arifkarim
معطل
ونڈوز 10 کیلئے مائیکرو سافٹ کی نئی حکمت عملی
ونڈوز 7 اور 8 استعمال کرنے والے متعدد صارفین کو مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 اپ گریڈ کرنے کا پیغام صرف دو آپشنز کے ساتھ دیا جا رہا ہے' اپ گریڈ نا ' یا ' اپ گریڈ ٹونائٹ'۔ اس پیغام میں صارفین کو بتایا جا رہا ہے کہ ونڈوز 10 محدود وقت کے لیے مفت ہے' جس کے بعد وہ دو آپشنز دکھائے جاتے ہیں۔ اگر کسی کو ابھی اپ گریڈ نہیں کرنا تو اس کے لیے پیغام کے اوپری دائیں کونے میں سرخ تیر پر کلک کرنے کے سوا آپشن نہیں مگر پھر ونڈوز 10 اپ گریڈ کا آپشن بھی ہمیشہ کے لیے معطل ہو جائے گا۔ مائیکرو سافٹ پہلے ہی ونڈوز 10 کی بڑی فائلیں بڑی تعداد میں کمپیوٹرز میں ڈاؤن لوڈ کر چکی ہے تاکہ وہ متوقع اپ گریڈ کے لیے تیار رہیں اور ایسا اس صورت میں بھی ہو رہا ہے جب کسی صارف کی جانب سے نئے آپریٹنگ سسٹم کے حصول کے لیے کسی ارادے کا اظہار نہ کیا گیا ہو۔ کمپنی کی جانب سے صارفین پر ونڈوز 10 کے لیے کچھ عرصے سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے مگر یہ پاپ اپ ونڈو کی شکل میں دو آپشنز کا پیغام نئی حکمت عملی ہے۔ مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 کے فیچرز کے حوالے سے بھی صارفین کو آگاہ کیا جاتا رہا ہے جیسے یہ آپریٹنگ سسٹم مسلسل کلاڈ سے منسلک رہتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس آپریٹنگ سسٹم میں سامنے آنے والے مسائل کے حوالے سے حال ہی میں سافٹ ویئر اپ ڈیٹس بھی پیش کی گئیں۔ خیال رہے کہ ونڈوز 10 کو رواں برس جولائی میں مائیکرو سافٹ کی جانب سے متعارف اس اعلان کے ساتھ کرایا گیا تھا کہ اس بعد مستقبل میں مزید کوئی اور آپریٹنگ سسٹم تیار نہیں کیا جائے گا۔
ماخذ