وہی ’کارواں‘ وہی ’قافلہ‘ تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو۔ مولانا اسماعیل میرٹھی

بچوں کے پسندیدہ شاعر مولانا اسماعیل میرٹھی کی ایک بہترین نصابیہ غزل ، جس میں الفاظ کے مترادفات کا استعمال کرتے ہوئے انھوں نے بچوں کے ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ کی کوشش کی ہے ، جسے انھوں نے ۱۸۸۰ ء میں اپنے بچّوں کے لیے لکھی تھی ۔

وہی ’کارواں‘ وہی ’قافلہ‘ تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہی ’منزلیں‘ وہی ’مرحلہ‘ تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

متفاعلن متفاعلن متفاعلن متفاعلن
اسے وزن کہتے ہیں شعر کا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

وہی ’شکر‘ ہے جو ’سپاس‘ ہے ، وہ ’ملول‘ ہے جو ’اُداس‘ ہے
جسے ’شکوہ‘ کہتے ہو ہے ’گلہ‘ تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

وہی ’نقص‘ ہے وہی ’کھوٹ‘ ہے، وہی ’ضرب‘ ہے وہی ’چوٹ‘ ہے
وہی ’سود‘ ہے وہی ’فائدہ‘ تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

وہی ہے ’ندی‘ وہی ’نہر‘ ہے ، وہی ’موج‘ ہے وہی ’لہر‘ ہے
یہ ’حباب‘ ہے وہی ’بلبلہ‘ تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

وہی ’کذب‘ ہے وہی ’جھوٹ‘ ہے، وہی ’جرعہ‘ ہے وہی ’گھونٹ‘ ہے
وہی ’جوش‘ ہے وہی ’ولولہ‘ تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

وہی ’ساتھی‘ ہے جو ’رفیق‘ ہے ، وہی ’یار‘ ہے جو ’صَدِیق‘ ہے
وہی ’مِہر’ ہے وہی ’مامتا‘ تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

جسے ’بھید‘ کہتے ہو ’راز‘ ہے ، جسے ’باجا‘ کہتے ہو ’ساز‘ ہے
جسے ’تان‘ کہتے ہو ہے ’نوا‘ تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

جو ’مراد‘ ہے وہی ’مدعا‘ ، وہی ’متّقی‘ وہی ’پارسا‘
جو ’پھنسے بلا‘ میں وہ ’مبتلا‘ تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

جو ’کہا‘ ہے میں نے ’مقال‘ ہے، جو ’نمونہ‘ ہے وہ ’مثال‘ ہے
مری ’سرگزشت‘ ہے ’ماجرا‘ تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

جو ’چنانچہ‘ ہے وہی ’جیسا‘ ہے ، جو ’چگونہ‘ ہے وہی ’کیسا‘ ہے
جو ’چناں چنیں‘ ہے سو ’ہٰکذا‘ تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

وہی ’خوار‘ ہے جو ’ذلیل‘ ہے وہی ’دوست‘ ہے جو ’خلیل‘ ہے
’بد‘ و ’نیک‘ کیا ہے ’بُرا‘ ’بھلا‘ تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
 
بہت عمدہ شراکت۔ خوش رہیے۔
 
Top