتہ ہو گئے وغیرہ۔
ان میں بہت سے محفلین کی یادوں کی تصاویر محفل کی راہداریوں میں جگہ جگہ نظر آتی ہیں۔ حساس دل محفلین انھیں یاد کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جو غائب اور تائب ہیں، وہ پھر سے محفل کا حصہ بن جائیں۔

آئیے محفل کی سالگرہ پہ ہمیشہ کے لیے جانے والوں اور غائب و تائب محفلین کو یاد کریں اور ان کے نام کے ساتھ ان کے کسی خوبصورت مراسلے کا اقتباس شریک کریں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ماہی احمد ۔۔۔ نام ہی کافی ہے۔
ہم آئے ، کچھ دن کا ساتھ تھا ، رمضان سے پہلے تک۔ اس کے بعد لاکھ پکارنے پر بھی نہیں آئیں۔ یقیناً اپنی زندگی میں مصروف ہوں گی۔
کوئی مراسلہ یاد نہیں کہ اقتباس لے کر شئیر کریں۔ دعاؤں کا نذرانہ جھولیاں بھر بھر دینا چاہتے ہیں۔

اللہ کرے کہ ماہی بہنا اپنی زندگی میں خوش و خرم رہیں اور اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر یہاں بھی چکر لگا لیا کریں۔
ہم تو جب سے آئے ہیں۔۔۔ ابھی تک لاگ آؤٹ بھی نہیں کیا۔ ہمارے نام تو کسی کا غائب محفلین ہونے کے ناتے بھی مراسلہ نہیں لکھا جائے گا۔۔ لیکن ہم کیوں محروم رہیں۔۔ ہم کل کچھ گھنٹے غآئب رہیں گے پاکستان ٹائم صبح تین بجے سے دس بجے صبح تک۔۔ محفلین سے درخواست ہے کہ اس دوران ہمارے لئے مراسلات لکھ لیں تا کہ ہم بھی بھرپور دلی خوشی پا سکیں۔
 
محمد عبدالرؤوف

کچھ دن پہلے ماہی بہن سے ذاتی مکالمہ میں بات ہوئی تھی انہیں گھریلو مصروفیات کی وجہ سے محفل کو وقت دینا مشکل ہو رہا ہے
 
جاسمن

لائبریرین
مخولیہ شاعری ہمیش ای دِل کِھِچ رئی اے۔ اَج کل دے منّے پر منّے مخولیہ اردو پنجابی رل گڈ شاعراں مثلاً انور مسعود، خالد مسعود، عبیر ابُوذری مرحوم تُوں پہلُوں وی بڑے شاعر ایس صِنف وچہ رونق لاندے رئے نیں۔ جِنہاں وچوں اک راجہ مہدی علی خان وی سن۔ تہاڈے آنند لئی اونہاں دی کتاب ' اندازِ بیاں اور' وِچوں چند شعر ونگی دے طور تے پیش نیں:

عُذرِگناہ بدتر از گناہ
سوں رب دی مام دین میں کل رات تیرے کو
مِلتی ضرور پر مُجھے چیتا نئیں رہیا

اللہ رکھا تے چارپائی
منجی دا پاوا امّاں میتھوں نئیں ٹٹیا
کل اس پہ اللہ رکھا تشریف رکھ گیا تھا

جنون اور عشق
جنونِ عشق میں اپنا گریباں پھاڑ دیتا ہوں
وہ ظالم مُسکرا کر دو تروپے مار دیتی ہے

پردہ
جب کسی نے مُسکرا کر مُجھ پہ اک سُٹیا سلام
'دُر فِٹے منہ' کہہ کے میں پردے دے پِچھے چَھپ گئی

دعوت
اکیلی گر نئیں آتی میرے بلانے پر
کھسم کے ساتھ چلی آ غریب خانے پر

دو بھائی
میں ماروں گا منع کر اس کو بے بے
جمالا مُجھ پہ تُھوکیں سُوٹتا ہے
 
سیما علی

لائبریرین
آئیے محفل کی سالگرہ پہ ہمیشہ کے لیے جانے والوں اور غائب و تائب محفلین کو یاد کریں اور ان کے نام کے ساتھ ان کے کسی خوبصورت مراسلے کا اقتباس شریک کریں۔
جب بھی پُرانی لڑی دیکھتی ہوں تو بہت سارے لوگ اب نہیں ہیں مگر اُنکی باتیں اُنکی یادیں اُردو محفل پر موجود ہیں
دوسری سالگرہ - اراکین اشعار کے آئینے میں
 
سیما علی

لائبریرین
اردو محفل کوئز

۱: اردو محفل کب لاؤنچ کی گئی؟

۲: اردو محفل کا اولین تھریڈ کون سا تھا؟

۳: اردو محفل میں اب تک کتنے اور کون کون لوگ ایڈمنسٹریٹر بن چکے ہیں؟

۴: اردو محفل میں سب سے پہلے 500 پیغامات پوسٹ کرنے والے ممبر کا نام بتائیں؟

۵: اردو محفل میں سب سے پہلے 5000 پیغامات پوسٹ کرنے والے ممبر کا نام بتائیں؟

۶: اردو محفل کس تاریخ کو پہلی بار وی بلیٹن پر منتقل ہوئی؟

۷: کون ہے جو محفل میں آیا تھریڈ سب سے پہلے کس نے شروع کیا اور پہلے اس کا نام کیا تھا؟

۸: اردو محفل کے سب سے کم عمر ممبر کا نام بتائیں؟

۹: کوئی 5 ایسے ممبر بتائیں جن کی شادیاں محفل میں آنے کے بعد ہوئیں؟
بہت دلچسپ :):):):):)
 
جاسمن

لائبریرین
زبیر مرزا بہت سنجیدہ و شائستہ مزاج محفلین ہیں۔ شاید 2017 سے غائب ہیں۔ اللہ کرے خیریت سے ہوں۔ آمین!
ہم سب اپنے آپ سے محبت کرتے ہیں اس کوئی قباحت نہیں لیکن جب ہم خود سے محبت کا اعلان کرنے لگیں تب یہ تکبر اورخودنمائی کی شکل اختیارکرکے ہمیں بدشکل بنا دیتا ہے۔
 
Top