وہ اک برس جو بظاہر ایک سال سے کم تھا!

صاحبو! اس محفلِ صفا میں ایک برس بیت گیا۔ نہ جانے کیسے کیسے خاطرات جمع ہو گئے ان ۳۶۵ دنوں میں۔ بہرکیف جیسی بھی گزری، بھلی گزری، بری گزری اس پر حرف نہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ میں اس محفل تک آیا کیسے۔ جناب محفل تک پہنچنے کا سوال تو جب اٹھتا ناں کہ ہم "فیس بک" کی جان چھوڑتے۔ در اصل ہم ہیں "ٹیبل ٹینس" کے دل دادہ، جنون کی حد تک۔ اور اسی لیے گھر میں ایک ٹیبل بھی خرید رکھا ہے کہ جب چاہا بچھا کر کھیلنا شروع کر دیا۔ اب بات ایک دن یہ ہوئی کہ ہمارے ایک پھپھی زاد سے ہمارا "چیمپین ٹرافی" پر 'میچ' ہوا۔ شرط یہ رکھی گئی کہ ہم جو ہاریں گے تو وہ کریں گے جو وہ صاحب کہیں گے۔ اب خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ ہمیں ہار نصیب ہوئی۔ غصہ تو بہت آیا لیکن کیا کرتا۔ خیر جو بات شرط پوری کرنے تک پہنچی تو انہوں نے فرمایا کہ "تم ایک ہفتہ 'فیس بک' سے دور رہو گے۔"
بھئی قیامت ہی تو ٹوٹ پڑی۔ کیا کرتے، وعدے کے دھنی ہونے کے ثبوت میں ایک ہفتے کے لیے 'ڈی ایکٹویٹ' کر دیا 'فیس بک'۔ اب سوال یہ تھا کہ بندہ کرے تو کیا؟ فورم ڈھوندنے شروع کیے۔ اب جو دیکھا تو اردو محفل پر چلت پھرت اور رونق نسبتا زیادہ نظر آئی۔ سو اختیار کر لی محفلین کی سند۔ اب شروع شروع میں تو ذرا ڈرے سہمے سے رہنے لگے۔ پھر رفتہ رفتہ یہاں کے باسیوں نے ہمیں اتنا بدتمیز بنا دیا کہ اپنی قافیہ اور کبھی کبھی تو وزن سے خارج غزل بھی دھڑلے سے یہاں ارسال کرنے لگے۔
اور اس بات کو تسلیم کرنا ہی پڑے گا کہ میرا ذوقِ شاعری یہاں بہت پروان چڑھا ہے، جس میں اساتذہ اور احباب کا خاصا کردار ہے۔ خیر یہ سب تو ہوئی داستانیں۔ اب فوراً تمام احباب آ کر ہمیں ان تمام فلسفیانہ جوابوں، فارسیانہ اردو، کمر توڑ مراسلے، پھوس بڈھوں والی باتیں اور بہت سی شکایات جو مجھے اس ایک سال کی مدت میں موصول ہوتی رہیں، کے لیے معاف فرمادیں۔

نوٹ: نیرنگ خیال سے برگرفتہ!
کوئی بندہ خدا آکر ٹیگ نامہ لگا دے!
 

نایاب

لائبریرین
کبھی کبھی " ہار " ہی منزل تک پہنچنے کا سبب بن جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔
اور گلے کا ہار بن جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا آپ واقعی " بڈھے " نہیں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔؟
 
کبھی کبھی " ہار " ہی منزل تک پہنچنے کا سبب بن جاتی ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
اور گلے کا ہار بن جاتی ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
کیا آپ واقعی " بڈھے " نہیں ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔؟

میاں ہم واقعی کوئی نوجوان ہیں ۱۷ برس کے۔ یہی تو بہتان ہے کہ نوجوانی میں ہی بڈھوں والی ادائیں ہیں!
 
کبھی کبھی ہار جانے کا مطلب مات کھانا نہیں ہوتا
انسان کچھ کھو کر ہی کچھ پاتا ہے
اور یہ الگ بات کہ جو کچھ کھو کر پاتا ہے
وہ کھو جانے والی چیر سے بہتر ہوتا ہے :)
 

بھلکڑ

لائبریرین
ویسے اس آپ کو ہارنے کی بہت اچھی قیمت ملی ہے۔۔۔۔۔:grin:
یہ مشکل اردو بھی ادھر سے ہی سیکھی ہے کیا۔۔۔۔۔؟
 
ویسے اس آپ کو ہارنے کی بہت اچھی قیمت ملی ہے۔۔۔ ۔۔:grin:
یہ مشکل اردو بھی ادھر سے ہی سیکھی ہے کیا۔۔۔ ۔۔؟

ہاں قیمت تو اچھی ملی ہے لیکن اس وقت سے محفلین کو بھگتنی پڑ رہی ہے۔!
نہیں بھائی اردو اردو ہے مشکل اور سہل سے کیا! انداز اپنا اپنا ہوتا ہے۔
 

بھلکڑ

لائبریرین
ہاں قیمت تو اچھی ملی ہے لیکن اس وقت سے محفلین کو بھگتنی پڑ رہی ہے۔!
نہیں بھائی اردو اردو ہے مشکل اور سہل سے کیا! انداز اپنا اپنا ہوتا ہے۔
نہیں آُ کی شمولیت سے تو محفل کی رونق میں اضافہ ہی ہوا ہے۔۔
انداز والی بات سے متفق ہوں ۔۔۔۔۔۔
اور عنوان کو تین بار زبردست کی ریٹنگ عنایت کی جاتی ہے
 
نہیں آُ کی شمولیت سے تو محفل کی رونق میں اضافہ ہی ہوا ہے۔۔
انداز والی بات سے متفق ہوں ۔۔۔ ۔۔۔
اور عنوان کو تین بار زبردست کی ریٹنگ عنایت کی جاتی ہے

پھر بقول آپ کے حضور کی عنایت ہی ہے۔ ورنہ من آنم کہ من دانم!
 

نایاب

لائبریرین
میاں ہم واقعی کوئی نوجوان ہیں ۱۷ برس کے۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟
یہی تو بہتان ہے کہ نوجوانی میں ہی بڈھوں والی ادائیں ہیں!
بہت دعائیں مہدی صاحب ۔۔۔۔ جئیں ہزاروں سال آمین

سترہ برس کی بالی عمر کو سلام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویسے بھی 17 اور 71 میں کیا فرق ۔۔ سوا اس کے کہ کبھی 1 دائیں طرف کبھی بائیں طرف
یہ جوانی میں ہی جو بزرگی طاری ہوتی ہے ۔ اس کا لطف کوئی کیا جانے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
بہت دعائیں مہدی صاحب ۔۔۔ ۔ جئیں ہزاروں سال آمین

سترہ برس کی بالی عمر کو سلام ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
ویسے بھی 17 اور 71 میں کیا فرق ۔۔ سوا اس کے کہ کبھی 1 دائیں طرف کبھی بائیں طرف
یہ جوانی میں ہی جو بزرگی طاری ہوتی ہے ۔ اس کا لطف کوئی کیا جانے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
ہاہاہاہا۔
لگتا ہے اسکے بعد محفل کے اوتار پر اپنی ہی تصویر لگانی پڑے گی کہ 17 اور 71 کا فرق جاتا رہے۔
خوش رہیے
 
میاں ہم واقعی کوئی نوجوان ہیں ۱۷ برس کے۔ یہی تو بہتان ہے کہ نوجوانی میں ہی بڈھوں والی ادائیں ہیں!
باقاعدہ تصدیقی سند کے لیے محفلین کی تصویریں والی لڑی میں فوراَ اپنی ۵ عدد سے ۱۰ عدد تصاویر ارسال کریں تازہ بہت پرانی اور پرانی۔
 

عسکری

معطل
چلیں جی اس قیدی کو سینئیر قیدی کا درجہ عطا فرمایا جائے اور جیل کے کچن تک بلا روک ٹوک آنے جانے دیا جائے :grin:
 

عسکری

معطل
یہاں کچن میں بہت ہی کوئی خطرناک ٖقسم کے تجربے ہوتے ہیں میاں۔ ہم اسکی تاب نہ لا سکیں گے!
کچھ نہیں ہو گا اج تک کوئی مرا کیا ؟ یہ بس ہلکے پھلکے تجربے ہوتے ہین ویسے ہم پہلے یہ بنا کر کسی چرند پرند پر آزماتے ہین پھر خود کھاتے ہین :grin:
 
کچھ نہیں ہو گا اج تک کوئی مرا کیا ؟ یہ بس ہلکے پھلکے تجربے ہوتے ہین ویسے ہم پہلے یہ بنا کر کسی چرند پرند پر آزماتے ہین پھر خود کھاتے ہین :grin:

مرنے مرانے پر کیا موقوف ہے۔۔ گھر کی مرغی دال برابر ہی بھلی لیکن 'جنگی مرغا' تو نہیں ہوتی ناں! ہم نے تو کچن میں کوئی بہت فوجی اور اسلحہ و توپ و تفنگ دار لوگ دیکھے ہیں!
 
Top