ونڈوز 10 کیلئے بیک اپ سلوشن درکارہے

عباس اعوان

محفلین
پرسنل کمپیوٹر سے ضروری ڈیٹا ڈی وی ڈیز پر محفوظ کرتے تھے، کہ اکثر ونڈوز ایکس پی کرپٹ ہو جاتی تھی، کبھی بہت جلدی اور کبھی دیر سے۔
پھر جب نیا ڈیسک ٹاپ لیا تو ونڈوز سیون بمعہ کو موڈو انٹرنیٹ سیکیورٹی اور بعد ازاں ونڈوز8 کے بعد کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ اب ڈی وی ڈیز نہیں رائٹ کرتے، اکثر ڈیٹا کمپیوٹر پر ہی موجود ہوتا ہے، 1 ٹی بی کی ہارڈ ڈرائیو پر۔ اور کچھ ڈیٹا گوگل ڈرائیو پر۔
 
قیصرانی

لائبریرین

اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمیں پائریٹڈ ونڈوز ملتی تھی
 
عباس اعوان

محفلین
اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمیں پائریٹڈ ونڈوز ملتی تھی
اور سافٹ وئیرز بھی کریکڈ۔
بعد میں یونی ورسٹی کی جانب سے مائیکروسوفٹ پارٹنر شپ ملی تو اصلی ونڈوز 8 انسٹال کر لی۔ اس سے پہلے پہلے تمام کریکڈ سافٹ وئیرز کو چھوڑکر ہم اوپن سورس یا فری وئیرز کی طرف منتقل ہو چکے تھے۔ سو راوی نے چین لکھنا شروع کر دیا۔
 
جی۔ اصل میں مائیکروسافٹ کی قیمت ہی اسے اوپن سورس کے مقابلے میں کمتر بناتی ہے۔ مگر اس کا بدلہ وہ یوزر فرینڈلی انٹرفیس سے لے لیتے ہیں، جس کا بدلہ پائیریسی کی شکل میں اتار جاتا ہے اور یہ سلسلہ شیطان کی آنت (ونڈوز کی کوڈ والی سطور) جتنا طویل ہو جاتا ہے
 
Top