وہ آ نہ سکے، وہ مل نہ سکے، یہ شکوہء بے جا کیا معنی ::: احمد ریاض

فرقان احمد

محفلین
وہ آ نہ سکے، وہ مل نہ سکے، یہ شکوہء بے جا کیا معنی
یہ عشق نہیں، اک غم ہی سہی، پر ذوقِ مداوا کیا معنی!

بیدرد جہاں نے جب دل کی ساری خوشیوں کو چھین لیا
پھر عزتِ دنیا کیا معنی ،آدابِ زمانہ کیا معنی ۔۔۔۔۔!

کلیوں کو مسلا جاتا ہے، کانٹوں سے کھیلا جاتا ہے !!!
حالات ہی ایسے ہوتے ہیں، قسمت سے الجھنا کیا معنی​

تو طوفانوں سے ٹکرائے تو مانوں تیری ہمت کو
ساحل کی تمنا کیا معنی، موجوں کا سہارا کیا معنی!​
 
Top