ونڈوز 2003 سرور میں کلائنٹ کی زیادہ سے زیادہ تعداد

ijaz1976

محفلین
پیارے بھائیو! السلام علیکم
مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ اگر میں ونڈوز 2003 سرور کو فائل سرور کے طور پر استعمال کرنا چاہوں تو اس کے ساتھ ایک وقت میں کتنے کلائنٹ کمپیوٹرز اٹیچ ہوسکتے ہیں یعنی کہ لین دین کرسکتے ہیں (ڈیٹا سینڈ اینڈ ریسیو)۔ جیسے کہ ونڈوز ایکس پی میں زیادہ سے زیادہ ایک وقت میں کنکٹڈ کمپیوٹرز کی تعداد 10 ہے، جب دس سے زیادہ کمپیوٹرز کنکٹ ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ ایرر آتا ہے:
No more connections can be made to this remote computer
اس مسئلے کا کوئی حل ہے :confused:
اس کے علاوہ ونڈوز 2003 سرور کے بارے میں پڑھا ہے کہ اس میں آپ فائل سکریننگ نامی طریقہ کار کے ذریعے غیر مطلوبہ فائل کو سرور کے شیئرڈ فولڈر میں کاپی ہونے سے روک سکتے ہیں، مثلاً جیسا کہ علم میں ہے وائرس عموماً exe, bin, eml, inf, com, pif اور اسی طرح کی دیگر فائل ایکسٹنشنز پر مشتمل ہوتا ہے تو آپ ایسے رولز سرور 2003 میں ڈیفائن کرسکتے ہیں جو ان ایکسٹنشنز والی فائلوں کو سرور پر کاپی ہی نہ ہونے دیں جس سے ظاہر ہے وائرس زدہ فائلز سرور پر کاپی نہیں ہوسکیں اور کافی حد تک وائرس کا پھیلائو رک جائے گا بلکہ انفکٹڈ کمپیوٹر تک محدود رہے گا (یہ میرا خیال ہے آپ کا متفق ہونا ضروری نہیں)۔ ایک سوال یہ بھی ہے کہ کیا اس طرح کی سکریننگ کا کوئی طریقہ کار لینکس فائل سرورز پر بھی اپنایا جاسکتا ہے ؟
باقی ایکسپرٹ حضرات بہتر بتا سکتے ہیں کیونکہ گذشتہ پوسٹ کے جواب میں صابر بھائی کے بقول اب تو لینکس میں بھی سیکورٹی ہولز دریافت ہوچکے ہیں اور ہو رہے ہیں۔ اللہ خیر ہی کرے۔ (آمین)
 

ijaz1976

محفلین
نیٹ پر سرچنگ کے دوران کلائنٹس کی تعداد کے بارے میں تو معلوم نہیں ہوسکا لیکن یہ پتا چلا ہے کہ ’’نیٹ ویئر‘‘ کے لئے بھی ایک سافٹ ویئر ’’فائل بلاک‘‘ نامی موجود ہے جو فائل سکریننگ کی طرح کام کرتا ہے۔
براہ کرم بتائیں کہ کیا لینکس کے لئے بھی ایسا کچھ موجود ہے یا نہیں۔
 

ijaz1976

محفلین
اب دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا لینکس کے لئے کوئی ایسا فائل بلاکنگ سافٹ ویئر ہے جو کہ فائل سرور پر انسٹال کردیا جائے اور وہ لین کنکشن سے شیئرڈ فولڈرز میں مطلوبہ ایکسٹنشنز کی حامل فائلوں کو ہی صرف کاپی ہونے دے۔
ایسی سہولت فائر والز جیسے کہ سموتھ وال فائر وال کے یو آر ایل فلٹر ایڈآن میں موجود ہے اور یقیناً دوسری فائر والز میں بھی ہوتی ہوگی یعنی آڈیو، ویڈیو، آرچیو، exe وغیرہ فائلوں کو ڈائونلوڈ پر کلک کرتے ہی sense کرلیتی ہیں اور ڈائونلوڈ نہیں ہونے دیتیں، اس قسم کا کوئی فائل بلاکنگ سافٹ ویئر لوکل ایریا نیٹ ورک کے لئے بھی لینکس میں دستیاب ہے یا نہیں۔ جیسے کہ ونڈوز 2003 سرومیں فائل سکریننگ۔
 

ijaz1976

محفلین
میرا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے۔
ورنہ
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
میں اس مسئلے کے حل کا انتظار کرنے کے علاوہ اور کیا کرسکتا ہوں :grin:
 

ijaz1976

محفلین
اچھا مذاق ایک طرف براہ کرم بتائیے کہ لینکس کے لئے اس قسم کا پلگ ان (یعنی فائل سکریننگ) بنانے کے لئے کس ماہر محفل کی منت سماجت کرنا پڑے گی۔
 

اظفر

محفلین
اوہو
اتنے سے کام کیلیے اتنی محنت
کوئی ایف ٹی پی سرور انسٹال کر کے اس سے کام چلا لیں
میرے خیال سے چلنا چاہیے
 

محمدصابر

محفلین
اوہو
اتنے سے کام کیلیے اتنی محنت
کوئی ایف ٹی پی سرور انسٹال کر کے اس سے کام چلا لیں
میرے خیال سے چلنا چاہیے
میرے خیال میں اعجاز بھائی یہ چاہ رہے ہیں کہ نیٹ ورک میں سے exe ایکٹینشن کو بلاک کر دیا جائے تو پھر کوئی وائرس بھی اگر چاہے تو exeفائل کہیں کاپی نہ ہو سکے۔
 

ijaz1976

محفلین
میرے خیال میں اعجاز بھائی یہ چاہ رہے ہیں کہ نیٹ ورک میں سے exe ایکٹینشن کو بلاک کر دیا جائے تو پھر کوئی وائرس بھی اگر چاہے تو exeفائل کہیں کاپی نہ ہو سکے۔

جی صابر بھائی ٹھیک فرمایا آپ نے میرا بالکل یہی مطلب تھا اور صرف exe نہیں بلکہ تمام executeable files کو بلاک کرنا مقصد ہے جو کہ اللہ کے کرم سے میں نے حاصل کرلیا ہے لیکن اس معاملہ میں لینکس نے مجھے مایوس کیا لہذا مجبوراً ونڈوز کے دامن میں پناہ لینا پڑی۔ میں نے مکی بھائی کی ویب سائٹ پر بھی یہ سوال کیا تھا لیکن ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوسکا۔
 

ijaz1976

محفلین
پیارے صابر بھائی ونڈوز سرور 2003 کے ذریعے سے یہ مقصد حاصل ہوگیا جبکہ لینکس میں میرے خیال میں ابھی تک ایسی کوئی سہولت متعارف نہیں کرائی گئی اور میرا سرور 2003 کا تجربہ زبردست جارہا ہے۔ اب اس سرور پر مخصوص شیئرڈ فولڈرز میں کوئی بھی ایسی فائل کاپی نہیں ہوسکتی جو میں نہ چاہوں۔ :grin:
 
Top