ونڈوز ایکس پی اردو مواجہ۔ آپ کی رائے

الف عین

لائبریرین
پہلے سوچا تھا کہ ایک رائے شماری کرائ جائے، لیکن اس میں مطلب حل ہوتا نظر نہیں آتا، اس لئے اس تانے بانے میں تفصیلی جوابات ہی متوقع ہیں۔
کیا آپ ونڈوز ایکس پی کے اردو مواجے کی تنصیب کرچکے ہیں؟
اگر نہیں تو:
کیا محض اس لئے کہ آپ نقلی ونڈوز استعمال کرتے ہیں اور نہیں کر سکے۔
یا آپ اسے ضروری نہیں سمجھتے۔
اگر ہاں تو:
کیا آپ منتظر ہیں کہ اس کی آپ کو عادت پڑ جائے۔
کیا آپ چاہتے ہیں کہ اسے ان انسٹال کر دیا جائے۔ (یا پہلے ہی کر چکے ہیں)
کیا آپ کو اس کی اردو اصطلاحات قابلِ قبول لگی ہیں۔
اگر آپ اسے ان انسٹال کر چکے ہیں یا کرنے والے ہیں تو کیوں؟
آپ کو اس مواجے میں سب سے زیادہ ناقابلِ قبول بات کیا لگی جو آپ یہ قدم اٹھا رہے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
میں تو عادت ڈالنے کی کوشش کر رہا ہوں، امید ہے کہ پڑ جائے گی۔ ایک مسئلہ اب تک پیش آیا ہے، کنٹرول پینل میں ریجنل اور لنگویج آپشن کا اندراج ہی نہیں۔ انسٹال کرنے کے بعد میری لنگویج بار (جسے میں ادھر ادھر منتقل کرتا رہتا ہوں، ٹاسک بار میں نہ رکھتے ہوئے) دائیں کونے میں اس طرح چلی گئ کہ مجھے زبان کا انتخاب مشکل ہو گیا۔ سوچا کہ ایک بار بند کر کے اسے پھر کھولوں تو پھر درست حرکت دے سکوں گا تو یہ آپشن ہی نہیں مل سکا۔ آخر سکرین رزولیوشن 600۔800 کیا تو یہ نظر آ سکی اور پھر اسے حرکت دے سکا، بعد میں ریزولیوشن پھر 800۔1064 کر دی۔ اور جو مسائل پیش آتے رہیں گے انھیں بھی یہاں شیئر کروں گا اور آپ سب سے بھی درخواست ہے کہ یہاں رہورٹ کرتے رہیں
 

زیک

مسافر
میں نے نصب کی تھی مگر میرا ارادہ مکمل اردو پر شفٹ ہونے کا کبھی بھی نہیں تھا۔ کچھ ٹرائی کر کے دیکھا۔ جب یہ احساس ہوا کہ انگریزی اس کے ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی اور انگریزی پر سوئچ کرنے کے لئے اسے uninstall کرنا پڑے گا تو فوراً نکال دیا۔ جتنی دیر میں نے اسے استعمال کیا کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
استعمال نہ کرنے کی وجہ، نقلی ونڈوز

پسند نہ کرنے کی وجہ‌ (سکرین شاٹس سے دیکھ کر)بہت ساری اصطلاحات ابھی بھی جوں کی توں‌ انگریزی میں ہی لکھی ہوئی ہیں، اور کچھ تراجم بہت ہی عجیب لگ رہے ہیں۔ اس وقت کوئی مثال ذہن میں‌ نہیں ہے لیکن جب یاد آئی تو بتا دوں گا

قیصرانی
 

پاکستانی

محفلین
میں نے کوشش کی تھی مگر سروس پیک 1 آڑے آ گیا اس لئے جب تک 2انسٹال نہیں ہو جاتا کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
 

پاکستانی

محفلین
میں نے کوشش کی تھی مگر سروس پیک 2 آڑے آ گیا اس لئے جب تک 2انسٹال نہیں ہو جاتا کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
 

الف عین

لائبریرین
ایک اور نقص، جو پہلے ایک بار ہی ہوا تھا لیکن اب بار بار دیکھ رہا ہوں۔ کوئ دستاویز محفوظ کرتے ہوئے اچانک پورا دریچہ کچھ لمحوں کے لئے اپنا عکس بن جاتا ہے، یعنی مِرر امیج۔ اور پھر ٹھیک ہو جاتا ہے۔ کبھی کبھی کسی سیٹنگ کو او کے کرنے پر بھی یہ حالت پیدا ہوتی ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
اعجاز انکل بالکل!
ایسے لگتا ہے جیسے آپ آئینے میں دیکھ رہے ہیں۔ درانی صاحب کے کمپیوٹر پر اس کی تنصیب کے بعد ایک بار یہی صورت حال پیش آئی تو ہم بے حد حیران ہوئے! مجھے تو اس کی کوئی تکنیکی توجیہ بھی نہ سوجھی کہ بعمینہ آئینے والی صورت حال؟ چہ چکر است؟
 
السلام علیکم:
جناب یہ اردو کا ونڈوز ایکس پی مواجہ پیک تو ڈاون لوڈ ہونے کا نام ہی نہیں لیتا سب سے پہلے ونڈوز جینوین کا مطالبہ کرتا ہے اگر بندے کے پاس نہ ہو تو کیا کرے کیا آپ میں سے کسی نے ڈاون لوڈ کیا ھوا ہے اگر ہے تو یار مدد کردو مجھے بھیج دو۔ اب جس کے پاس 10000 کا کمپیٹور ہو وہ 8000 کی ونڈوز پہلے لے اس کو چلانے کے لیے۔ کیا آپ میں سے کوی میری اس معاملے میں مدد کرسکتا ہے یار پلیزI am looking you forward
For God seek
 

دوست

محفلین
لینکس اردو ہوگا تو استعمال کریں گے انشاءاللہ۔
ونڈوز تو اصلی لینے کی ہمت ہی نہیں۔ سو ایسے ہی چلے۔
 
السلام علیکم:
جناب یہ اردو کا ونڈوز ایکس پی مواجہ پیک تو ڈاون لوڈ ہونے کا نام ہی نہیں لیتا سب سے پہلے ونڈوز جینوین کا مطالبہ کرتا ہے اگر بندے کے پاس نہ ہو تو کیا کرے کیا آپ میں سے کسی نے ڈاون لوڈ کیا ھوا ہے اگر ہے تو یار مدد کردو مجھے بھیج دو۔ اب جس کے پاس 10000 کا کمپیٹور ہو وہ 8000 کی ونڈوز پہلے لے اس کو چلانے کے لیے۔ کیا آپ میں سے کوی میری اس معاملے میں مدد کرسکتا ہے یار پلیزI am looking you forward
For God seek

آ ہا۔۔۔مزا آگیا۔۔۔میرے پاس تو ونڈوز جینئن ہے!!!:grin::grin::grin:

ویسے آپ بھی پریشان نہ ہوں۔۔۔شایدحذف شدہ آپ کی کچھ مدد کر سکے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
گلفام مصطفٰی، کریک شدہ اور پائریٹڈ سافٹ‌وئیرز وغیرہ کا لنک محفل پر دینے کی اجازت نہیں‌ہے
 
گلفام مصطفٰی، کریک شدہ اور پائریٹڈ سافٹ‌وئیرز وغیرہ کا لنک محفل پر دینے کی اجازت نہیں‌ہے

اردو محفل پر ہی ایک پوسٹ میں ایک مرتبہ میں نے نبیل بھائی کی طرف سے ایک کریک (شاید ان پیج( دیکھا تھا۔۔۔جب محفل کے منتظمِ اعلٰی ایسا کریں گے تو باقی بھی گریز نہیں کریں گے۔

قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہئے جناب!!
 
آپ کو غلط فہمی ہوئی ہوگی۔ یا وہ پوسٹ تلاش کرکے ربط دیجیے۔

ملاحظہ فرمائیے:

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=376

اس پوسٹ میں "پردیسی" نے ان پیج کے کریکڈ ورژن کا ربط پوسٹ کیا تھا:

السلام علیکم
راجہ صاحب ان پیج کا لنک حاضر ہے۔بے فکر رہئے مفت میں ہے۔سب سے آخر میں ان پیج کا لنک موجود ہے۔اور بھی جو جی چاہے ڈاون لوڈ کر لیجئے گا۔اور اگر فرض کریں یہاں سے آپ کا مسلہ حل نہ ہو تو کہئے گا۔میں آپ کو اپنا والا ان پیج دوں گا۔وہ بھی مفت ہی ہو گا۔
بس دعا کیجئے گا۔

[Link removed]

جس پر نبیل بھائی کا تبصرہ کچھ اس طرح تھا:

ڈاکٹر صاحب، جلدی سے ڈاؤنلوڈ کرلیں اس سے پہلے کہ ہم یا پردیسی بھائی اندر ہوجائیں :chicken:

تاہم جب "ڈاکٹر" صاحب نے ان پیج ڈاؤن لوڈ کر لیا تو یہ ربط حذف کر دیا گیا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
گلفام مصطفٰی یہ دو سال اور آٹھ ماہ قبل کی پوسٹس ہیں۔ اس وقت تو میں بھی محفل پر نہیں‌ تھا۔ شاید اس طرح‌کے پروگراموں‌کے اصول اور ضوابط بھی بعد میں بنے ہوں۔ بہر حال اس پر تفصیلی روشنی تو زیک یا نبیل بھائی ہی ڈال سکتے ہیں
 
گلفام مصطفٰی یہ دو سال اور آٹھ ماہ قبل کی پوسٹس ہیں۔ اس وقت تو میں بھی محفل پر نہیں‌ تھا۔ شاید اس طرح‌کے پروگراموں‌کے اصول اور ضوابط بھی بعد میں بنے ہوں۔ بہر حال اس پر تفصیلی روشنی تو زیک یا نبیل بھائی ہی ڈال سکتے ہیں

قیصرانی بھائی! میرا مقصد لاقانونیت کا فروغ ہرگز نہیں ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اردو محفل پر موجود دوست قانون کے قدردان ہیں اور غیرقانونی مواد کی تشہیر کی مخالفت کرتے ہیں۔ لیکن میں صرف یہ چاہ رہا تھا کہ اس قسم کی صورتحال پر مکمل قابو پانے کی کوشش کی جائے۔

امید ہے، دوستانِ محفل کی یہی روش پاکستان میں سافٹ ویئر انڈسٹری کی ترقی کا باعث بنے گی۔ انشاء اللہ۔
 
Top