ونڈوز 10 مفت

مائکروسوفٹ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ونڈوز کا نیا ورژن ونڈوز 10 ، ونڈوز 7 اور ونڈوز 8 استعمال کرنے والوں کو آئندہ ایک سال تک مفت فراہم کیا جائے گا۔ مائکروسوفٹ کی ویب سائٹ پر مندرجہ ذیل اعلان موجود ہے۔
Free Upgrade Offer*
Great news! We will offer a free upgrade to Windows 10 for qualified new or existing Windows 7, Windows 8.1 and Windows Phone 8.1 devices that upgrade in the first year! And even better: once a qualified Windows device is upgraded to Windows 10, we will continue to keep it up to date for the supported lifetime of the device, keeping it more secure, and introducing new features and functionality over time – for no additional charge. Sign up with your email today, and we will send you more information about Windows 10 and the upgrade offer in the coming months.​
 
تجمل حسین

محفلین
مفت تو نہ ہوئی۔ ونڈوز 7 یا 8 تو خریدنی ضروری ٹھہری۔
جیسا کہ اشتہار ہوتا ہے۔
1000 روپے کی خریداری مفت*
2000 روپے کی خریداری پر
 
arifkarim

معطل
انکو معلوم ہے کہ اگر وہ مفت نہیں بھی دیں گے تب بھی لئیق احمد احمد جیسے "لائق" لوگوں نے بازار سے 50 روپے کی سی ڈی لیکر کام نکلوا لینا ہے اسلئے خود ہی مفت فراہم کر رہے ہیں :)
 
میں کسی کو پائریٹڈ یا غیر قانونی ڈسک استعمال کرنے کا مشورہ نہیں دے رہا۔ اور "لائق" لوگوں کو اتنا ضرور علم ہونا چاہئے کہ ونڈوز وسٹا سے لیکر اس کے بعد آنے والی کوئی ونڈوز کا سیٹ اپ کسی بھی سی ڈی پر پورا نہیں آتا۔ اس کا سیٹ ڈی وی ڈی میں ہوتا ہے۔ :p
 
ہمیں تو یہ گھومتی چکریاں استعمال کئے ہوئے ایک طویل مدت ہو گئی ہے جب سے یو ایس بی اور فلیش ڈسک نامی ٹیکنالوجی ہتھے چڑھی ہے :)
 
انکو معلوم ہے کہ اگر وہ مفت نہیں بھی دیں گے تب بھی لئیق احمد احمد جیسے "لائق" لوگوں نے بازار سے 50 روپے کی سی ڈی لیکر کام نکلوا لینا ہے اسلئے خود ہی مفت فراہم کر رہے ہیں :)
50 بھی کیوں ۔۔۔؟:atwitsend:
آپ جیسا کوئی اعلیٰ ظرف دوست سی ڈی خریدے گا۔۔۔ اور وہ سال بھر گھوم پھر کر پھر اسی کے پاس واپس آئے گی۔ اس درمیانے عرصے میں کتنے پی سی اس سی ڈی سے فیضیاب ہوں گے، اس کا انحصار آپ کے احباب کے تعلقات کے پھیلاؤ سے ہے :bighug:
 
Top